Advertisement
پاکستان

فاشسٹ حکومت نے جو کچھ کیا ایسا تاریخ میں نہیں ہوا،عمران خان

اوورسیز پاکستانی دنیا میں جاکر انسانی حقوق کی تنظیموں کو بتائیں کہ پاکستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہورہی ہے،چیئرمین پاکستان تحریک انصاف

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 years ago پر Mar 20th 2023, 10:13 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
فاشسٹ حکومت نے جو کچھ کیا ایسا تاریخ میں نہیں ہوا،عمران خان

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ جوڈیشل کمپلیکس میں مجھے ٹریپ کیا گیا، قتل ہونے سے اللہ نے بچایا، کیسز کرنے کا مقصد مجھے یہاں سے نکال کر قتل کرنا ہے، ان کا ایک ہی مقصد مجھے راستے سے ہٹانا ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے مزید کہا کہ ٹول پلازہ پر شیلنگ کر کے کارکنوں کو اشتعال دلایا گیا، آنسو گیس کی شیلنگ اور پولیس کی جانب سے پتھراؤ بھی کیا گیا، جب عدالت کے دروازے پر گیا تو اندر پولیس اور رینجرز تھی، عدالت کے اندر وہاں پر نامعلوم افراد تھے، میرے کولیگ نے اندرسے مجھے اشارہ کیا جلدی نکلو، میرے کولیگ نے کہا یہ جیل نہیں بھیجیں گے قتل کرنے لگے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ چیف جسٹس صاحب دیکھیں اس ملک میں کیا ہو رہا ہے، چیف جسٹس صاحب دیکھیں ایسے لوگوں کو عدالت کے اندر کیوں جانے دیا گیا؟، وکلا کو اندر جانے سے کیوں روکا جا رہا تھا، اپنی زندگی میں ایسے حالات کبھی نہیں دیکھے، اس وقت ملک میں کسی قسم کا آئین و قانون پرعمل نہیں کیا جا رہا۔

عمران خان نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی دنیا میں جاکر انسانی حقوق کی تنظیموں اور سیاست دانوں کو بتائیں کہ پاکستان میں کس طرح انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہورہی ہے، آئین کی کسی کو فکر نہیں، جمہوریت کو قتل کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 30 اپریل کو الیکشن ہونے ہیں لیکن موجودہ حکومت الیکشن کی فضا ہی بننے نہیں دے رہی، ہماری انتخابی ریلی پر حملہ کرکے ظل شاہ کو شہید کردیا گیا، مینار پاکستان جلسے کی اجازت نہیں دے رہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم آج انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں سے رابطہ کریں گے، بیرون ملک موجود پی ٹی آئی کے دفاتر کے ذریعے ممالک سے رابطے کریں گے، ہم اپنے چیف جسٹس آف پاکستان سے بھی رجوع کریں گے کہ یہاں کوئی قانون نہیں رہ گیا اور طاقت کے زور پر یہاں خوف پھیلایا جارہا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ ہمیں تقسیم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، ہمارے پختون ورکرز کو طالبان اور دہشت گرد کہا گیا جس پر ہمارے پشتون بھائی کا ردعمل سامنے آیا ہے، یہ ثابت کرنا چاہتے ہیں کہ ہم ملک میں دہشت گردی کررہے ہیں اور انتشار پھیلانا چاہتے ہیں۔

انہوں ںے کہا کہ جھوٹوں کی ملکہ کی جانب سے بار بار یہ کہا جارہا ہے وہ جو پاکستان میں اس طرح پھر رہی ہے جیسا ملک اس کی جاگیر ہو، وہ قانون سے بالاتر ہو، وہ حکم جاری کررہی ہے کہ اس پر مقدمے بناؤ اور میرے والد پر سے مقدمات ختم کردو گویا نواز شریف نیلسن منڈیلا ہے۔

سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا جب میں نےجوڈیشل کمپلکس کےاندرجانا تھا انہوں نے دروازے بند کر کے مجھے مار دینا تھا، بار بار کہہ رہا ہوں میری زندگی کو خطرہ ہے، مجھے کیوں بار بار بلایا جا رہا ہے، جوڈیشل کمپلیکس میں ہمارے وکلا پر ڈنڈے برسائے گئے، انتشار پھیلا کر انہوں نے مجھے قتل کرنا تھا، جوڈیشل کمپلکس کے اندر جو 20 لوگ گئے ان کا مقصد قتل کرنا ہے۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کہا کہ چیف جسٹس ان سے پوچھیں یہ 20 لوگ کون تھے؟، اگر میں جیل گیا تو یہ جیل میں بھی مجھے مروا دیں گے، یہ اپنے مفادات کیلئے ایسا کر رہے ہیں ان کو پاکستان کی کوئی فکرنہیں، سابق آرمی چیف نے ان چوروں کو ہم پر مسلط کیا، دشمن بھی ایسا نہیں کر سکتا تھا جو سابق آرمی چیف نے کیا، چیف جسٹس صاحب سے گزارش ہے کہ معاملے کا نوٹس لیں۔

Advertisement
ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم

ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم

  • 13 گھنٹے قبل
پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ

پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ

  • 9 گھنٹے قبل
پاکستانی وفد آج مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی سٹرٹیجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرے گا

پاکستانی وفد آج مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی سٹرٹیجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرے گا

  • 2 دن قبل
نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو

نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو

  • 11 گھنٹے قبل
سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار

  • ایک دن قبل
نائیجیریا: فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ

نائیجیریا: فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ

  • ایک دن قبل
نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق

نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق

  • 13 گھنٹے قبل
نواب شاہ: تیز رفتار کار اور آئل ٹینکر کی ٹکر سے خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد ہلاک

نواب شاہ: تیز رفتار کار اور آئل ٹینکر کی ٹکر سے خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد ہلاک

  • 2 دن قبل
اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا

اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا

  • ایک دن قبل
پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے

  • 8 گھنٹے قبل
لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار

  • 3 دن قبل
لاہور میں مس پاکستان کے سالانہ مقابلے، فاتحین کے ناموں کا اعلان

لاہور میں مس پاکستان کے سالانہ مقابلے، فاتحین کے ناموں کا اعلان

  • ایک دن قبل
Advertisement