حادثہ زیر تعمیر پلرکی شٹرنگ گرنے سے پیش آیا


اسلام آباد: ہفتہ کی صبح زیر تعمیر بہارہ کہو بائی پاس فلائی اوور گرنے سے کم از کم دو مزدور ہلاک ہو گئے۔
اسلام آباد کیپٹل ٹیریٹری کے ترجمان نے بتایا کہ ریسکیو ٹیموں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر تین مزدوروں کو ملبے سے باہر نکالا، جبکہ دو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ زیر تعمیر پلرکی شٹرنگ گرنے سے پیش آیا، اس پر بھاری تعمیراتی میٹریل ڈالا جا رہا تھا۔
بعد ازاں انسپکٹر جنرل پولیس اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خان، چیئرمین کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نور الامین منگل کے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر سیکرٹریٹ انیل سعید اور دیگر حکام نے ریسکیو آپریشن کی نگرانی کے لیے جائے حادثہ کا دورہ کیا۔
دریں اثنا ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن کی سربراہی میں ایک کمیٹی بھی تشکیل دی گئی جو واقعے سے متعلق تمام پہلوں کا جائزہ لے گی۔5.6 کلومیٹر طویل بہارہ کہو بائی پاس (بشمول 1 کلومیٹر فلائی اوور) مری روڈ مالپور سے شروع ہوتا ہے اور مری روڈ پر جوگی بس اسٹاپ کے قریب ختم ہوتا ہے جہاں سے فلائی اوور شروع ہو کر مری کی طرف مقامی بازار کے اختتام تک جاتا ہے۔
حوثی حملے: سعودی عرب، پاکستان، ترکیہ کے فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب
- 5 گھنٹے قبل

بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار
- 2 دن قبل

پاکستان: مسلسل کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ
- 4 گھنٹے قبل

اسٹیج اداکار عابد چارلی کا سرکاری سطح پرعلاج شروع، میڈیکل بورڈ بنا دیا گیا
- ایک دن قبل

ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
- ایک دن قبل

وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی کشیدگی کے حل کیلئے مکالمے، سفارتکاری کی اہمیت پر زور
- 5 گھنٹے قبل

مسلم لیگ (ن) کے ڈاکٹر نجیب نقی آزاد کشمیر کے 25 ویں صدر منتخب ہوگئے
- ایک دن قبل

پانچواں روز: ملک میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی
- ایک دن قبل

ٹرمپ کا شی جن پنگ کا غیر معمولی استقبال
- ایک دن قبل

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ: ابرار احمد پہلی بار نمبر ون بولر بن گئے
- 2 دن قبل

نئے صوبوں کی تعداد پر بحث ہونی چاہیے، صدر ینگ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن
- ایک دن قبل

'ہم مشہور ہورہے ہیں تو آپ کو کیا تکلیف ہے'، اداکار گوندا کا ردعمل
- 3 گھنٹے قبل








