جی این این سوشل

کھیل

امپائر علیم ڈار کی بین الاقوامی کرکٹ کے لیے شاندار خدمات قابل ستائش ہیں ، وزیراعظم

بین الاقوامی کرکٹ کے لیے ان کی شاندار خدمات قابل ستائش ہیں

پر شائع ہوا

کی طرف سے

امپائر علیم ڈار کی بین الاقوامی کرکٹ کے لیے شاندار خدمات قابل ستائش ہیں ، وزیراعظم
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہاہے کہ آئی سی سی ایلیٹ پینل آف امپائرز سے دستبردارہونے والے امپائر علیم ڈار کی بین الاقوامی کرکٹ کے لیے شاندار خدمات قابل ستائش ہیں۔

اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ امپائر علیم ڈار آئی سی سی ایلیٹ پینل آف امپائرز سے دستبردار ہو گئے ہیں، بین الاقوامی کرکٹ کے لیے ان کی شاندار خدمات قابل ستائش ہیں۔

کھیل کے تمام فارمیٹس میں ان کی بے عیب امپائرنگ نے کرکٹ کی دنیا میں تعریفیں سمیٹیں پاکستان کو ان پر فخر ہے۔

 

تجارت

بجلی 5 روپے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان

بجی مہنگی ہونے سے صارفین پر 40 ارب روپے سے زائد کا بوجھ پڑے گا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بجلی 5 روپے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان

حکومت کی جانب سے ایک ماہ کیلئے بجلی  کی قیمت مزیدبڑھانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے ۔

سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے)نے بجلی مہنگی کرنے کیلئے درخواست نیشنل پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا )میں جمع کرادی  ہے، اضافہ فروری کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا گیا ہے۔ سی پی پی اے  کی جانب سے  ایک ماہ کیلئے  بجلی 5 روپے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست کی گئی ہے ،

سی پی پی اے کی درخواست  میں کہا گیا ہے کہ فروری میں 6 ارب 87 کروڑ 60 لاکھ یونٹ بجلی فروخت ہوئی، فروری میں پانی سے 24.77فیصد بجلی پیدا کی گئی ،مقامی کوئلے سے 13.94 فیصد درآمدی کوئلے سے 1.89 فیصد بجلی پیدا کی گئی،  مقامی گیس سے 11.04 اور درآمدی ایل این جی سے 20.33 فیصد بجلی پیدا کی گئی ،فروری میں جوہری ایندھن سے 23.29 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔

نیپرا سی پی پی اے کی درخواست پر 28 مارچ کو سماعت کرے گا،درخواست من و عن منظور ہونے پر صارفین پر 40ارب روپے سے زائد بوجھ پڑے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

صدر زرداری کی ولادی میر پیوٹن کو صدارتی انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد

پیوٹن کی فعال قیادت میں پاکستان اور روس کے تعلقات مزید مستحکم ہوں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

صدر زرداری کی ولادی میر پیوٹن کو صدارتی انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد

صدر آصف علی زرداری نے روس کے صدر ولادی میرپیوٹن کو صدارتی انتخابات میں کامیابی پر مبارکبا د دی ہے۔

ایکس ہینڈل پر اپنی ایک پوسٹ میں انہوں نے امید ظاہر کی کہ ولادی میر پیوٹن کی فعال قیادت میں پاکستان اور روس کے تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔

 

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

سینیٹ انتخابات: کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال آج مکمل ہو گی

امیدوار اس ماہ کی ستائیس تاریخ تک اپنے کاغذات واپس لے سکتے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سینیٹ انتخابات: کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال آج مکمل ہو گی

سینیٹ کی اڑتالیس خالی نشستوں پر انتخابات کے لئے جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل آج مکمل کرلیاجائے گا۔

امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست رواں ماہ کی چھبیس تاریخ کو جاری کی جائے گی جبکہ امیدوار اس ماہ کی ستائیس تاریخ تک اپنے کاغذات واپس لے سکتے ہیں۔

پولنگ آئندہ ماہ کی دو تاریخ کو ہو گی۔وفاقی دارلحکومت میں ارکان قومی اسمبلی سینیٹ کی ایک جنرل نشست اور علما سمیت ٹیکنوکریٹ کی ایک نشست پر سینیٹ کے ارکان کا انتخاب کرینگے۔ چاروں صوبائی اسمبلیوں کے ارکان ہر صوبے سے سات جنرل نشستوں، دوخواتین نشستوں اور علما سمیت دوٹیکنوکریٹ نشستوں اور پنجاب اور سندھ سے اقلیتوں کی ایک ایک نشست کیلئے سینیٹرز کا انتخاب کرینگے۔

 دوسری جانب الیکشن کمیشن نے سینیٹ کی خالی نشستوں کے لئے امیدواروں کی جانب سے جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد ہونے کے خلاف اپیلوں کی سماعت کے لئے پانچ اپیلٹ ٹربیونل قائم کئے ہیں۔
 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll