پاکستان
پاکستان کے ہیرو ایم ایم عالم کی آج 10 ویں برسی
شجاعت و بہادری کا تذکرہ پاک فضائیہ کے شاہین محمد محمود عالم( ایم ایم عالم) کے بغیر نامکمل ہے

لاہور: پاکستان کے ہیرو ایم ایم عالم کی آج 10ویں برسی منائی جارہی ہے، شجاعت و بہادری کا تذکرہ پاک فضائیہ کے شاہین محمد محمود عالم( ایم ایم عالم) کے بغیر نامکمل ہے۔
ایم ایم عالم جیسے بہادر سپوتوں کا تذکرہ آج پاکستانیوں کا لہو گرما دیتا ہے، 1965 کی جنگ میں محمود عالم کا ایک منٹ میںبھارت کے 5 جنگی طیاروں کو مار گرانے کا تاریخی کارنامہ آج بھی زبان زدعام ہے۔
پاک فضائیہ کے شاہین محمد محمود عالم کو دو بار ستارہ جرأت سے نوازا گیا، ان کا جنگی جہان F86 ٹاؤن ہال میں نصب کی گیا۔
عظیم ہیرو کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے گلبرگ کی ایم ایم عالم روڈ بھی انہیں کے نام سے منصوب گئی ہے، پوری دنیا کو حیرت میں ڈالنے والے ایم ایم عالم 18 مارچ 2013 کو 78 برس کی عمر میں دنیا فانی سے رخصت ہوئے، تاہم ان کا تاریخ ساز کارنامہ ہمیشہ یاد رکھا جائیگا۔
تجارت
چائے کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر5.61 فیصد کمی
فروری تک کی مدت میں چائے کی درآمدات پر 346.80 ملین ڈالر کا زرمبادلہ صرف ہوا

اسلام آباد: ملک میں چائے کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر5.61 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔
پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جولائی سے فروری تک کی مدت میں چائے کی درآمدات پر 346.80 ملین ڈالر کا زرمبادلہ صرف ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 5.61 فیصد کم ہے۔
گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں چائے کی درآمدات کاحجم 366.26 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔
فروری میں چائے کی درآمدات کا حجم 21.39 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جوگزشتہ سال فروری کے مقابلہ میں 120 فیصدکم ہے، گزشتہ سال فروری میں 47.09 ملین ڈالرمالیت کی چائے کی درآمدات ریکارڈ کی گئی تھیں۔
جنوری کے مقابلہ میں فروری میں چائے کی درآمدات میں ماہانہ بنیادوں پرمعمولی کمی ریکارڈکی گئی ہے، جنوری میں چائے کی درآمدات کاحجم 21.78 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوفروری میں کم ہوکر21.39 ملین ڈالرہوگیا، مالی سال 2022 میں چائے کی درآمدات پر561.13 ملین ڈالرکازرمبادلہ صرف ہواتھا۔
پاکستان
وفاقی وزیر خزانہ ومحصولات سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے سید یوسف رضا گیلانی، سید خورشید شاہ کی ملاقات
سید یوسف رضا گیلانی کے ساتھ ملاقات میں سینیٹ سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ ومحصولات سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے ہفتہ کو یہاں سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی اور وفاقی وزیر آبی وسائل سید خورشید شاہ نے ملاقات کی۔
سید یوسف رضا گیلانی کے ساتھ ملاقات میں سینیٹ سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا۔
وزیر خزانہ نے سید خورشید شاہ کے ساتھ ملاقات میں وزارت آبی وسائل سے متعلق امور پر بات چیت کی۔
پاکستان
یہ وہی جج صاحبان ہیں جنہوں نے ہمارے خلاف بھی فیصلے دیے: عمران خان
الیکشن التوا کیس سے متعلق انہوں نے کہا کہ آئین میں یہ بات واضح ہے کہ انتخابات 90 روز میں ہی ہونے چاہییں۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ آئین کی حفاظت کرنے والا ادارہ ہے۔ ہم نے اپنی حکومتیں قربان کیں تاکہ بحرانوں سے نکلا جائے اور انتخابات کا اعلان کیا لیکن سپریم کورٹ نے اس پر سو موٹو لیا۔ یہ وہی جج صاحبان ہیں جنہوں نے ہمارے خلاف بھی فیصلے دیے۔
قوم سے ویڈیو لنک پر خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مجھے خطرہ ہے کہ یہ لوگ اکتوبر میں الیکشن نہیں کرائیں گے، یہ چاہتے ہیں کسی طرح میں جیل جاوں یا نااہل ہوجاوں تو پھر الیکشن کرائیں۔
الیکشن التوا کیس سے متعلق انہوں نے کہا کہ آئین میں یہ بات واضح ہے کہ انتخابات 90 روز میں ہی ہونے چاہییں۔
انہوں نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ الیکشن سے خوفزدہ ہوکر عدلیہ کے خلاف جارہے ہیں۔ اگر کوئی فیصلہ ان کے حق میں آئے تو درست ورنہ سب غلط ہے۔ انہیں نظر آرہا ہے کہ الیکشن ہوگا تو انکی سیاسی موت ہوجائے گی۔ الیکشن کے انعقاد تک ملک میں استحکام نہیں آسکتا اور جب تک ملک میں استحکام نہیں آئے، ملک ترقی نہیں کرسکتا۔
چیئرمین پی ٹی آئی کا مزید کہنا تھا کہ جس ملک میں انصاف ہوتا ہے، وہ خوشحال ہوتا ہے اور جہاں جنگل کا قانون ہوتا ہے وہاں قومیں پیچھے رہ جاتی ہیں۔ یہاں آٹے کی لائنوں میں لوگ مر رہے ہیں، یہی وجہ ہے کہ قانون کی حکمرانی میں پاکستان 141 نمبر پر ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ ملک معاشی اور آئینی بحران میں دھنستا جارہا ہے، پاکستان کے حالات ایسے کبھی نہیں تھے۔ جو ملک خوشحال ہوتا ہے وہاں لوگ نوکریاں تلاش کرنے باہر نہیں جاتے۔
-
جرم 2 دن پہلے
لاہور:پولیس نے جعلی اسناد،اشٹام پیپراورٹکٹیں بنانے کی فیکٹری پکڑلی
-
تجارت ایک دن پہلے
چین سے پاکستان کا 2 ارب ڈالر کا قرضہ رول اوور ہوچکا ہے،اسحاق ڈار
-
تجارت ایک دن پہلے
عالمی مارکیٹ کے ساتھ پاکستان میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ
-
پاکستان 2 دن پہلے
عید سے پہلے تنخواہیں ملیں گی یا نہیں؟ حکومت کا بڑا فیصلہ
-
علاقائی 12 گھنٹے پہلے
چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ مسرت ہلالی نے عہدے کا حلف اٹھا لیا
-
پاکستان 2 دن پہلے
پاکستان تحریک انصاف کے 72 کارکنوں کو رہا کرنے کا حکم
-
پاکستان 2 دن پہلے
سونے کی قیمت میں مزید اضافہ
-
تجارت ایک دن پہلے
غیر قانونی طور پربڑی بلیوں سمیت دیگرجانوروں کی درآمد پر پابندی عائد کردی گئی ہے،سینیٹر شیری رحمن