Advertisement
پاکستان

مغربی ہواؤں کا سلسلہ آج رات سے ملک داخل ہوگا، محکمہ موسمیات

پنجاب میں موسم گرم اور خشک رہے گا

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 سال قبل پر مارچ 11 2023، 4:31 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
مغربی ہواؤں کا سلسلہ آج رات سے ملک داخل ہوگا، محکمہ موسمیات

مغربی ہواؤں کا سلسلہ آج رات سے ملک داخل ہوگا، جو ملک میں کہیں تیز تو کہیں ہلکی بارش کا سبب بن سکتا ہے۔

کل سے بلوچستان، گلگت بلتستان،خیبرپختونخوا اور کشمیر میں موسلا دھار بارش ہوگی، ملک کے بعض مقامات پر ژالہ باری کا بھی خدشہ ہے، 

مارچ کے آخری ہفتے میں ملک بھر میں باران رحمت کی پیش گوئی بھی کردی گئی ہے، کوئٹہ، گوادر، سوات سمیت بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں بادلوں کی گرج برس متوقع ہے۔

پنجاب میں موسم گرم اور خشک رہے گا، اپریل میں درجہ حرارت میں اضافہ سے بھی خبردار کردیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق رمضان المبارک کے پہلے عشرے کے بعد گرمی بڑھ جائے گی، درجہ حرارت میں 12 سے 15 سینٹی گریڈ تک اضافہ ہوسکتا ہے۔

Advertisement