تجارت
ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں اضافہ
ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر دو لاکھ 3 ہزار 500 اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر ایک لاکھ 74 ہزار 468 روپے کی سطح پر آگئی

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 2 ڈالر کے اضافے سے 1926 ڈالر کی سطح پر آنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں جمعرات کو بھی فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 1100 روپے اور 943 روپے کا اضافہ ہوگیا۔
ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر دو لاکھ 3 ہزار 500 اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر ایک لاکھ 74 ہزار 468 روپے کی سطح پر آگئی
اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2150 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 1843.27 روپے کی سطح پر مستحکم رہی
کھیل
پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کا صحت یابی کے بعدجزوی بولنگ کا آغاز
نسیم شاہ کی ری ہیبی لیٹیشن ایک اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشننگ کوچ، ایک فزیوتھراپسٹ اور ایک ڈاکٹر کی نگرانی میں جاری ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ نے جزوی بولنگ کا آغاز کردیا۔
نسیم شاہ نے آج نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں ری ہیبلیٹیشن کے آخری مرحلے کا آغاز کردیا ہے، کرکٹر کا ری ہیب ایک اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشننگ کوچ، ایک فزیوتھراپسٹ اور ایک ڈاکٹر کی نگرانی میں جاری ہے۔
Update on Naseem Shah's rehabilitation
— PCB Media (@TheRealPCBMedia) December 6, 2023
Details here ⤵️ https://t.co/Z51gKWORnT
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق فی الوقت نسیم شاہ ہلکی جم ایکسر سائز اور جزوی بولنگ کر رہے ہیں،کل سے بیٹنگ کا آغاز کریں گے۔
واضح رہے کہ نسیم شاہ ستمبر میں ایشیا کپ کے دوران زخمی ہوئے تھے جس کے بعد ان کی برطانیہ میں سرجری ہوئی تھی۔ سرجری کے بعد، وہ بحالی اور ابتدائی تربیت کے لیے دو ماہ تک برطانیہ میں رہے اور انہیں ماہر طبی عملے کی ٹیم سے مسلسل دیکھ بھال حاصل ہوئی۔
کھیل
آل پاکستان سپورٹس گالا 20 دسمبر سے اسلام آباد میں شروع ہو گا
گرلز کھلاڑیوں کے مقابلے 20 سے 23 دسمبر تک کھیلے جائیں گے

اسلام آباد: آل پاکستان سپورٹس گالا 20 دسمبر سے پاکستان سپورٹس کمپلیکس، اسلام آباد میں شروع ہو گا۔ آرگنائزنگ سیکرٹری محمد بخش مری نے بتایا کہ سپورٹس گالا کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔
سپورٹس گالا میں ملک بھر سے گرلز اور بوائز ٹیموں کے الگ، الگ بورڈز کی ٹیمیں مختلف کھیلوں کے مقابلوں میں حصہ لیں گی۔ گرلز کھلاڑیوں کے مقابلے 20 سے 23 دسمبر تک کھیلے جائیں گے جبکہ بوائز کھلاڑیوں کے مقابلے 25 سے 28 دسمبر تک کھیلے جائیں گے۔
گرلز کھلاڑیوں کے مقابلوں میں اتھلیٹکس، ٹیبل ٹینس، بیڈمنٹن اور ہاکی کے مقابلے جبکہ اتھلیٹکس، ٹیبل ٹینس، والی بال اور کبڈی کے مقابلے شامل ہیں۔ مقابلوں کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔
پاکستان
بانی چیئرمین پی ٹی آئی کا ایک اور جیل ٹرائل
توہین الیکشن کمیشن کیس، عمران خان اور فواد چوہدری کا ٹرائل اڈیالہ جیل میں ہو گا، الیکشن کمیشن

توہین الیکشن کمیشن کیس، بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور فواد چوہدری کا کا ٹرائل اڈیالہ جیل میں ہو گا، الیکشن کمیشن نے محفوظ فیصلہ سنا دیا۔
توہین الیکشن کمیشن و چیف الیکشن کمشنر کیس میں عمران خان اور فواد چوہدری کے ٹرائل سے متعلق محفوظ فیصلہ سنا دیا گیا ہے، جس کے مطابق توہین الیکشن کمیشن کیس کے ملزمان کا ٹرائل اڈیالہ میں ہوگا۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ وزارت داخلہ نے عمران خان کو الیکشن کمیشن پیش کرنے سے معذرت کرتے ہوئے اڈیالہ جیل میں ٹرائل کرنے کی درخواست کی تھی۔ الیکشن کمیشن نے سابق وزیر اعظم کے حوالے سے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر وزارت قانون کی رائے کے بعد جیل میں ٹرائل کا فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
کیس کی سماعت 13 دسمبر کو اڈیالہ جیل میں ہو گی اور وزارت داخلہ کو حکم دیاگیا ہے کہ دو روز میں تمام انتظامات مکمل کر کے الیکشن کمیشن کو رپورٹ پیش کی جائے۔
یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے 19 اگست کو عمران خان، اسد عمر اور فواد چوہدری کو نوٹسز جاری کیے تھے۔ ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ سیاسی رہنماؤں نے مختلف جلسوں، پریس کانفرنسز اور انٹرویوز کے دوران الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر پر الزمات عائد کیے تھے جبکہ تینوں پارٹی رہنماؤں کو 30 اگست کو ذاتی حیثیت یا بذریعہ وکیل پیش ہونے کی ہدایت کی گئی تھی۔
-
پاکستان 2 دن پہلے
پاکستان نے سفارتی سطح پر بھارت کوشکست دے دی
-
دنیا ایک دن پہلے
اسرائیل فلسطین تنازعہ کے دوران غزہ میں اب تک 63صحافی جان کی بازی ہار گئے
-
پاکستان 21 گھنٹے پہلے
عدالت نے صحت کا رڈ کی بندش پر حکومت سے جواب طلب کر لیا
-
ٹیکنالوجی 6 گھنٹے پہلے
اسپاٹی فائے” نے اپنے ایک ہزار 500 ملازمین کو فارغ کردیا
-
دنیا ایک گھنٹہ پہلے
امریکہ کا اسرائیل کے زیر قبضہ مغربی کنارے میں تشدد میں ملوث اسرائیلی افراد پر ویزا پابندی کا اعلان
-
تجارت 4 گھنٹے پہلے
اے ڈی بی نے پاکستان کےلئے 65کروڑ 88 لاکھ ڈالر کے قرض کی منظوری دے دی
-
تجارت 2 دن پہلے
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان
-
تجارت ایک دن پہلے
ڈالر کی قدر میں کمی کا تسلسل برقرار