تفریح
فہد احمد، سوارا بھاسکر کی شادی کا استقبالیہ، تیلگو 'منگل سوتر' کا مظاہرہ کیا
سوارا بھاسکر اور ان کے شوہر فہد احمد نے ایک شاندار استقبالیہ پارٹی کا اہتمام کیا
بالی ووڈ اداکارہ سوارا بھاسکر نے 6 جنوری 2023 کو اسپیشل میرج ایکٹ کے تحت کورٹ میرج کا انتخاب کیا تھا بعد میں انہوں نے 13 مارچ 2023 کو روایتی تیلگو شادی کی تقریب کی۔
سوارا اپنے شوہر فہد احمد کے ساتھ اپنی نئی شادی شدہ زندگی سے پوری طرح لطف اندوز ہو رہی ہیں، سوارا بھاسکر اور ان کے شوہر فہد احمد نے ایک شاندار استقبالیہ پارٹی کا اہتمام کیا۔
16 مارچ 2023 کو، سوارا بھاسکر اور اس کے پیارے شوہر، فہد احمد نے دہلی میں اپنے دوستوں اور خاندان کے افراد کے لیے ایک شاندار استقبالیہ پارٹی کا اہتمام کیا۔
ایک انمول ویڈیو میں لیو برڈز کو ان کی استقبالیہ پارٹی میں ہاتھ ملا کر آتے دیکھا جا سکتا ہے۔
View this post on Instagram
یہاں تک کہ انہوں نے آگے بڑھنے سے پہلے پنڈال کے باہر تعینات پاپرازی کے لیے بھی پوز دیا۔ اپنے خاص دن کے لیے، سوارا نے سرخ رنگ کے لہنگے کا انتخاب کیا جس میں سنہری کڑھائی اور کرسٹل کا کام نمایاں تھا۔
موتیوں سے مزین ہار، مماثل بالیاں، ایک مانگ ٹیکا، دھواں دار آنکھیں، عریاں ہونٹ، روایتی تیلگو سونے کا منگل سوتر، اور کھلے کھلے بالوں نے اس کی شکل کو نمایاں کیا۔
دوسری طرف، اس کے شوہر فہد نے ایک ہاتھی دانت اور سفید پاجامے کے ساتھ سنہری رنگ کی کڑھائی والا بند گالا عطیہ کیا۔
کھیل
آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کر دیا
دونوں ٹیموں کے درمیان 3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے
آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔
پاکستان کے خلاف ون ڈے میچز کیلئے آسٹریلوی ٹیم کے اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے، قومی ٹیم اگلے ماہ نومبر میں آسٹریلیا کا دورہ کرےگی اس دورے میں دونوں ٹیموں کے درمیان 3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے۔ آسٹریلوی ٹیم کی قیادت پیٹ کمنز کریں گے۔
Our ODI squad to take on Pakistan next month is locked 🔒 pic.twitter.com/5ny05yP5gS
— Cricket Australia (@CricketAus) October 14, 2024
ون ڈے سیریز کیلئے آسٹریلوی اسکواڈ میں شین ایبٹ ،کوپر کنولی،جیک فریزر مکگرک، ایرون ہارڈی، جوش ہیزل ووڈ ،جوش انگلس، مارنوس لبوشین ،گلین میکسویل،اسٹیو اسمتھ، میچل اسٹارک،میتھیو شارٹ مارکوس اسٹوئنس اور ایڈم زمپا کو شامل کیا گیا ہے۔ آسٹریلوی کرکٹر میچل مارش اور ٹریوس ہیڈ پیرنٹل چھٹیوں پر ہیں لہٰذا انھیں اسکواڈ کا حصہ نہیں بنایا گیا ہے۔
آسٹریلوی ٹیم اسکواڈ کے حوالے سے چیف سلیکٹر جارج بیلی کا کہنا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی سے قبل یہ آخری ون ڈے سیریز ہے لہذٰا اسکواڈ میں توازن برقرار رکھنے کی کوشش کی گئی ہے۔ فروری میں پاکستان میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی کے لیے اپنے اسکواڈ کے تجربے کو بڑھانے کا موقع ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین ون ڈے میچز 4 ،8 اور 10 نومبر کو کھیلے جائیں گے دوسری جانب ٹی ٹوئنٹی میچز کے لیے آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
ٹیکنالوجی
برازیل کی سپریم کورٹ نے ایکس (ٹوئٹر) سے پابندی ختم کر دی
جج الیگزینڈر ڈی موریس نے اپنے فیصلے میں کہا کہ میں سماجی پلیٹ فارم ایکس کو اپنی سرگرمیوں کی فوری بحالی کا اختیار دیتا ہوں
برازیل کی سپریم کورٹ نے ایکس (ٹوئٹر) سے پابندی ہٹا دی ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق برازیل میں ایکس جسے ایک ماہ سے زائد عرصے سے غلط معلومات کی وجہ سے روک دیا گیا تھا اب اس پر پابندی ختم کر دی گئی ہے۔
جج الیگزینڈر ڈی موریس نے اپنے فیصلے میں کہا کہ میں سماجی پلیٹ فارم ایکس کو اپنی سرگرمیوں کی فوری بحالی کا اختیار دیتا ہوں ، ایکس نے عدالتی احکامات کی ایک سیریز کی تعمیل کرنے میں ناکامی پر لاکھوں ڈالرز جرمانے ادا کر دیے ہیں۔
عدالت نے برازیل کے کمیونیکیشن ریگولیٹر کو 24 گھنٹے کا وقت دیا تاکہ اس پلیٹ فارم کو جو پہلے ٹویٹر کے نام سے جانا جاتا تھا اس کے لاکھوں برازیلی صارفین کے لیے دوبارہ قابل رسائی بنایا جائے۔
علاقائی
کراچی میں 5 روز کیلئے دفعہ 144 کا نفاذ
کراچی کے ریڈ زون میں آج پولیس اوررینجرزکی بھاری نفری تعینات، مختلف مقامات پرواٹرٹینکرزبھی کھڑے کردیے گئے ہیں
کراچی میں دفعہ 144 کا نفاذ 13 سے 17 اکتوبر تک کے لیے کیا گیا ہے جس کی وجہ سے سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق شہر میں احتجاج، ریلیوں اور مظاہروں پر پابندی ہوگی۔
کراچی کے ریڈ زون میں آج پولیس اوررینجرزکی بھاری نفری تعینات، مختلف مقامات پرواٹرٹینکرزبھی کھڑے کردیے گئے ہیں، جبکہ گوراقبرستان پرپولیس اوررینجرزکی بھاری نفری تعینات، جبکہ تین تلوارپرپولیس کے دستے تعینات کر دیے گئے ہیں۔
صوبائی محکمہ داخلہ کی جانب سے کراچی میں دفعہ 144کے نفاذ کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے، تین تلوار سے پریس کلب تک کسی جماعت کو ریلی نکالنے کی کوئی این او سی جاری نہیں کی گئی ہے،لہذا کوئی جماعت یا فرد ان مقامات پر کسی بھی اجتماع سے گریز کریں۔
ایس ایس پی کیماڑی کیپٹن(ر) فیضان کے مطابق 2 مختلف جماعتوں کی جانب سے ریلی نکالی جائے گی، جبکہ پولیس کی نفری تعینات ہے، اس دوران امن وامان برقراررکھا جائے گا، ریڈ زون، تین تلوارآنے اورجانے والےراستوں پرپولیس کے دستے تعینات کیے گئے ہیں۔
-
دنیا 21 گھنٹے پہلے
ہندوستان کے مشہور سیاستدان بابا صدیقی قاتلانہ حملے میں جاں بحق
-
علاقائی 2 دن پہلے
راولپنڈی میں بھی 8 روز کے لئے دفعہ 144 نافذ
-
پاکستان 2 دن پہلے
کالعدم فتنہ الخوارج اور پاکستان پشتون تحفظ موومنٹ کا گٹھ جوڑ بے نقاب ، کال منظر عام پر آگئی
-
تجارت 2 دن پہلے
مسلسل کمی کے بعد سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
علاقائی 16 گھنٹے پہلے
کراچی میں 5 روز کیلئے دفعہ 144 کا نفاذ
-
تجارت 18 گھنٹے پہلے
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان
-
تجارت ایک دن پہلے
لاہور : 20 کلو گرام آٹے کی قیمت میں 20 روپے اضافہ
-
پاکستان 14 گھنٹے پہلے
پی ٹی آئی 15 اکتوبر کے احتجاج کی کال منسوخ کرے، اسحا ق ڈار