عمران خان کی گرفتاری سے حکومت کا کوئی تعلق نہیں

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان پاکستان کے تشخص کو پامال کرنے پر تلے ہوئے ہیں، ان کی گرفتاری سے حکومت کا کوئی تعلق نہیں، نہ ہی ان کی گرفتاری کا انتخابات میں تاخیر سے کوئی تعلق ہے۔
عالمی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ عمران خان قانون سے تعاون کرنے کی بجائے مسلسل قانون شکنی کر رہے ہیں، پولیس صرف عدالتی احکامات پر عمل درآمد کر رہی ہے، ان پر کرپشن کے مقدمات ہیں اور انہیں گرفتار کر کے عدالت میں پیش کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پولیس کے پاس کسی قسم کا کوئی اسلحہ نہیں، پولیس عدالتی احکامات پر عمل درآمد کرنے کے لئے زمان پارک میں موجود ہے جہاں پولیس پر بموں سے مسلسل حملے ہو رہے ہیں۔
اس وقت تک ڈی آئی جی آپریشنز لاہور سمیت 65 پولیس اہلکار زخمی ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عدالت کی طرف سے جاری وارنٹ گرفتاری پر پولیس اسلحہ کے بغیر عمران خان کو گرفتار کرنے کے لئے زمان پارک میں موجود ہے، عمران خان کو ذمہ داری سے کام لینا چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان مسلسل جھوٹ بول رہے ہیں، عمران خان کہتے ہیں کہ انہیں سیکورٹی خطرات ہیں اور اسی لمحہ کہتے ہیں کہ وہ سیاسی جلسے کرنے کے لئے تیار ہیں، جب عدالت انہیں مقدمات میں پیش ہونے کا کہتی ہے تو عمران خان سیکورٹی خطرات کا بہانا بناتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان پاکستان میں خانہ جنگی، سول وار اور افراتفری چاہتے ہیں، وہ لوگوں کو تشدد کیلئے بھڑکا رہے ہیں، پولیس جب عمران خان کو گرفتار کرنے آتی ہے تو وہ خواتین اور بچوں کو پولیس کے سامنے کھڑا کر دیتا ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان کی موجودہ خراب معاشی صورتحال کا ذمہ دار عمران خان ہے، عمران خان نے ملک کو ڈیفالٹ کے دھانے پر پہنچایا، عمران خان نے مارچ 2022ءمیں اپنے ہی دستخط کردہ آئی ایم ایف پروگرام کی خلاف ورزی کی۔

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 2 دن قبل

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 2 دن قبل

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 2 دن قبل

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 2 دن قبل

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- 11 گھنٹے قبل

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 3 دن قبل

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید
- 11 گھنٹے قبل

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 6 گھنٹے قبل
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 2 دن قبل

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 2 دن قبل

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 2 دن قبل

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت
- 6 گھنٹے قبل



