جی این این سوشل

دنیا

شمالی کوریا نے جاپان اور جنوبی کوریا کے مذاکرات سے قبل طویل فاصلے تک مار کرنیوالا میزائل فائر کردیا

پیانگ یانگ سے یہ چوتھا میزائل لانچ ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

شمالی کوریا نے جاپان اور جنوبی کوریا کے مذاکرات سے قبل طویل فاصلے تک مار کرنیوالا میزائل فائر کردیا
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

پیانگ یانگ: جنوبی کوریا اور جاپان کے رہنما ایک تاریخی سربراہی اجلاس کے لیے ملاقات سے قبل شمالی کوریا نے ایک بین البراعظمی بیلسٹک میزائل (آئی سی بی ایم) فائر کردیا ہے۔

شمالی کوریا نے بار ہا کہا ہے کہ وہ ایسی مشقوں کو اشتعال انگیزی کے طور پر دیکھتا ہے۔ جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیفس آف سٹاف (JCS) نے کہا کہ میزائل شمالی کوریا کے مشرقی ساحل پر پیانگ یانگ سے 07:10 (22:10 GMT) پر داغا گیا۔

جاپانی اور جنوبی کوریائی حکام نے جمعرات کی صبح طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل کے تجربے کی تصدیق کی۔ اس نے تقریبا 1,000 کلومیٹر (620 میل) پرواز کی اور جاپان کے مغرب میں پانیوں میں اترا۔

پیانگ یانگ سے یہ چوتھا میزائل لانچ ہے، حالانکہاس سے پہلے میزائل  مختصر فاصلے کے تھے۔

جنوبی کوریا اور جاپان: دشمنوں کی ایک 'سنگ میل' ملاقاتیہ سرگرمی جزیرہ نما کوریا کے ارد گرد امریکہ اور جنوبی کوریا کے درمیان جاری بحری مشقوں کے درمیان سامنے آئی ہے جو پانچ سالوں میں اتحادیوں کا سب سے بڑا ملک ہے۔

جمعرات کے آغاز کے بعد، جنوبی کوریا کے صدر یون سک یول نے اپنے ملک کی فوج کو منصوبہ بندی کے مطابق مشترکہ امریکی مشقوں کو جاری رکھنے کا حکم دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پیانگ یانگ اپنی "لاپرواہ اشتعال انگیزی" کی قیمت ادا کرے گا۔

شمالی کوریا نے آخری بار ایک ICBM کو ایک ماہ سے بھی کم عرصہ قبل فائر کیا تھا، ایک ایسی کارروائی جس نے اقوام متحدہ کے ہنگامی اجلاس اور G7 ممالک کی مذمت کو جنم دیا۔ ICBMs خاص طور پر اپنی طویل رینج کی وجہ سے پریشان کن ہیں۔

پاکستان

مولانا صاحب اگر سمجھتے ہیں کہ مینڈیٹ چوری ہوا ہے تو میں حاضر ہوں، علی امین گنڈاپور

مولانا صاحب کا مینڈیٹ چوری نہیں ہوا، ان کےساتھ دھوکا ہوا ہے، وزیر اعلیٰ کے پی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مولانا صاحب اگر سمجھتے ہیں کہ مینڈیٹ چوری ہوا ہے تو میں حاضر ہوں، علی امین گنڈاپور

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ مولانا صاحب اگر سمجھتے ہیں کہ مینڈیٹ چوری ہوا ہے تو میں حاضر ہوں۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان ہمیں سپورٹ کرتے ہیں تو شکریہ ادا کرتے ہیں اور مولانا صاحب اگر سمجھتے ہیں کہ مینڈیٹ چوری ہوا ہے تو میں حاضر ہوں، مولانا صاحب کا مینڈیٹ چوری نہیں ہوا، ان کےساتھ دھوکا ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پوری قوم کو پتا ہے مینڈیٹ چوری ہوا ہے، چوری ہونے اور دھوکے میں فرق ہے،کچھ لوگوں کےساتھ ڈیل کی گئی، ان کو فارم 47 کےذریعےجتوایا گیا اور اگر آپ کو نہیں جتوایا گیا تو ان سے پوچھ لیں۔

وزیر اعلیٰ خیر پختونخوا کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے بات چیت کا ٹاسک دیا ہے، کوئی بات ہوگی تو سب کے سامنے ہوگی، کوئی بات چیت کسی سےچھپ کر نہیں ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے نہ کبھی ڈیل کی ہے اور نہ ڈیل کےحق میں ہیں، یہ نہ سوچیں کہ وہ کرسی کےلیے ڈیل کریں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

آئی سی سی کی ٹی20 بیٹرز رینکنگ جاری

پاکستانی کپتان بابر اعظم ایک درجے ترقی کے ساتھ چوتھے نمبر پر جبکہ محمد رضوان کی تیسری پوزیشن برقرار ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

آئی سی سی کی  ٹی20 بیٹرز رینکنگ جاری

آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی بیٹرز رینکنگ جاری کردی ہے ۔

کپتان بابر اعظم ایک درجے ترقی کے ساتھ چوتھے نمبر پر موجود ہیں ،محمد رضوان کی تیسری پوزیشن برقرار ہے۔

نیوزی لینڈ کے ٹم سائفرٹ 7 درجے ترقی کے ساتھ 17ویں نمبر پر ہیں،بھارت کے سوریا کمار یادو کا پہلا نمبر برقرار ہے۔

باؤلنگ میں شاہین آفریدی کا 3 درجے ترقی کے ساتھ 14واں نمبر ہے۔

دوسری جانب آئی سی سی چیمپیئز ٹرافی 2025 کے سلسلے میں آئی سی سی پچ کلسنٹنٹ اینڈی ایٹکنسن نے گراونڈ اسٹاف سمیت چیف کیوریٹر آغا زاہد سے ملاقات کی۔

چیف کیوریٹر آغا زاہد نے پچز کے حوالے سے بریفنگ دی،اینڈی ایٹکنسن نے پچز کا تفصیلی معائنہ کیا،گراونڈ اسٹاف کو پچز کے حوالے سے ٹپس بھی دیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

صدر مملکت کی زیر صدارت سندھ میں امن و امان کی بگڑتی صورتحال پر اجلاس

اجلاس میں وزیرِداخلہ محسن نقوی، وزیراعلی سندھ مرادعلی شاہ، صوبائی وزیرداخلہ ضیالنجار اور آئی جی غلام نبی میمن شریک ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

صدر مملکت کی زیر صدارت سندھ میں امن و امان کی بگڑتی صورتحال پر اجلاس

سندھ میں امن و امان کی بگڑتی صورتحال پر قابو پانے کے لیے صدر مملکت آصف زرداری کی زیر صدارت اجلاس جاری ہے۔

وزیراعلیٰ ہاؤس میں صدر آصف علی زرداری کی سربراہی میں امن و امان کا اجلاس جاری ہے، جس میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔

کچے کے علاقے میں آپریشن اور اسٹریٹ کرائم کی صورتحال پر اعلیٰ حکام کی جانب سے بریفنگ دی جارہی ہے۔

اجلاس میں وزیرِداخلہ محسن نقوی، وزیراعلی سندھ مرادعلی شاہ، صوبائی وزیرداخلہ ضیالنجار اور آئی جی غلام نبی میمن شریک ہیں، اس کے علاوہ ڈی جی ریِنجرز سندھ ، چیف سیکرٹری اور دیگر بھی اجلاس میں شریک ہیں۔

اجلاس سے پہلے صدر زرداری اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی ملاقات ہوئی، جس میں صوبے میں ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll