جی این این سوشل

تجارت

وفاقی حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ

وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

وفاقی حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

وفاقی وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے اور نئی قیمت 272 روپے فی لیٹر ہوگی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 13 روپے اضافے کے بعد 293 روپے فی لیٹر ہوگی جبکہ مٹی کا تیل 2 روپے 56  پیسے مہنگا ہو کر 190 روپے 29 پیسے فی لیٹر ہوگیا۔

— فوٹو: وزارت خزانہ

لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت برقرار رکھی گئی ہے اور نئی قیمتوں کا اطلاق آج 15 روز کیلئے ہوگا۔

 

علاقائی

پی پی 159 میں الیکشن سروے نے حلقے کی حالت سے پردہ اٹھادیا

آبادی 3 لاکھ 70 ہزار ہے جبکہ ووٹرز کی تعداد 2 لاکھ 20 ہزار ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی پی 159 میں الیکشن سروے نے حلقے کی حالت سے پردہ اٹھادیا

لاہور: پی پی 159 میں الیکشن سروے میں عوامی رائے کا جھکاؤ ایک ہی جانب نطر آتا دکھائی دیا۔

حلقہ پی پی 159 کی کل آبادی 3 لاکھ 70 ہزار ہے جبکہ ووٹرز کی تعداد 2 لاکھ 20 ہزار ہے، پی پی 159 کے مین ایریا میں شاہ جمال، گلبرگ 3 آتا ہے۔

یہاں پی ٹی آئی کی جانب سے کھڑے ہونے والے امیدوار عازم نیازی جبکہ نون لیگ کی جانب سے محمد نعمان عوام کس کو ووٹ دیگی یہ جاننے کیئے جی این این پلس نے سروے کیا اور عوام سے ان کی رائے پوچھی۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی

10گرام چاندی کی قیمت 2800 روپےمقرر  ہو گئی ہے۔

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سونے کی فی تولہ قیمت میں  بڑی کمی

سونے کی قیمتوں میں مسلسل کمی کا رجحان برقرار، فی تولہ مزید 1500روپےسستا ہو گیا۔

خالص 24قیراط فی تولہ سونا 2 لاکھ 28 ہزار روپےکا ہو گیا۔

نئی قیمت کے مطابق 22 قیراط فی تولہ سونا 2 لاکھ 9 ہزار 550 روپےمیں فروخت ہو رہا ہے جبکہ 21 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 25 روپےہو گئی ہے۔

دوسری جانب 10گرام چاندی کی قیمت 2800 روپےمقرر  ہو گئی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کو رہا کرنے کا حکم

عدالت نے حکم دیتے ہوئے کہا کہ شاہ محمود قریشی کو کسی اور ایم پی او آرڈرکے  تحت گرفتار نہ کیا جائے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کو رہا کرنے کا حکم

لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ کی جانب سے پاکستان تحریک اںصاف  کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر شاہ محمود قریشی کو رہا کرنے کا حکم دے دیا گیا۔ عدالت نے شاہ محمود کی فوری رہائی کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ انہیں کسی اور ایم پی او آرڈرکے  تحت گرفتار نہ کیا جائے۔

عدالت نے ڈی سی راولپنڈی کے تھری ایم پی او آرڈر کالعدم قرار دے دیے اور شاہ محمود قریشی سے کسی قسم کا شورٹی بانڈ جمع کرانے کی ہدایت نہیں کی۔

واضح رہےکہ شاہ محمود قریشی کو 9 مئی کے بعد تھری ایم پی او کے تحت گرفتار کیا گیا تھا اور ان کی اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم پر 23 مئی کو رہائی عمل میں آئی تھی لیکن اڈیالہ جیل سے رہائی کے بعد انہیں ایک بار پھر پولیس نے گرفتار کرلیا۔

لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے مؤقف اپنایا کہ ماضی میں جو کچھ ہو چکا ہے، اس کو چھوڑ دیں، مستقبل میں ایسا نہ ہو۔ ہر چیز مذاق نہیں ہوتی۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll