تباہ کن زلزلے کے باوجود صرف تین ماہ بعد پولنگ ہوگی


انقرہ: ترک صدررجب طیب اردگان نے اپنے سابقہ منصوبے کے مطابق 14 مئی کو انتخابات کرانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ترکیہ میں تباہ کن زلزلے کے باوجود صرف تین ماہ بعد پولنگ ہوگی۔
گذشتہ ماہ ترکیہ میں آئے تباہ کن زلزلے کے بعد سے صدارتی اور پارلیمانی انتخابات کے انعقاد کے ممکنہ وقت کے بارے میں متضاد اشارے مل رہے تھے، کچھ ماہرین کا خیال تھا کہ انھیں اس سال کے آخر تک ملتوی کیا جاسکتا ہے یا 18 جون کو شیڈول کے مطابق منعقد کیا جاسکتا ہے۔
اس قدرتی آفت کے نتیجے میں 50,000 سے زیادہ افراد ہلاک اور لاکھوں بے گھر ہوگئے ہیں۔
صدرطیب ایردوآن نے بدھ کو پارلیمنٹ میں اپنی حکمران جماعت آق کے قانون سازوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ قوم 14 مئی کو وہ کرے گی جو ضروری ہوگا۔
اس تباہ کن قدرتی آفت سے پہلے صدر طیب ایردوآن کی مقبولیت شہریوں کی زندگی کی بڑھتی ہوئی لاگت اور ترک کرنسی لیرا میں مسلسل گراوٹ کی وجہ سے کم ہو کررہ گئی تھی۔انھیں ملک کی جدید تاریخ کے مہلک ترین زلزلے پر اپنی حکومت کے ردعمل پر تنقید کا بھی سامنا کرنا پڑا ہے۔
قبل ازیں:
صدرایردوآن نے اس سے پہلے کہا تھا کہ وہ جون میں تعطیلات سے بچنے کے لیے مئی میں انتخابات کرانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ وہ اپنے اقتدارکو تیسری دہائی تک طول دینا چاہتے ہیں لیکن رائے عامہ کے جائزوں سے پتاچلتا ہے کہ آیندہ انتخابات ان کے لیے اب تک کا سب سے بڑا سیاسی چیلنج پیش کریں گے۔
انتخابی حکام کی اس صلاحیت کے بارے میں بھی شکوک و شبہات کا اظہار کیا گیا تھا کہ آیا وہ زلزلے سے متاثرہ علاقوں کے مکینوں کی ووٹنگ کی تیاری اور لاجسٹک انتظامات کر سکتے ہیں۔
اداکارہ ہنی خان نے خود پر ہونیوالی تنقید کا جواب دے دیا
- 19 گھنٹے قبل
بنگلادیش میں خسرہ وبا شدت سے پھیل گئی
- ایک دن قبل
وفاقی تعلیمی بورڈ: انٹرمیڈیٹ پارٹ ون اور ٹوکے نتائج کا اعلان
- ایک دن قبل
پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ مسترد، سینیٹر ڈاکٹر زرقا کا اضافہ فوری واپسی کا مطالبہ
- 19 گھنٹے قبل

پاکستان کا سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور خوشحالی کے لیے حمایت کا اعادہ
- 5 منٹ قبل
کرکٹرزامام الحق اور محمد رضوان کےموبائل فونز ظبط، وجہ سامنے آگئی
- 5 گھنٹے قبل
پنجاب کی جیلوں میں کرپشن کے خلاف کریک ڈاؤن، 16 افسران و اہلکار معطل
- 19 گھنٹے قبل
وزیراعلیٰ پنجاب کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب کی تاریخ کا اعلان
- ایک دن قبل

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ
- ایک دن قبل
پھر ناقص کارکردگی: تیسرے ٹیسٹ میں پاکستان انگلینڈ کیخلاف پہلی اننگزمیں133 رنز بناکر آؤٹ
- ایک دن قبل

ملک میں سونے فی تولہ قیمت میں معمولی کمی
- 6 گھنٹے قبل

پاکستان کی سعودی عرب پر حوثی حملوں کی شدید مذمت
- 2 دن قبل




