Advertisement

ہرنائی: کوئلے کی کان میں فائرنگ سے 4 کان کن جاں بحق

مسلح افراد نے کوئلے کی 11 کانوں کو بھی آگ لگا دی

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 years ago پر Feb 27th 2023, 5:24 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
ہرنائی: کوئلے کی کان میں فائرنگ سے 4 کان کن جاں بحق

ہرنائی: بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں کوئلے کی کان کے قریب فائرنگ سے 4 کان کن جاں بحق ہوگئے۔

لیویز حکام کے مطابق خوست کول مائنز کے علاقے میں نامعلوم افراد نے کان کنوں کے کیمپ میں گھس کر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 4 کان کن جاں بحق جب کہ 3 زخمی ہوئے۔

 ملزمان نے کوئلے کی 11 کانوں کو بھی آگ لگا دی، زخمیوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، لیویز فورس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

Advertisement