بلدیاتی الیکشن شیڈول کو مسترد کرتے ہیں، ہائیکورٹ میں چیلنج کرینگے: بلاول بھٹو
کراچی: پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری بھٹو نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کے بلدیاتی الیکشن شیڈول کو مسترد کرتے ہیں۔


کراچی: پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری بھٹو نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کے بلدیاتی الیکشن شیڈول کو مسترد کرتے ہیں اور سندھ حکومت سے کہتا ہوں کہ فوراً ہائیکورٹ میں ضمنی الیکشن شیڈول کو چیلنج کریں۔
کراچی میں دنیا کے سب سے بڑے امراض قلب کے ’’ذوالفقار علی بھٹو انسٹیٹیوٹ آف کارڈیو ویسکولر ڈیزیز‘‘ اسپتال کی سنگ بنیاد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے ضمنی الیکشن کا شیڈول دینا مذاق ہے۔
انہوں نے کہا کہ تاریخ میں پہلی مرتبہ پیپلزپارٹی نےحیدرآباد میں کلین سوئپ کیا جبکہ کراچی میں پیپلزپارٹی سب سے بڑی جماعت بن کر ابھری، الزام لگاتے تھے کہ پیپلزپارٹی بلدیاتی الیکشن نہیں چاہتی لیکن پیپلزپارٹی نے محنت کے بعد کراچی کا الیکشن جیتا ہے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ کراچی اور حیدرآباد میں جیالا میئر ہوگا تو کیا قیامت ٹوٹ پڑے گی؟ اب ان کو ہضم نہیں ہو رہا کہ کراچی کا میئر پیپلزپارٹی کا ہوگا۔ حیران ہوں کہ سندھ میں بلدیاتی الیکشن ہو چکے مگر عوام نمائندوں سے محروم ہیں، جان بوجھ کر نمائندوں سے محروم رکھاجا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کبھی تھنڈر اسکواڈ کا مقابلہ کرتی تھی اور کبھی باہر بیٹھے دہشت گردوں کا مقابلہ کرتی تھی۔
وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم انسانیت کی بنیاد پر علاج کرتے ہیں، این آئی سی وی ڈی ہر صوبے میں پوری قوم کے لیےماڈل بننا چاہیے اور آگر دوسرے صوبے چاہیں تو ندیم قمر ان کو دینے کو تیار ہیں۔ لوگ کہتے ہیں کہ اختیارات کی منتقلی اور 18ویں ترمیم سے کیا ملااسکا جواب این آئی سی وی ڈی ہے۔
انہوں نے کہا کہ صحت میں انقلاب مفت علاج ہے اور این آئی سی وی ڈی کا تسلسل رکنے والا نہیں ہے، ہم دیگر شہروں میں بھی دل کے مفت علاج کی سہولیات دیں گے۔ این آئی سی وی ڈی یورپ بھارت کے کسی اسپتال کا مقابلہ کر سکتا ہے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ پچھلے 10، 15 سال سے پیپلزپارٹی کی کردارکشی میں لگے ہوئے ہیں لیکن این آئی سی وی ڈی سب کو منہ توڑ جواب ہے۔ کچھ کہتے ہیں کہ وہ 30 سال سے جدوجہد میں لگے ہوئے ہیں اور میں 30 سال کی عمر کا ہوا تو دنیا کا سب سے بڑا مفت علاج کا سینٹر بنا دیا۔
پیپلزپارٹی کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ یہ خیبر پختونخوا اور پنجاب میں این آئی سی وی ڈی جیسا ایک ادارہ دکھا دیں۔ انتہا پسندی، دھونس، نفرت اور تقسیم کی سیاست چھوڑ دیں اور آج کل یہ اپنی نفرت انگیز سیاست چلا رہے ہو تو اپنا نقصان کر رہے ہو۔

پی ٹی آئی احتجاج میں عسکری قیادت کو قتل کی دھمکیاں، پاکستان کا برطانوی حکومت سے کارروائی کا مطالبہ
- 2 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا پاکستان ،اردن دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
- 2 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
مہنگا سونا مزید مہنگا، قیمت ایک بار پھر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
- ایک گھنٹہ قبل

متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان پاکستان پہنچ گئے ، ائیر پورٹ پر شاندار استقبال
- 2 گھنٹے قبل

خوشبوؤں کی شاعرہ پروین شاکر کومداحوں بچھڑے 31 برس بیت گئے
- 2 گھنٹے قبل

سلام آباد بلدیاتی انتخابات:الیکشن کمیشن نے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع کر دی
- 3 گھنٹے قبل

محمود الرشید کو 33 سال، یاسمین راشد، سرفراز چیمہ اور اعجاز چوہدری کودس،دس سال قید کی سزا،تحریری فیصلہ جاری
- 2 گھنٹے قبل

امریکا کے نائیجریا میں داعش کے ٹھکانوں پر فضائی حملے،متعدد شدت پسند ہلاک
- 3 گھنٹے قبل

پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان 730 ملین ڈالر کے اہم منصوبوں پر دستخط
- 20 گھنٹے قبل

ڈیرہ اسماعیل خان:سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی، انتہائی مطلوب دہشتگرد سمیت 2 خوارج ہلاک
- ایک دن قبل

سابق بنگلہ دیشی وزیر اعظم خالدہ ضیا کے صاحبزادے طارق رحمان 17 سال بعد وطن واپس پہنچ گئے
- ایک دن قبل

لاہور ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ، شہریوں کے پاسپورٹ کو غیر فعال کرنے کا اختیار کالعدم
- 22 منٹ قبل






