علاقائی
قصورپولیس کا پتنگ بازوں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن
40 افرادگرفتار کرکے انکے کیخلاف مقدمات درج کرلیے
قصور: پولیس نے پتنگ بازوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے24 گھنٹوں میں 40 افرادکو گرفتار کرکے انکے کیخلاف مقدمات درج کرلئے ہیں۔
ترجمان پولیس کے مطابق کائیٹ فلائینگ ایکٹ کی خلاف ورزی پر ضلع بھر میں چالیس افراد کو گرفتار کرکے ان قبضہ سے ہزاروں روپے کی پتنگیں اور ڈور بر آمد کی گئی ہیں۔
ڈی پی او قصور طارق عزیز سندھو کا کہنا ہے کہ پتنگ بازی اور ساونڈ ایکٹ کی خلاف ورزی پر کاروائیاں جاری ہیں، پتنگ بازی خونی کھیل ہے کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔
ٹیکنالوجی
انسٹاگرام نے صارفین کے لیے نیا فیچرمتعارف کروا دیا
صارفین اب واٹس ایپ کی طرح انسٹاگرام پر بھی دوسروں کو اپنا لائیو لوکیشن شئیر کر سکیں گے
مشہور ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹا گرام نے اپنے صارفین کے لیے ایک نیا فیچر متعارف کروا دیا ہے، صارفین اب واٹس ایپ کی طرح انسٹاگرام پر بھی دوسروں کو اپنا لائیو لوکیشن شئیر کر سکیں گے
انسٹا گرام صارفین ڈائریکٹ میسجز (ڈیم ایم) میں لائیو لوکیشن شیئر کرسکیں گے،اس فیچر سے صارفین کسی دوسرے کو ایک وقت میں ایک گھنٹے تک کے لیے اپنی لوکیشن شیئر کر سکیں گے اور میپ میں مخصوص مقامات کو بھی پن کرسکیں گے۔
انسٹا گرام پر لائیو لوکیشن شیئرنگ کا آپشن صرف ون آن ون یا گروپ چیٹس میں ہی دستیاب ہوگا، یعنی کے صرف چیٹ میں شامل افراد ہی لوکیشن کو دیکھ سکیں گے مگر وہ اسے آگے دیگر چیٹس میں فارورڈ نہیں کرسکیں گے۔
جبکہ دوسری جانب انسٹا گرام کی جانب سے ڈائریکٹ میسجز کے لیے کسٹمائز ایبل نک نیمز فیچر بھی متعارف کرایا گیا ہے، جس کے ذریعے صارفین اپنے اور اپنے دوستوں کے لیے کسی بھی طرح کے نک نیم کا اضافہ کر سکتے ہیں جو ان کے ڈی ایم چیٹس میں بھی ظاہر ہوگا۔
پاکستان
وزیراعظم کی زیرصدارت ملکی سیاسی و سکیورٹی صورتحال پر اجلاس
ذرائع کےمطابق اجلاس میں وزیر داخلہ محسن نقوی، وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ سمیت دیگر وزرا موجود تھے
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وزیراعظم ہاؤس میں ملک کی مجموعی سیاسی و سیکیورٹی صورتحال پر اجلاس ہوا۔
ذرائع کےمطابق اجلاس میں وزیر داخلہ محسن نقوی، وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ سمیت دیگر وزرا موجود تھے، اجلاس میں پی ٹی آئی کے احتجاج اور حکومت کی حکمت عملی پر مشاورت کی گئی، وفاقی حکومت کی جانب سے پی ٹی آئی سے مزید مذاکرات نہ کرنے فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ شرکاء کا کہناتھا عوام کے جان و مال کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائیگا، عوام کے جان و مال کا تحفظ ریاست و حکومت کی ذمہ داری ہے جو پوری کی جائیگی، مہذب احتجاج ہر شہری کا حق مگر کسی کو انتشار کی اجازت نہیں دی جائیگی، حکومت اب تک صبر و تحمل کا مظاہرہ کررہی ہے ۔
پاکستان
حکومت کا پی ٹی آئی سے کسی قسم کے مذاکرات نہ کرنے کا اعلان
عطا تارڑ نے پارٹی پر پابندی سے متعلق سوال پر کہا کہ پارٹی پرپابندی سے متعلق ایک پروسیجر ہے جب وقت آئے گا اسے کرلیا جائےگا۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ حکومت کا فیصلہ ہے کہ اب دھرنا دینے والوں سے کسی قسم کے مذاکرات نہیں ہوں گے ۔
تفصیلات کےمطابق اسلام آباد میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پرامن احتجاج کرنے والوں کا رویہ سب نے دیکھا ہے، ان کے آنے سے کسی قسم کے مذاکرات نہیں ہوں گے، انہوں نے آنا تھا انہوں نے آکردیکھ لیا۔
اس موقع پر وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ پی ٹی آئی نے غریب کے بچوں کو ڈھال بنایا ہوا ہے، ریاست کےصبر کو مت آزمائیں، بشریٰ بی بی ہمت کریں اورفرنٹ سے لیڈ کریں، گولی چلانا سب سےآسان کام ہے۔
محسن نقوی نے کہا کہ ان کے ہاتھ میں اسلحہ، غلیلیں ہیں، جانی ومالی نقصان کی ذمہ دارایک عورت ہیں، ہمیں اسلام آباد کے شہریوں کا احساس ہے، گرفتار ہونے والوں کی ضمانت نہیں ہوگی، جوبھی ڈی چوک آئے گا اسےگرفتار کیا جائے گا۔
عطا تارڑ نے کہا کہ انہوں نے افغان شرپسندوں کوآگے لگایا ہوا ہے، یہ پرامن احتجاج نہیں ہے، پولیس والوں پرشیل فائر کیے گئے، ریاست بالکل کمزورنہیں،رٹ کو برقرار رکھیں گے۔
عطا تارڑ نے پارٹی پر پابندی سے متعلق سوال پر کہا کہ پارٹی پرپابندی سے متعلق ایک پروسیجر ہے جب وقت آئے گا اسے کرلیا جائےگا۔
-
تجارت 16 گھنٹے پہلے
سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی کمی
-
ٹیکنالوجی ایک دن پہلے
ٹیسلہ کے سی ای او آئرن مین بن گئے
-
علاقائی ایک دن پہلے
اسلام آباد:نئے نویلے جوڑے کا کنٹینرز کے پاس انوکھا فوٹو شوٹ
-
تجارت ایک دن پہلے
عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی
-
پاکستان ایک دن پہلے
سابق وزیراعظم نواز شریف بذریعہ ہیلی کاپٹر مری پہنچ گئے
-
دنیا ایک دن پہلے
لتھوانیا میں طیارہ رہائشی عمارت سے ٹکرا کر تباہ، پائلٹ ہلاک
-
علاقائی ایک دن پہلے
اسلام آباد میں تمام تعلیمی ادارے 26 نومبر کو بھی بند رکھنے کا فیصلہ
-
پاکستان ایک دن پہلے
کسی کو بھی ملکی مفادات اور ترجیحات سے کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے ،وزیر اعظم