39 اضلاع میں 60 لاکھ سے زائد بچوں کو انسداد پولیوقطرے پلائے گئے


اسلام آباد: وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے کہاہے کہ 2023 پولیو کے خاتمے کے لیے ایک اہم سال ہے۔
39 اضلاع میں 60 لاکھ سے زائد بچوں کو انسداد پولیوقطرے پلائے گئے۔
وزارت صحت سےجاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر نے کہا کہ ملک کے مختلف حصوں میں پانچ سال سے کم عمر کے 60 لاکھ سے زیادہ بچوں کو پولیو وائرس سے بچاؤ کی مہم اختتام پذیر ہوگئی۔
انہوں نے کہاکہ لاہور، فیصل آباد اور جنوبی خیبرپختونخوا کے سات اضلاع بنوں، ڈی آئی خان، ٹانک، شمالی وزیرستان، بالائی جنوبی وزیرستان، زیریں جنوبی وزیرستان اور لکی مروت میں مہم مجموعی طور پر ہوئی، جبکہ افغانستان سے ملحقہ 30 دیگر اضلاع کے مخصوص یونین کونسلز بشمول افغان پناہ گزین کیمپوں اور ایسے علاقوں میں جہاں آبادی کی کثرت سے نقل و حرکت ہوتی ہے۔
وہاں مطلوبہ ویکسینیشن کا ہدف حاصل کیا گیا ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ جنوری کی قومی سطح کی ویکسینیشن مہم کے بعد، اس دوسری مہم کا مقصد بچوں کو اضافی تحفظ فراہم کرنا اور پولیو وائرس کو پھیلنے سے روکنا تھا۔
انہوں نے کہا کہ جب تک ہم پاکستان سے پولیو کا خاتمہ نہیں کر دیتے، پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو اس موذی وائرس کے خلاف قوت مدافعت بڑھانے کے لیے بار بار ویکسین پلانے کو یقینی بنانا بہت ضروری ہے۔
بچوں کی اس موذی وائرس سے حفاظت کے لئے مارچ میں ایک اور مہم ہوگی اور اس سال مزید مہمات بھی ہوں گی کیونکہ ہمیں اپنے بچوں کی حفاظت کو یقینی بنا نا ہے”-
وزیر صحت نے مزید کہا کہ یہ پاکستان میں پولیو کے خاتمے کے لیے ایک اہم سال ہے کیونکہ ملک کو 2023 میں پولیو وائرس کی منتقلی کو روکنے کے لیے اپنے عالمی عزم کو پورا کرنے کی ضرورت ہے۔ فروری کی پولیومہم میں تقریباً 6.3 ملین بچوں کو حفاظتی ویکسین دی گئی۔

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- a day ago
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- a day ago

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 2 days ago

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 3 days ago

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- a day ago

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 days ago

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- a day ago

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 2 days ago

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 2 days ago

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 2 days ago

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 2 days ago

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 2 days ago







