- Home
- News
براہموس میزائل غلطی سے فائر ہوا،عالمی سطح پر شرمندگی ہوئی، بھارتی حکومت کا بڑا اعتراف
بھارت کو گزشتہ برس پاکستان پر میزائل فائرنگ کی وجہ سے عالمی سطح پر کافی شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا جس کا ذکر سرکار کی طرف سے عدالت میں کیا گیا ہے۔
بھارت کو گزشتہ برس پاکستان پر میزائل فائرنگ کی وجہ سے عالمی سطح پر کافی شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا جس کا ذکر سرکار کی طرف سے عدالت میں کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ روس کے اشتراک سے تیار کروز میزائل 9 مارچ 2022ء کو ریاست ہریانہ سے داغا گیا تھا اور پاکستانی پنجاب کے علاقے میاں چنوں کے قریب گرا تھا۔ واقعے نے نئی دہلی کے لیے سفارتی مسائل پیدا کر دیے تھے۔
بھارتی حکومت نے دہلی ہائی کورٹ کو گزشتہ دنوں بتایا کہ پچھلے سال مارچ میں سہواً ایک براہموس میزائل فائر ہو گیا تھا جو پاکستان میں جاکر گرا۔ اس واقعے کی وجہ سے دونوں پڑوسی ملکوں کے درمیان جنگ جیسی صورت حال پیدا ہو سکتی تھی اور اس کے باعث بھارت کو بین الاقوامی برادری کے سامنے شرمندگی اٹھانی پڑی۔
بھارتی ایڈیشنل سالسٹر جنرل چیتن شرما نے دہلی ہائیکورٹ کو بتایا کہ بلاشبہ یہ وہ معاملہ تھا جہاں ہمیں عالمی برادری کے سامنے کافی شرمندہ ہونا پڑا۔ یہ میزائل بھارت میں نہیں گرا تھا بلکہ یہ پاکستان میں گرا تھا۔ اس کی وجہ سے جنگ کی صورت حال پیدا ہو سکتی تھی اور اس ملک نے اقوام متحدہ میں آواز اٹھائی۔
مودی حکومت دراصل بھارتی فضائیہ کے ایک افسر کی جانب سے دائر کردہ عرضی کے خلاف اپنے دلائل دے رہی تھی۔ یہ عرضی بھارتی فضائیہ کے ان 3 اہلکاروں میں سے ایک نے داخل کی ہے، جنہیں سہواً میزائل داغنے کا قصوروار قرار دیتے ہوئے فوج نے برطرف کر دیا ہے۔
9 مئی واقعات کے ماسٹر مائنڈ بانی پی ٹی آئی کو کیفر کردار تک پہنچا کر جشن منائیں گے،عطا تارڑ
- 3 hours ago
سال کا سب سے مختصر دن اور طویل رات کوکونسی ہے؟
- 3 hours ago
آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے اثرات، گوگل نے ایک دفعہ پھر ہزاروں ملازمیں کو نوکری سے نکال دیا
- 2 hours ago
مداراس رجسٹریشن بل: حکومت نے اتحاد تنظیم المدارس دینیہ کے تمام مطالبات تسلیم کرلیے
- 4 hours ago
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا ممکنہ شیڈول کیا ہو گا؟
- 4 hours ago
مسلسل دو روز کمی کے بعد سونے کی قیمت میں ایک دفعہ پھر اضافہ
- 5 hours ago