Advertisement

آسٹریلیا نے چھٹی بار ویمنز آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیت لیا

شبنم اسماعیل اور میریزن کاپ نے 2، 2 وکٹیں اپنے نام کیں

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 سال قبل پر فروری 27 2023، 12:47 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
آسٹریلیا نے چھٹی بار ویمنز آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیت لیا

کینبرا: آسٹریلیا نے گزشتہ رات کیپ ٹان میں ہونیوالے فائنل میں جنوبی افریقہ کو 19 رنز سے شکست دے کر چھٹی بار ویمنز آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیت لیا۔

انہوں نے اب تک 2010، 2012، 2014، 2018، 2020 اور 2023 میں کھیلے گئے آٹھ T20 ورلڈ کپ میں سے چھ جیتے ہیں۔

157 رنز کے ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقہ نے چھ وکٹوں کے نقصان پر 137 رنز بنائے۔

اس سے قبل آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں پر 156 رنز بنائے۔

Advertisement