ترکیہ اور شام کیلئے امدادی سامان کی معینہ مدت میں روانگی یقینی بنائی جائے، وزیراعظم
38 ہزار کمبل ترکیہ اور 22 ہزار کمبل اور 10 ہزار راشن کے پیکٹ شام بھیجے جائیں گے

لاہور: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ترکیہ اور شام کے زلزلہ متاثرین کیلئے امدادی سامان کی معینہ مدت میں روانگی یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ 23 مارچ 2023 تک ترکیہ میں سردی سے بچاؤ کے 50 ہزار خیمے بھیجے جائیں گے۔
انہوں نے خیموں کے معیار کو یقینی بنانے کیلئے ترکیہ بھیجنے سے پہلے رینڈم چیکنگ کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔ جمعہ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت ترکیہ اور شام میں زلزلہ متاثرین کے لئے خصوصی طور پر تیار کردہ خیموں اور دیگر امدادی اشیاء کی جلد از جلد ترسیل پر جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک، وفاقی وزیر خزانہ ،وفاقی وزیر برائے پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ اور ترکیہ میں پاکستان کے سفیر نے بریفنگ دی۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ رواں ماہ 23 مارچ تک ترکیہ اور شام 34 پروازیں امدادی سامان لے کر جائیں گی، ان پروازوں میں سردی سے بچاؤ کے 50 ہزار خیمے، 38 ہزار کمبل ترکیہ اور 22 ہزار کمبل اور 10 ہزار راشن کے پیکٹ شام بھیجے جائیں گے۔ اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ آج رات دو مال بردار طیارے 220 ٹن امدادی سامان لے کر ترکیہ کیلئے روانہ ہوں گے۔
اس کے علاوہ (کل ) ہفتہ کو ترکیہ اور شام کے زلزلہ متاثرین کیلئے پاکستان نیوی کا دوسرا بحری جہاز سامان لے کر روانہ ہوگا۔ وزیرِ اعظم نے ترکیہ اور شام کیلئے امدادی سامان کی معینہ مدت میں روانگی یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی۔
اجلاس میں وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار، وفاقی وزیر منصونہ بندی احسن اقبال، وزیراعظم کے معاون خصوصی سید طارق فاطمی،ترکیہ میں پاکستان کے سفیر اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ وزارت خزانہ نے معاشی مسائل کے باوجود امدادی سامان کی پیداوار اور ترسیل کے لئے درکار وسائل مہیا کئے جو قابل تحسین امر ہے۔
انہوں نے کہا کہ این ڈی ایم اے، وزیر خزانہ، وزیر منصوبہ بندی، وزارتِ خارجہ، وزارتِ اطلاعات و نشریات، اور ترکیہ اور شام میں تعینات سفراء کا شکریہ ادا کرتا ہوں جو زلزلہ زدگان کی مدد کیلئے بھرپور کوششیں کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں مخیر حضرات زلزلہ متاثرین کیلئے دل کھول کر عطیات جمع کرا رہے ہیں۔

سانحہ گل پلازہ : ڈی آئی جی ٹریفک کراچی پیر محمد شاہ کوعہدے سےہٹا دیا گیا
- 18 گھنٹے قبل
آئی سی سی نے ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا
- 18 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل سیدعاصم منیر سے ترک چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات، علاقائی سلامتی ،دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
- 15 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا میں نیپا وائرس پھیلنے کا خدشہ،صوبائی محکمہ صحت ہائی الرٹ
- 16 گھنٹے قبل

پنجاب حکومت نےشب برات کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کردیا،نوٹیفکیشن جاری
- 18 گھنٹے قبل

ایران کے ساتھ مزید بات چیت کا ارادہ ہے، امید ہے فوجی کارروائی کی ضرورت نہیں پڑے گی، ٹرمپ
- 19 گھنٹے قبل

میانوالی :سی ٹی ڈی کے چھاپےکے دوران 6 مبینہ دہشت گرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
- 17 گھنٹے قبل

قومی شناختی نظام میں بڑا انقلاب،فنگر پرنٹ پر مبنی تصدیق کو جدید فیس ریکگنیشن سسٹم سے تبدیل کرنے کا فیصلہ
- 20 گھنٹے قبل

کوئٹہ، گھر میں گیس لیکج کے باعث دم گھٹنے سے 4 افراد جاں بحق
- 15 گھنٹے قبل

ایک ننھا چہرہ، ایک بڑی آزمائش، آزاد کشمیر کا نوجوان سعد علاج کا منتظر
- 15 گھنٹے قبل

سانحہ بھائی گیٹ کی انکوائری رپورٹ مکمل، ایس پی سٹی ، ایس ڈی پی او، ایس ایچ او قصور وار قرار
- 15 گھنٹے قبل

محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف حصوں میں بارش اور برفباری کی پیش گوئی کر دی
- 20 گھنٹے قبل










