پاکستان
اسٹیبلشمنٹ کوسیاسی جنگ سیاستدانوں تک رہنے دینی چاہئے ، بلاول بھٹو
کراچی : پیپلزپارٹی کے رہنما بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کوسیاسی جنگ سیاستدانوں تک رہنے دینی چاہئے، صرف عوام کی منتخب حکومت ہی عوام کو ڈلیور کرسکتی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹویٹ میں پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پی ڈی ایم کی ڈیڈ لائن سلیکٹڈ وزیراعظم نے استعفی نہیں دیا،حکومت کو موقع دیا تھا کہ باعزت طریقے سے گھر چلے جائیں ، موقع تھا کہ جمہوری انداز میں اقتدار منتقل کر کے الیکشن کراتے۔ اپوزیشن حکومت کو نکال باہر کرنے کے لیے کام کرے گی، پارلیمنٹ کےاندر اور باہر مشترکہ کوشش کریں گے۔
The selected PM has failed to resign by the deadline set by PDM. had given this illegitimate regime the opportunity to step aside respectfully & allow for a transition to democracy with free, fair & transparent elections. 1/4
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) January 31, 2021
بلاول بھٹو نے کہا کہ پی ڈی ایم اجلاس میں لانگ مارچ اور عدم اعتماد کی تحریک زیر بحث آئے گی۔ حکومت کی بوکھلاہٹ صاف نظر آرہی ہے ،حکومت شکست دیکھتے ہوئےسینیٹ الیکشن کے رولز تبدیل کرنا چاہ رہی ہے۔
چیئرمین پی پی بلاول بھٹو کا ٹویٹ میں کہنا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ کوسیاسی جنگ سیاستدانوں تک رہنے دینی چاہئے۔صرف عوام کی منتخب حکومت ہی عوام کو ڈلیور کرسکتی ہے۔
پاکستان
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اپنا تین روزہ دورہ آذربائیجان مکمل کرکے واپس پاکستان روانہ
وزیرِ اعظم نے اس موقع پر ڈنمارک اور چیک ریپبلک کے وزرائے اعظم اور آذربائیجان کے صدر سے دوطرفہ ملاقاتیں ہوئیں
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اپنا تین روزہ دورہ آذربائیجان مکمل کرکے واپس پاکستان روانہ ہوگئے ہیں۔
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اپنا تین روزہ دورہ آذربائیجان مکمل کرکے واپس پاکستان روانہ ہوگئے ہیں جب کہ آذربائیجان کے وزیرِ انصاف فرید احمدوف نے وزیرِ اعظم کو باکو ایئرپورٹ پر الوداع کیا۔وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے اپنے دورہ آذربائیجان کے دوران کاپ-29 کلائیمیٹ ایکشن سربراہی اجلاس میں شرکت کی اور کانفرنس میں شریک عالمی رہنماوں کو ماحولیاتی تبدیلی کے مضر اثرات کے خطرے سے دوچار پاکستان کی مشکلات سے آگاہ کیا۔
وزیرِ اعظم نے تاریخی طور پر ماحولیاتی آلودگی کے ذمہ دار ممالک کی جانب سے ماحولیاتی عالمی معاشی وعدوں کی تکمیل پر زور دیا۔وزیرِ اعظم نے پاکستان کی جانب سے منعقدہ کلائیمیٹ فنانس گول میز کانفرنس کی میزبانی کی اور ماحولیاتی تبدیلی کے حوالے سے عالمی معاشی وعدوں کی تکمیل پر زور دیا۔وزیر اعظم نے تاجکستان کی جانب سے گلیئشرز کے تحفظ کے حوالے سے منعقدہ اعلی سطح تقریب میں شرکت کی اور گلیشیئرز و آبی وسائل کے تحفظ کے لئے پاکستان کے اقدامات پر رشنی ڈالی۔
وزیرِ اعظم نے اس موقع پر ڈنمارک اور چیک ریپبلک کے وزرائے اعظم اور آذربائیجان کے صدر سے دوطرفہ ملاقاتیں ہوئیں۔
دنیا
حزب اللہ کا پہلی مرتبہ اسرائیلی فوجی ہیڈ کوارٹرپر ڈرونز سے حملے کا دعویٰ
اسرائیل کے اہم دفاعی اداروں پر فضائی حملوں کیلئے پھٹنے والے ڈرونز کے اسکواڈرن کا استعمال کیا گیا ، حزب اللہ
حزب اللہ نے پہلی بار اسرائیلی فوجی ہیڈ کوارٹر اور وزارت دفاع پر ڈرونز سے حملے کا دعویٰ کردیا۔
اپنے ایک بیان میں لبنانی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کا کہنا تھا کہ اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب میں اسرائیلی فوج کے ہیڈکوارٹر اور وزارت دفاع کو ڈرون حملے کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ اسرائیل کے اہم دفاعی اداروں اور کمرشل مراکز پر فضائی حملوں کیلئے پھٹنے والے ڈرونز کے اسکواڈرن کا استعمال کیا گیا ہے۔
اسرائیلی فوجی حکام کی جانب سے ابھی تک اس حملے کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔
دوسری جانب جنوبی لبنان میں حزب اللہ سے جھڑپوں میں چھ اسرائیلی فوجی ہلاک ہو گئے ہیں، اسرائیلی فوج نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ لبنان سے اسرائیل پر بھاری تعداد میں راکٹ فائر کیے گئے تھے۔
اسرائیل کے مرکزی علاقوں میں سائرن کی آوازوں کے بعد ایک اور بیان میں اسرائیلی فوج کا کہنا تھا کہ لبنان سے دو ڈرونز اور 40 میزائل اسرائیل کی جانب فائر کیے گئےجنہیں تباہ کردیا گیا، حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا البتہ حملے کہاں ہوئے اس مقام کی نشاندہی نہیں کی گئی۔
خیال رہے کہ گزشتہ برس اکتوبر میں غزہ پر اسرائیلی حملوں کے آغاز سے حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہو گیا تھا بعد ازاں ستمبر 2024 میں اسرائیل نے لبنان پر براہ راست حملے شروع کردیے تھے۔
جرم
سکیورٹی فورسز کا خفیہ اطلاع کی بنیاد پر آپریشن، 4 دہشت گرد ہلاک
دہشتگردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد برآمد کر لیا گیا ہے
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے ضلع کیچ کے علاقے بلگتر میں خفیہ اطلاع کی بنیاد پر آپریشن میں سیکیورٹی فورسز نے ثنا عرف بارو سمیت چار دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ثنا عرف بارو مجید بریگیڈ کیلئے خودکش بمباروں کی بھرتی کا ایجنٹ تھا۔
دہشتگردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد برآمد کر لیا گیا ہے۔
علاقے میں پائے جانے والے مزید کسی دہشتگرد کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، پاک فوج اور سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔
-
تفریح ایک دن پہلے
جنوبی کوریا کے معروف اداکار سونگ جائے رم نے خودکشی کرلی
-
تجارت ایک دن پہلے
آئی ایم ایف کا حکومت سے پیٹرولیم مصنوعات پر عائد لیوی کی شرح میں اضافے کا مطالبہ
-
علاقائی ایک دن پہلے
استور سے راولپنڈی جانیوالی باراتیوں سے بھری گاڑی کو حادثہ ، 18افراد ہلاک
-
تجارت ایک دن پہلے
مرغی کا گوشت مزید سستا ہو گیا
-
کھیل ایک گھنٹہ پہلے
بھارت نے کرکٹ ٹیم کے بعد کبڈی ٹیم کو بھی پاکستان آنے سے روک دیا
-
پاکستان 2 دن پہلے
پنجاب میں پر تشدد مظاہرین سے نمٹنے کے لیے پولیس کا آنسو گیس کے شیل خریدنے کا فیصلہ
-
تجارت ایک دن پہلے
سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی
-
تجارت 2 دن پہلے
سونے کی فی تولہ قیمت میں نمایاں کمی