Advertisement
پاکستان

مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والوں کا قوی خان کے انتقال پر اظہار افسوس

ٹی وی اور فلم انڈسٹری آج ایک تجربہ کار اور سینئر فنکار سے محروم ہوگئی ہے، رانا ثنا اللہ

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 سال قبل پر مارچ 6 2023، 5:09 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والوں کا قوی خان کے انتقال پر اظہار افسوس

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ خان نے معروف فنکار قوی خان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ قوی خان اپنے اندر ایک ادارے کی حیثیت رکھتے تھے، انہوں نے فن اداکاری میں انمٹ نقوش چھوڑے ہیں۔

پیر کو اپنے تعزیتی بیان میں وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ خان نے کہا کہ قوی خان کی اداکاری کا سفر کئی دہائیوں پر محیط ہے، آپ نے بے شمار ڈراموں اور فلموں میں کئی لازوال کردار ادا کئے، ٹی وی اور فلم انڈسٹری آج ایک تجربہ کار اور سینئر فنکار سے محروم ہوگئی ہے۔

انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور اہل خانہ کو صبر جمیل عطا کرے۔

سابق وزیراعظم عمران خان کا اظہار افسوس

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے معروف اداکار قوی خان کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے کہا ہے کہ قوی خان کے انتقال سے پاکستان ایک عظیم فنکار سے محروم ہوگیا ہے، فن کے لیے ان کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔صدر مملکت نے مرحوم کے لواحقین سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

دوسری جانب  سپورٹس اور شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے بھی اداکار قوی خان کے انتقال پر سوشل میڈیا پر اپنے جذبات کا اظہار کیا ہے۔

شعیب اختر نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ یکے بعد دیگرے. وہ سب جا رہے ہیں، ہمارے بچپن کے پیارے پیارے لوگ 

Advertisement
این اے129:حماد اظہر کا ضمنی الیکشن میں حصہ نہ لینے کا اعلان

این اے129:حماد اظہر کا ضمنی الیکشن میں حصہ نہ لینے کا اعلان

  • 11 گھنٹے قبل
ٹوکیوورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں پاکستان کا 6 رکنی دستہ شریک ہو گا

ٹوکیوورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں پاکستان کا 6 رکنی دستہ شریک ہو گا

  • 11 گھنٹے قبل
ورلڈ بینک نے پاکستان میں تعلیم کیلئے کروڑوں ڈالرز گرانٹ کی منظوری دے دی

ورلڈ بینک نے پاکستان میں تعلیم کیلئے کروڑوں ڈالرز گرانٹ کی منظوری دے دی

  • 11 گھنٹے قبل
کراچی: سائٹ سپر ہائی وے کے قریب فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق،ایک زخمی

کراچی: سائٹ سپر ہائی وے کے قریب فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق،ایک زخمی

  • 7 گھنٹے قبل
صنعتی پیداوار میں اضافےاور درپیش مسائل کے حل کے لیے حکومت ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہی ہے،شہبازشریف

صنعتی پیداوار میں اضافےاور درپیش مسائل کے حل کے لیے حکومت ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہی ہے،شہبازشریف

  • 9 گھنٹے قبل
بونیر میں گاڑی گہری کھائی میں جا گری ، خاتون سمیت 3افراد جاں بحق 5 زخمی

بونیر میں گاڑی گہری کھائی میں جا گری ، خاتون سمیت 3افراد جاں بحق 5 زخمی

  • 11 گھنٹے قبل
برطانیہ: دوران پرواز تربیتی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ،3 افراد جاں بحق

برطانیہ: دوران پرواز تربیتی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ،3 افراد جاں بحق

  • 7 گھنٹے قبل
بی آئی ایس پی ڈیجیٹل والٹ کا قیام اہم پیش رفت ہے، کیش لیس اکانومی سے کرپشن کا خاتمہ ہوگا،شہبازشریف

بی آئی ایس پی ڈیجیٹل والٹ کا قیام اہم پیش رفت ہے، کیش لیس اکانومی سے کرپشن کا خاتمہ ہوگا،شہبازشریف

  • 8 گھنٹے قبل
 او آئی سی  اجلاس: پاکستان نے گریٹر اسرائیل کا منصوبہ مسترد کردیا، فلسطین کےدو ریاستی حل کا مطالبہ

 او آئی سی اجلاس: پاکستان نے گریٹر اسرائیل کا منصوبہ مسترد کردیا، فلسطین کےدو ریاستی حل کا مطالبہ

  • 10 گھنٹے قبل
معروف مذہبی سکالر انجینئر محمد علی مرزا تھری ایم پی او کے تحت گرفتار

معروف مذہبی سکالر انجینئر محمد علی مرزا تھری ایم پی او کے تحت گرفتار

  • 6 گھنٹے قبل
وزیر اعظم کا300انسانی جانیں بچانے والےہیروز کیلئے25 لاکھ روپے فی کس انعام دینے کا اعلان

وزیر اعظم کا300انسانی جانیں بچانے والےہیروز کیلئے25 لاکھ روپے فی کس انعام دینے کا اعلان

  • 10 گھنٹے قبل
ایلون مسک نے اے آئی کے شعبے میں چینی کمپنیوں کو سخت حریف قرار دیدیا

ایلون مسک نے اے آئی کے شعبے میں چینی کمپنیوں کو سخت حریف قرار دیدیا

  • 8 گھنٹے قبل
Advertisement