قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا نے اپنے شوہر کے نام سوشل میڈیا پر ایک پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے لکھا ہے کہ وہ گزشتہ 145 دن سے اپنے شوہر سے علیحدہ رہ رہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سابق کپتان وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا نے اپنے انسٹاگرام پر تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’اگرچہ میرا دل روزانہ ٹوٹتاہے لیکن مجھ میں ہمت اور یقین ہے کہ یہ دنیا جلد ہی اپنی پریشانیوں کا خاتمہ کر دے گی کیونکہ ایسے لوگ بھی موجود ہیں جو ہم سے کہیں زیادہ ہمت ہار گئے ہیں۔
شنیرا نے اپنی نیک تمناﺅں کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’میں دعا کرتی ہوں کہ سب محفوظ رہیں، ماسک پہنیں اور جلد سے جلد ویکسین لگوائیں تاکہ زندگی معمول کے مطابق چل سکے۔وسیم اکرم کی اہلیہ نے یہ بھی لکھا کہ ’میں ایک اچھی والدہ اور شہری بننے کے لئے اپنی پوری کوشش کروں گی اور اپنی فلاحی خدمات کو جاری رکھوں گی اور یہاں سے جتنا ہوسکے پاکستان کی مدد کے لیے کام کروں گی۔
View this post on Instagram
شنیرا نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں وسیم اکرم کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ’وسیم! آ پ کی بہت زیادہ یاد آرہی ہے ۔رمضان المبارک کی مناسبت سے شنیرا نے لکھا کہ ’اس مقدس مہینے کے دوران ان سب لوگوں کے ساتھ میری دعائیں ہیں جو تکلیف میں مبتلا ہیں اور جو اپنی کسی خواہش یا اپنے پیاروں کو الوداع کہہ رہے ہیں۔
یادرہے کہ شنیرا اور ان کی بیٹی عائلہ گزشتہ کئی ماہ سے کورونا کی وجہ سے آسٹریلیا میں پھنسی ہوئی ہیں جبکہ ان کے شوہر وسیم اکرم پاکستان میں موجود ہیں۔
انسپکٹر جمشید پر بننے والی فلم کا پہلا ٹریلر جاری
- a day ago
فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ہارورڈ بزنس سکول کے طلبہ کے وفد کی ملاقات
- a day ago
فیلڈ مارشل عاصم منیر کا امن مشن کامیابی سے آگے بڑھ رہا ہے، طاہراشرفی
- 2 days ago

ملک میں سونا اچانک سستا، قیمت میں بڑی کمی
- 4 hours ago

پی کے 404: 37 سال سے لاپتہ طیارے کا راز برقرار
- 3 hours ago
لارڈز ٹیسٹ کا دوسرا روز: انگلینڈ کے خلاف پاکستان ٹیم 110 رنز پر ڈھیر
- a day ago

پاکستان اور کویت کا باہمی دفاعی تعاون مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ
- 2 days ago
امریکی پابندیوں، بحری ناکہ بندی سے ایرانی تجارت 35 فیصد سکڑ گئی، صدر مسعود پزشکیان
- 4 hours ago
ناروے کے بادشاہ کا 89 سال کی عمر میں انتقال
- a day ago

فیلڈ مارشل عاصم منیر کا پاکستان آرڈیننس فیکٹریز واہ کا دورہ، پیداواری صلاحیتوں کا جائزہ لیا
- 3 hours ago

وزیراعظم کا پاکستان، سعودی عرب کے درمیان اقتصادی و زرعی تعاون بڑھانے پر زور
- a day ago
ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان
- a day ago








