جی این این سوشل

کھیل

گیانی انفانٹینو ایک بار پھر فیفا کے صدر منتخب

52 سالہ گیانی انفانٹینو بلامقابلہ صدر منتخب ہوئے اور وہ 2027 تک فیفا کی قیادت کریں گے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

گیانی انفانٹینو ایک بار پھر فیفا کے صدر منتخب
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

سوئٹزر لینڈ سے تعلق رکھنے والے گیانی انفانٹینو ایک بار پھر فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا کے صدر منتخب ہو گئے ہیں۔52 سالہ گیانی انفانٹینو بلامقابلہ صدر منتخب ہوئے اور وہ 2027 تک فیفا کی قیادت کریں گے۔

16 مارچ کو 73 ویں فیفا کانگریس کے موقع پر انہیں بلا مقابلہ منتخب کیا گیا۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ یہ بہت بڑا اعزاز اور ذمہ داری ہے اور ہم دنیا بھر میں فٹبال کے لیے کام جاری رکھیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگلے 4 سال کے دوران فیفا کو ریکارڈ آمدنی ہوگی اور دنیا بھر میں زیادہ سے زیادہ فٹبال میچز ہوں گے۔

 

پاکستان

1 اکتوبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

وزیر اطلاعات نے کہا  کہ گزشتہ چند دنوں میں نگران  حکومت کی جانب سے کیے گئے انتظامی اقدامات کی وجہ سے روپے کی قدر میں ڈالر کے مقابلے میں 30 سے ​​35 ڈالر تک کا اضافہ ہوا ہے۔

پر شائع ہوا

Web Desk

کی طرف سے

1  اکتوبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

لاہور: نگران وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے کہا  کہ امریکی ڈالر کے مقابلے میں مقامی کرنسی مستحکم ہونے سے پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی آئے گی۔

وزیر اطلاعات نے کہا  کہ گزشتہ چند دنوں میں نگران  حکومت کی جانب سے کیے گئے انتظامی اقدامات کی وجہ سے روپے کی قدر میں ڈالر کے مقابلے میں 30 سے ​​35 ڈالر تک کا اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نگران حکومت نے ذخیرہ اندوزوں، کرنسی کے اسمگلروں اور بلیک مارکیٹنگ کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائیاں کی جس کے باعث ملک میں روپے کی قدر مستحکم ہوئی ہے ۔ 

انٹربینک میں ڈالر  308 اور روپے سے اوپر چلا گیا۔ اس ماہ کے شروع میں ڈالر کی قیمت  اوپن مارکیٹ میں 330 روپے رہی ۔   انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں 291.76 تک لے جایا گیا، جو کہ 5 ستمبر کے بعد سے اس کی بہترین سطح ہے۔ 

وزیر اطلاعات نے کہا کہ اس بات کے کافی امکانات ہیں کہ اگلے پیٹرول کے اعلان میں تیل کی قیمتوں میں کمی کی جائے گی،انہوں  نے مزید کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات  کی قیمتوں میں عبوری حکومت کا کوئی کردار نہیں ہے کیونکہ وہ بین الاقوامی تیل کی قیمتوں سے منسلک ہیں۔  

 

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

پشاور مین شاہراہ سے دن دیہاڑے تاجر اغواء

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کو جلد سے جلد گرفتار کر لیا جائے گا اور تاجر کو باحفاظت ڈاکوؤں کی جانب سے بازیاب کروا لیں گے ۔

پر شائع ہوا

Web Desk

کی طرف سے

پشاور مین شاہراہ سے دن دیہاڑے تاجر اغواء

پشاور : پشاور کے علاقہ صدر میں تاجر کو ملزمان نے دن دیہاڑے سرعام اغواء کرلیا ۔

تفصیلات کے مطابق ملزمان گاڑی میں آئے اور تاجرکو دکان سے نکال کر کار میں ڈالا اور دن دیہاڑے نامعلوم مقام پر لے گئے ، واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میڈیا کو موصول ہو گئی ۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کو جلد سے جلد گرفتار کر لیا جائے گا اور تاجر کو باحفاظت ڈاکوؤں کی جانب سے بازیاب کروا لیں گے ۔

پولیس کے مطابق تاجر گرم ملبوسات کا روبار کرتا ہے جس میں کمبل ، رضائیاں شامل ہیں ۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

پاکستان کوجاری مالی سال میں 3.206 ارب ڈالرکی غیرملکی معاونت موصول

پاکستان کوقرضوں اورگرانٹس کی صورت میں مجموعی طورپر3.206 ارب ڈالرکی معاونت موصول ہوئی ہے،اقتصادی امورڈویژن

پر شائع ہوا

Nouman Haider

کی طرف سے

پاکستان کوجاری مالی سال میں 3.206 ارب ڈالرکی غیرملکی معاونت موصول

پاکستان کوجاری مالی سال کے پہلے دوماہ میں مجموعی طورپر3.206 ارب ڈالرکی غیرملکی معاونت موصول ہوئی ہے۔

اقتصادی امورڈویژن کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق دوطرفہ،کثیرالجہتی شراکت داروں، بین الاقوامی مالیاتی فنڈ ، ٹائم ڈیپازٹس اورنیاپاکستان سرٹیفیکٹس کی صورت میں جاری مالی سال کے پہلے دوماہ میں پاکستان کوقرضوں اورگرانٹس کی صورت میں مجموعی طورپر3.206 ارب ڈالرکی معاونت موصول ہوئی ہے.

جولائی میں قرضوں اورگرانٹس کی صورت میں پاکستان کو2.890 ارب ڈالر اوراگست میں 316.14 ملین ڈالرکی معاونت موصول ہوئی۔ اعدادوشمارکے مطابق جولائی اوراگست میں پاکستان کو کثیرالجہتی شراکت داروں کی جانب سے مجموعی طورپرگرانٹ اورقرضوں کی مد میں 335.87 ملین ڈالرکی غیرملکی معاونت موصول ہوئی،جولائی میں قرضوں اورگرانٹ کی صورت میں پاکستان کو193.16 ملین ڈالر اوراگست میں 142.71 ملین ڈالرکی معاونت موصول ہوئی۔

دوطرفہ شراکت داروں کی جانب سے قرضوں اورگرانٹ کی صورت میں جاری مالی سال کے پہلے دوماہ میں پاکستان کو مجموعی طورپر221.36 ملین ڈالرکی معاونت موصول ہوئی. جولائی میں دوطرفہ شراکت داروں کی جانب سے قرضوں اورگرانٹ کی صورت میں پاکستان کو114.05 ملین ڈالر اوراگست میں 107.31 ملین ڈالرکی معاونت موصول ہوئی۔

ٹایم ڈیپازٹس کی مدمیں جولائی میں پاکستان کودوارب ڈالرکاقرضہ موصول ہوا جبکہ نیاپاکستان سرٹیفیکٹس میں سرمایہ کاری کی مدمیں جولائی میں 74.70 ملین ڈالر اوراگست میں 66.12 ملین ڈالرکی معاونت موصول ہوئی

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll