جی این این سوشل

پاکستان

پی یو جے کے انتخابات، فرخ شہباز وڑائچ صدر منتخب

حامد نواز سینئر نائب صدر، سید امجد حسین بخاری، سعید احمد سعید،کاشف بھٹی نائب صدور منتخب ہوگئے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پی یو جے کے انتخابات، فرخ شہباز وڑائچ صدر منتخب
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

لاہور: پنجاب یونین آف جرنلسٹ (پی یو جے) کے سالانہ انتخابات کا مرحلہ مکمل ہوگیا، فرخ شہباز وڑائچ صدر منتخب ہوگئے۔

حامد نواز سینئر نائب صدر، سید امجد حسین بخاری، سعید احمد سعید،کاشف بھٹی نائب صدور منتخب ہوگئے، سیکریٹری کی نشست پر فیصل سلہریا کامیاب ہوئے۔

عبد الحمید گورائیہ، ارسلان اعظم پی یو جے کے اسسٹنٹ سیکرٹریز جبکہ صبا چوہدری، مقدس فاروق اعوان اور صفدر علی جوائنٹ سیکرٹریز منتخب ہوئے، انتخابات میں ساجد خان فنانس سیکرٹری منتخب ہوئے، پنجاب یونین آف جرنلسٹ کی ایگزیکٹو کونسل کی نشستوں پر سرفراز راجہ، مریم اکرام، عبد الماجد ملک، رخشان میر، نبیل کمبوہ، حافظ زوہیب طیب اور شاہد منیر کامیاب ہوئے۔ ارکان  نے یاسین مغل، فیصل وقاص، رانا زوہیب اور طفیل شریف کو بھی ایگزیکٹو کونسل کا ممبر منتخب کیا۔

دنیا

غزہ میں اسرائیلی فوج کی بمباری کے نتیجے میں مزید 41 فلسطینی شہید

غزہ کی ایک سرنگ سے 7 اکتوبر کو یرغمال بنائے جانے والے 6 اسرائیلیوں کی لاشیں ملی ہیں، صہیوبی فوج

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

غزہ میں اسرائیلی فوج کی بمباری کے نتیجے میں مزید 41 فلسطینی شہید

غزہ میں اسرائیلی فوج کی بمباری کے نتیجے میں مزید 41 فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہو گئے۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے جبالیہ کیمپ، صابرہ اور زیتون کے علاقوں کو نشانہ بنایا ، قابض فوج نے جنین کا محاصرہ بھی کر رکھا ہے جہاں اسرائیلی افواج نے فلسطینی باشندوں کیلئے خوراک، پانی، بجلی اور انٹرنیٹ بند کر رکھا ہے۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ انہیں غزہ کی ایک سرنگ سے 7 اکتوبر کو یرغمال بنائے جانے والے مزید 6 افراد کی لاشیں ملی ہیں۔

اسرائیلی فوج نے کہا کہ جن افراد کی لاشیں ملی ہیں ان میں 5 اسرائیلی اور ایک امریکی شہری شامل ہے جنہیں 7 اکتوبر کو حماس نے حملے کے بعد اغوا کیا تھا۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ تمام افراد کی لاشیں ہفتے کے دن غزہ کے شہر رفح کی ایک سرنگ سے ملیں اور ممکنہ طور پر انہیں ایک یا 2 دن پہلے قتل کیا گیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

سیاستدانوں کے آپس میں مذاکرات ہونے چاہئیں، چیئرمین سینیٹ

نوجوان دنیا کو تبدیل کرنے کی طاقت رکھتی ہے، پاکستانی قوم متحد ہے، یوسف رضا گیلانی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سیاستدانوں کے آپس میں مذاکرات ہونے چاہئیں، چیئرمین سینیٹ

چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ سیاستدانوں کے آپس میں مذاکرات ہونے چاہئیں۔

راولپنڈی میں یوسف رضا گیلانی بزنس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج مجھے خوشی ہوئی کہ اتنی بڑی تعداد میں نوجوان اکٹھے ہوئے ہیں، پاکستان میں سب سے زیادہ کردار نوجوان کا ہے نوجوانوں میں سے مستقبل کا کوئی وزیراعظم، صدر، چیئرمین سینیٹ ہوگا۔

یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ نوجوان دنیا کو تبدیل کرنے کی طاقت رکھتی ہے، پاکستانی قوم متحد ہے۔

چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ معاشی ترقی کا انحصارپالیسیوں کے تسلسل میں ہے، ملکی ترقی کیلئے سب کو مل کر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، آپ کسی لیڈر سے اختلاف کرسکتے ہیں پاکستان سے نہیں، مجھ سمیت کسی سے بھی اختلاف کرسکتے ہیں مگر ملک سے کوئی اختلاف نہیں کرسکتا، پاکستان کی فوج اور سکیورٹی فورسز اپنا آج آپ کے مستقبل پر قربان کررہی ہیں۔

یوسف رضا گیلانی نے کہا پاکستان کی فورسز اپنا آج مستقبل کے لیے قربان کررہی ہیں، جبکہ درخواست کی کہ تمام سیاسی جماعتوں سے گزارش کروں گا کہ قوم کو متحد کریں، پاکستان کی تعمیر و ترقی کے لیے تمام سیاسی جماعتیں متحد ہوں۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

او آئی سی کا اسرائیل کو غزہ پر جوابدہ ٹھہرانے کا مطالبہ 

عالمی برادری اسرائیل کو اس غیر انسانی سلوک پر روکنے کے لیے فوری اقدامات کرے، سیکرٹری جنرل او آئی سی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

او آئی سی کا اسرائیل کو غزہ پر جوابدہ ٹھہرانے کا مطالبہ 

کیمرون: اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے وزرائے خارجہ کونسل کے 50ویں اجلاس میں اسرائیل کو غزہ کی صورتحال پر جوابدہ ٹھہرانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ اس اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی سیکرٹری خارجہ سائرس سجاد قاضی نے کی۔

اجلاس میں او آئی سی کے سیکرٹری جنرل حسین ابراہیم طٰہٰ نے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ پر جاری مظالم انتہائی افسوسناک ہیں۔ انہوں نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ اسرائیل کو اس غیر انسانی سلوک پر روکنے کے لیے فوری اقدامات کرے۔

سیکرٹری جنرل او آئی سی نے کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی حمایت کا بھی اعادہ کیا اور کہا کہ پاکستان اور کشمیر کے مسئلے پر او آئی سی کا ہمیشہ ساتھ ہے۔

پاکستانی سیکرٹری خارجہ سائرس سجاد قاضی نے بھی اسرائیل کی مہم جوئی پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ مشرق وسطیٰ میں امن کے لیے اسرائیل کو مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اپنی فوجی کارروائیاں فوری طور پر روکنی چاہئیں۔عالمی برادری اسرائیل کو مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں آپریشن سے فوری روکنے کے اقدامات کرے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll