جی این این سوشل

پاکستان

پولیس نے گھیر لیا ہے، شادمان انڈر پاس پر کار اندر سے لاک کرلی: یاسمین راشد

رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ لاہور میں پولیس نے ان کی گاڑی کو گھیر لیا ہے اور انہوں نے شادمان انڈر پاس پر اپنی کار اندر سے لاک کرلی ہے۔ 

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پولیس نے گھیر لیا ہے، شادمان انڈر پاس پر کار اندر سے لاک کرلی: یاسمین راشد
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ لاہور میں پولیس نے ان کی گاڑی کو گھیر لیا ہے اور انہوں نے شادمان انڈر پاس پر اپنی کار اندر سے لاک کرلی ہے۔ 

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے یاسمین راشد نے کہا کہ لیڈیز  پولیس نے مجھ سے کہا ہمارے ساتھ آئیں، میں نے لیڈیز  پولیس کو  کہا کیوں آؤں ؟ میں نے پوچھا آپ کے پاس وارنٹ ہے ؟  میرے خلاف علی بلال کی ایف آئی آر درج ہے ، میں نے علی بلال کیس میں ضمانت لی ہوئی ہے۔

بعد ازاں اپنے بیان میں یاسمین راشد نے کہا کہ پولیس نے مجھے جانے دیا اور میں اپنےکلینک پہنچ گئی ہوں۔

پولیس کا بھی کہنا ہے کہ  یاسمین راشد کو گرفتار نہیں کیا گیا۔

پاکستان

ملک کے بیشتر شہروں میں بارش کے امکانات ، بیشتر شہروں میں موسم سر د ر ہے گا ، محکمہ موسمیات

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ 12 گھنٹوں  کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ بالائی علاقوں میں سرد رہے گا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ملک کے بیشتر شہروں میں  بارش کے امکانات ، بیشتر شہروں میں موسم سر د ر ہے گا ، محکمہ موسمیات

اسلام آباد : محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ 12 گھنٹوں  کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ بالائی علاقوں میں سرد رہے گا۔کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا بھی امکان ہے۔

 محکمہ موسمیات کے ریکارڈ کیے گئے درجہ حرارت کے مطابق اسلام آباد نو ڈگری سینٹی گریڈ لاہور چودہ کراچی بائیس پشاور بارہ کوئٹہ تین گلگت دس مری چار اور مظفر آباد گیارہ ڈگری سینٹی گریڈمحکمہ موسمیات کے مطابق بھارت کے غیر قانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر میں سرینگر، Leh، پلوامہ، اننت ناگ، شوپیاں اور بارہ مولہ میں مطلع ابرآلودرہنے، گرج چمک کے ساتھ بارش اور برفباری کا امکان ہے جبکہ جموں میں مطلع ابر آلود اورگرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

سعودی وفد کی آمد نے واضح کردیا کہ ملکی حالات بہتری کی جانب گامزن ہیں ، وفاقی وزیر اطلاعات

عطا تارڑ نے مزید کہا کہ  زراعت، توانائی، معدنیات کےشعبےمیں سرمایہ کاری پربات ہوگی، ایس آئی ایف سی مثبت کردار ادا کر رہا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سعودی وفد کی آمد نے واضح کردیا کہ ملکی حالات بہتری کی جانب گامزن ہیں ، وفاقی وزیر اطلاعات

اسلام آباد : وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑنے کہا ہے کہ یہ وزیراعظم شہباز شریف کے سعودی دورے کے ثمرات ملنا شروع ہو گئے ہیں کہ سعودی وفد پاکستان آیا، سعودی وفد کے دورے سے معیشت پرمثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

وفاقی وزیر عطا تارڑ نے کہا کہ سعودی عرب سےپاکستان میں سرمایہ کاری سےمتعلق بات ہورہی ہے، سعودی وفد کادورہ وزیراعظم کی کوششوں کانتیجہ ہے، پاکستان اورسعودی عرب کےدیرینہ تعلقات رہےہیں ، وفاقی وزیراطلاعات نے کہا کہ آرمی چیف کا دورہ سعودی عرب کا بھی بہت بڑاکردارہے، پانچ ارب ڈالر کی بات ہوئی تھی اس بات کو آگے بڑھایاجائےگا۔

عطا تارڑ نے مزید کہا کہ  زراعت، توانائی، معدنیات کےشعبےمیں سرمایہ کاری پربات ہوگی، ایس آئی ایف سی مثبت کردار ادا کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ وفاقی وزیر عطا تارڑ نے مزید کہا ملکی ترقی میں اب کسی چیز کی رکاوٹ نہیں ہے پاکستان کے اچھے دن آنے والے ہیں ۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست عدم پیروی پر خارج

شری بی بی کے وکلا خود بھی نہیں چاہتے کہ وہ جیل چلی جائیں، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بشریٰ بی بی کی  اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست عدم پیروی پر خارج

اسلام آباد ہائیکورٹ نے بشریٰ بی بی کی بنی گالہ سب جیل سے اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست عدم پیروی پر خارج کر دی ہے۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے بشریٰ بی بی کی سب جیل بنی گالہ سے اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست پرسماعت کرتے ہوئے کہا کہ بشری بی بی کے وکلا خود بھی نہیں چاہتے کہ وہ جیل چلی جائیں، گزشتہ سماعت پر کہا تھا کہ آئندہ تاریخ پر فیصلہ کروںگا پھر بھی پیش نہیں ہوئے۔

بشریٰ بی بی کی جانب سے کوئی بھی وکیل عدالت میں پیش نہ ہوا، وکلا کی عدم پیشی پرعدالت نے برہمی کا اظہارکرتے ہوئے استفسار کیا کہ بشریٰ بی بی کے وکلا عدالت میں پیش کیوں نہیں ہوئے؟

عدالت نے کہا کہ اگر وہ یہ کیس جیت جاتے تو بشریٰ بی بی جیل چلی جاتیں، وہ خود بھی نہیں چاہتے کہ بشریٰ بی بی جیل چلی جائیں ، مذاق بنایا ہوا ہے۔

سرکاری وکیل نے عید پر بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی ملاقات کا بتایا تو جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہا کہ دونوں جانب سے عدالت کے ساتھ سیاست کھیلی جا رہی ہے۔

درخواست خارج ہونے کے کچھ دیر بعد بشریٰ بی بی کے وکیل عثمان گِل عدالت پہنچ گئے، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ گل صاحب آپ کی درخواست عدم پیشی پر خارج کر دی ہے، اب آپ درخواست بحالی کی درخواست دے سکتے ہیں۔

عثمان گِل ایڈووکیٹ نے مؤقف اپنایا کہ ہم پٹیشن بحالی کی درخواست ابھی تھوڑی دیر میں دائر کر رہے ہیں۔

یاد رہے کہ  31 جنوری کو توشہ خانہ کیس میں سزا یافتہ سابق وزیر اعظم و بانی چیئرمین تحریک انصاف کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو بنی گالہ منتقل کرکے رہائش گاہ کو سب جیل قرار دے دیا گیاتھا ۔

بعدازاں 6 فروری کو بشریٰ بی بی نے سب جیل قرار دی گئی بنی گالہ سے واپس اڈیالہ جیل منتقلی کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیاتھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll