جی این این سوشل

تجارت

ڈالر بحران پر قابوپانے کیلئے اہم اقدام، کابینہ میں بارٹر تجارت کی منظوری 

جہاں نارمل ٹرید سرپلس میں ہے وہاں پر یہ بارٹر ٹریڈ نہیں کریں گے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ڈالر بحران پر قابوپانے کیلئے اہم اقدام، کابینہ میں بارٹر تجارت کی منظوری 
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

اسلام آباد:ڈالر بحران پر قابو کرنے کیلئے حکومت نے اہم قدم اٹھا لیا، وفاقی کابینہ نے علاقائی تجارت کے فروغ کیلئے بارٹر تجارت کی منظوری دے دی۔

وفاقی وزیر تجارت نوید قمر نے کہا کہ بارٹر ٹریڈ سے ملک کی مجموعی ایکسپورٹ کو بوسٹ ملے گا، ایران، افغانستان کے ساتھ وسطی ایشیائی ممالک اور افریقا کے ساتھ بھی بارٹر ٹریڈ بڑھائی جائے گی۔

جبکہ چین کے ساتھ تجارت کے توازن کو بہتر کرنے کیلئے بارٹر ٹریڈ میں شامل کیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بارٹر ٹریڈ کے ذریعے اربوں ڈالر کی تجارت ممکن ہوسکتی ہے، یورپی یونین، امریکا، برطانیہ اور مڈل ایسٹ بارٹر ٹریڈ میں شامل نہیں ہوں گے۔

نوید قمر کا مزید کہنا تھا کہ یہ ان جگہوں کیلئے رکھا ہے جہاں پر بینکنگ سسٹم میں مشکلات ہیں، جہاں نارمل ٹرید سرپلس میں ہے وہاں پر یہ بارٹر ٹریڈ نہیں کریں گے۔

پاکستان

آئی جی کے پی کی جانب سے 8 پولیس افسران کے تبادلوں کے احکامات جاری

آئی جی کے احکامات کے مطابق ڈی پی او ہنگو نثار احمد ڈی پی او کرم تعینات کر دیا گیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

آئی جی کے پی کی جانب سے 8 پولیس افسران کے تبادلوں کے احکامات جاری

آئی جی کے پی کے نے صوبے کے 8 پولیس افسران کے تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخواہ کے آئی جی نے 8 پولیس افسران کے تبادلے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔

آئی جی کے احکامات کے مطابق ڈی پی او ہنگو نثار احمد ڈی پی او کرم تعینات کر دیا گیا ہے۔

محمد خالد کو ڈی پی او اپرکوہستان سے ڈی پی او ہنگو تعینات کیا گیا ہے۔

ایس پی انویسٹی گیشن مردان محمد سلیمان ڈی پی او کوہستان اپر مقرر کر دیئے گئے ہیں ، ایس ایس پی کو آر ڈی نیشن سی سی پی پشاور محمد عمران ڈی کو پی او شانگلہ تعینات کیا گیا ہے۔

ایس پی ورسک سی سی پی پشاور تیمورخان کو ایس پی رورل سی سی پشاورتعینات کر دیا گیا ہے ، ایس پی صدر کوہاٹ محمد اسحاق جواد ایس پی ورسک سی سی پشاورتعینات ہو گئے ہیں۔

یاد رہے کہ آئی جی کے اعلامیے کے مطابق قائم مقام ڈی پی او ٹانک افتخارعلی شاہ کو ایڈیشنل آئی جی پی سی ٹی ڈی کے پی تعینات کر دیا گیا ہے۔

 

 

 

پڑھنا جاری رکھیں

تفریح

لیجنڈ ادارکار وشہنشاہ جذبات محمد علی کو مداحوں سے بچھڑے 18 برس بیت گئے

محمد علی نے اپنے فنی کیریئر میں 300 فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

لیجنڈ ادارکار وشہنشاہ جذبات محمد علی کو مداحوں سے بچھڑے 18 برس بیت گئے

پاکستانی فلم انڈسٹری کے لیجنڈ اداکار و شہنشاہ جذبات محمد علی کو اپنے مداحوں سے بچھڑے 18 برس بیت گئے۔

1962 میں فلم "چراغ جلتا رہا "سے فلمی کیریئر کا آغاز کرنے والے محمد علی جلد ہی ملک کے معروف فلمی اداکاروں میں شمار کئے جانے لگے، شہنشاہ جذبات کاخطاب پانیوالے اداکار کی لاتعداد سپرہٹ فلمیں آج بھی شائقین کو ان کی یاد دلاتی ہیں۔

 محمد علی ایک انتہائی نرم دل اور انسان دوست شخصیت کے طور پر بھی مشہور تھے،جذباتی مکالمے، آواز کے اتار چڑھاؤ پر مکمل دسترس اور حقیقت سے قریب تر اداکاری ان کی خصوصیات میں شامل ہیں جبکہ ناقدین انہیں ایشیائی سلور اسکرین کے عظیم فنکاروں میں شمار کرتے ہیں۔ انہوں نے زیبا بیگم سے شادی کی اوران کی جوڑی دلیپ کماراورسائرہ بانو کی طرح ایک آئیڈیل جوڑی شمار کی جانے لگی۔

1965 سے 1980 تک کا زمانہ محمدعلی کے فنی کیرئیر کا عروج تھا، انہوں نے 300 فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے، انہوں نے دیبا بیگم، زیبا بیگم، شبنم، رانی، انجمن اور دیگر اداکاراؤں کے ساتھ کام کیا تاہم ان کی جوڑی ان کی شریک حیات زیبا بیگم کے ساتھ بہت پسند کی گئی۔

ان کی مشہور فلموں میں آنسو بن گئے موتی، میرا گھر میری جنت، آگ، بہاریں پھر بھی آئیں گی،زندگی کتنی حسین ہے،سلام محبت، داغ،بازی، خاموش رہو، توبہ، آئینہ اورصورت، سلاخیں، انسان اورآدمی، نوکر اورجیسے جانتے نہیں وغیرہ شامل ہیں۔  محمد علی کو ان کی شاندار کردار نگاری پر حکومت پاکستان کی جانب سے"تمغہ حسن کارکردگی" اور"تمغہ امتیاز"سے بھی نوازا گیا۔

 گردوں کی بیماری کی وجہ سے محمد علی19 مارچ،2006کو دار فانی سے کوچ کر گئے لیکن ان کی یادیں آج بھی زیبا محمد علی اور لاکھوں مداحوں کے دلوں میں زندہ ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

اسرائیل غزہ میں قحط کو جنگ کے ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہا ہے، سربراہ یورپی یونین

غزہ میں ہم اب قحط کے دہانے پر نہیں ہیں بلکہ ہم قحط کی حالت میں ہیں، جوزف بوریل

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسرائیل غزہ  میں قحط کو جنگ کے ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہا ہے، سربراہ یورپی یونین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزف بوریل نےکہا ہے کہ اسرائیل غزہ کی پٹی میں قحط پیدا کر رہا ہے اور بھوک کو جنگ کے ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطاق انہوں نے برسلز میں غزہ کے لیے انسانی امداد کے بارے میں ایک کانفرنس کے افتتاح کے موقع پر کہا کہ غزہ میں ہم اب قحط کے دہانے پر نہیں ہیں بلکہ ہم قحط کی حالت میں ہیں جس میں ہزاروں لوگ قحط میں مبتلا ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ ناقابل قبول ہے، قحط کو جنگ کے ہتھیار کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے اور اسرائیلی جنگ قحط کا باعث بن رہی ہے۔ غزہ کو قحط کا سامنا ہے جو کہ ناقابل قبول ہے۔انہوں نے فوری جنگ بندی کے معاہدے پر زور دیا۔

واضح رہے غزہ کی وزارت صحت نے پیر کو ایک بیان میں کہا ہے کہ 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی جنگ میں 31 ہزار 726 سے زائد فلسطینی شہید چکے ہیں اور  73 ہزار 792 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔وزارت نے مزید کہا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران تقریباً 81 فلسطینی شہید اور 116 دیگر زخمی ہوئے۔

 

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll