اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن (این سی او سی) نے 16بڑے شہروں کیلئے جاری ایس او پیز میں توسیع کردی۔
تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ ، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن (این سی او سی) نے 16بڑے شہروں کیلئے جاری ایس او پیز میں توسیع کردی، نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔این سی او سی کے مطابق ماسک پہنا لازم، خلاف ورزی پر 100 روپے جرمانہ عائد ہوگا، ماسک نہ پہننے والے کو جرمانہ کے ساتھ موقع پر 3 ماسک دیئے جائیں گے، ان ڈور شادی کی تقریبات پر پابندی عائد رہے گی، سرکاری غیر سرکاری دفاترکا 50 فیصد عملہ گھر سے کام کرے گا، کورونا ہاٹ سپاٹ ایریا میں سمارٹ لاک ڈاون کا نفاذ ہوگا۔
دوسری جانب حکومت پنجاب نےکورونا وائرس کے حوالے سے بدلتے حالات کے پیش نظر ایس او پیز جاری کردی،سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کیپٹن(ر)محمد عثمان نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔
کیپٹن(ر)محمد عثمان کا کہنا ہے کہ تمام سرکاری اور نجی ادارے 50فیصد ملازمین گھر سے (ورک فرام ہوم) کریں گے۔فوڈ پوائنٹس ریسٹورانٹ کو رات 10بجے بند کرنے کی پابندی ختم کر دی گئی۔ تمام کھانے پینے کے پوائنٹس رات 10بجے کے بعد بھی کھلے رکھے جا سکتے ہیں۔ ریسٹورانٹ،ہوٹل اور تمام قسم کے فوڈ پوائنٹس کھانے پینے کے انتظامات صرف کھلی جگہوں پر کر سکتے ہیں۔ کھانے کے لیے بیٹھنے کا انتظام باہر کھلے ایریا میں ایس او پیز کے مطابق سماجی فاصلے کو قائم رکھتے ہوئے کیا جا سکتا ہے۔
حکومت سندھ کاسرکاری ملازمین کیلئے ای وی گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ
- 29 منٹ قبل
غزہ جنگ بندی معاہدے کے اعلان کے بعد اسرائیل کے حملے جاری، 40 فلسطینی شہید
- 36 منٹ قبل
علی امین گنڈاپور کو درج مقدمات میں تین ہفتوں تک گرفتار نہ کرنے کا حکم
- ایک گھنٹہ قبل
حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور آج ہو گا
- ایک گھنٹہ قبل
جی ایچ کیو حملہ کیس کا باقاعدہ ٹرائل شروع، گواہان کے بیانات ریکارڈ
- 19 گھنٹے قبل
سیاست میں انتقام کا تاثر نہیں ہونا چاہیئے، مولانا فضل الرحمان
- 20 گھنٹے قبل
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ بڑھنے کے ساتھ مقامی سطح پر بھی قیمتوں میں اضافہ
- 19 گھنٹے قبل
پاکستان میں اقتصادی اصلاحات سے مہنگائی میں کمی آئی ہے، وفاقی وزیر خزانہ
- 21 گھنٹے قبل
بھارتی اداکار سیف علی خان گھر میں ڈکیتی مزاحمت پر شدید زخمی، ہسپتال منتقل
- 8 منٹ قبل
بھارتی آرمی چیف کا پاکستان کو دہشت گردی کا مرکز قرار دینا حقائق کے منافی ہے،آئی ایس پی
- 20 گھنٹے قبل
معاشی چیلنجزکے باوجود پاکستان معاشی استحکام کی جانب بڑھ رہا ہے، ورلڈ اکنامک فورم
- ایک گھنٹہ قبل
پاکستان کا غزہ میں جنگ بندی معاہدے کا خیر مقدم
- ایک گھنٹہ قبل