تجارت
سونے کی عالمی و پاکستان میں فی تولہ قیمتوں میں کمی
کراچی: سونے کی عالمی و مقامی قیمتوں میں کمی، پاکستان میں فی تولہ سونا 1000 روپے گھٹ کر 207300 روپے کا ہوگیا۔

کراچی: سونے کی عالمی و مقامی قیمتوں میں کمی، پاکستان میں فی تولہ سونا 1000 روپے گھٹ کر 207300 روپے کا ہوگیا۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 7 ڈالر کی کمی سے 1982 ڈالر کی سطح پر آنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی پیر کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 1000 روپے اور 858 روپے کی کمی واقع ہوئی۔
کراچی، لاہور، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ سمیت ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 207300 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر 177726 روپے کی سطح پر آگئی۔
اسکے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2250 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 1929 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔
اس سے قبل ہفتہ کو سونے کی عالمی قیمت میں 53 ڈالر کا اضافہ ہوا تھا جس کے سبب پاکستان میں بھی فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 4100 روپے اور 3516 روپے کا اضافہ ہوگیا تھا۔
تجارت
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان
ہنڈریڈ انڈیکس میں5سو سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان دیکھنے میں آر ہا ہے ۔ ہنڈریڈ انڈیکس میں5سو سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔ ٹریڈنگ کے دوران ہنڈریڈ انڈیکس اکتالیس ہزار پانچ سو پچیس پر ٹریڈ کررہا ہے۔
پاکستان
سپریم کورٹ کے فیصلے، ریویو ایکٹ2023 قانون بن گیا
سپریم کورٹ ریویو آف ججمنٹس اینڈ آرڈرز ایکٹس 2023 قانون بن گیا۔

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے قانون سازی پر دستخط کردیے گئے۔
اٹارنی جنرل نے صدر سے دستخط شدہ نوٹیفکیشن عدالت میں پیش کر دیا۔
قانونی ماہرین کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف اور جہانگیر ترین بھی اپیل دائر کرسکیں گے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل قومی اسمبلی میں سپریم کورٹ کے فیصلوں پر اپیل کا بل منظور کیا گیا تھا۔ بل کے مطابق سپریم کورٹ کی جانب سے جاری کیے گئے فیصلے کے 2 ماہ کے اندر نظر ثانی کی درخواست دائر کی جاسکے گی۔
اسی کے ساتھ ساتھ پرانے فیصلوں پر نظر ثانی کی درخواستیں 30 دن کے اندر اندر دائر کی جاسکیں گی۔
پاکستان
موجودہ حکومت تحریک انصاف کو ختم کرنے کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے،عمران خان
فسطائی حکومت نے جنرل مشرف کے مارشل لاء کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے،چیئرمین پاکستان تحریک انصاف

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت تحریک انصاف کو ختم کرنے کے ایک نکاتی ایجنڈے پر عمل پیرا ہے۔
اپنے ٹویٹ میں عمران خان کا کہنا تھا کہ قانون کی حکمرانی کو پوری طرح پسِ پشت ڈالتے ہوئے اس فسطائی حکومت نے جنرل مشرف کے مارشل لاء کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے اور تحریک انصاف کو کچلنے کے یک نکاتی ایجنڈے پر کاربند ہے جبکہ ملکی معیشت اوندھے منہ تباہی کی گہری کھائی میں گرتی جارہی ہے۔
قانون کی حکمرانی کو پوری طرح پسِ پشت ڈالتے ہوئے یہ فسطائی حکومت جنرل مشرف کے مارشل لاء کو کہیں پیچھے چھوڑتے ہوئے، تحریک انصاف کو کچلنے کے یک نکاتی ایجنڈے پر کاربند ہے۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) May 29, 2023
اس دوران ملکی معیشت اوندھے منہ تباہی کی گہری کھائی میں گرتی جارہی ہے۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 315 روپے میں فروخت…
سابق وزیر اعظم نے کہا کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 315 روپے میں فروخت ہورہا ہے جبکہ شناختی کارڈ نہ رکھنے والوں کیلئے تو یہ 320 سے 325 روپے میں دستیاب ہے۔ سرکاری اور اوپن مارکیٹ کے نرخ میں 30 روپے فی ڈالر کا فرق ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ معیشت میں ڈالرز کی ذخیرہ اندوزی اور روپے کے مقابلے میں ڈالرز پر عوام اور کاروباری طبقے کے غیرمعمولی اعتماد کا سیدھا مطلب یہ ہے کہ ملک میں مقامی یا غیرملکی سرمایہ کاری ناپید ہے
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ سرمایہ کاری نہ ہونے سے مجموعی قومی پیداوار میں شدید کمی پیدا ہوگی یا معیشت کو اس سے بھی شدید دھچکہ پہنچے گا اور ملک نہایت بلند افراطِ زر کے چنگل میں پھنسے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم رہنماؤں کے اربوں ڈالرز بیرونِ ملک تجوریوں میں محفوظ ہیں چنانچہ یہ قابلِ فہم ہے کہ کیوں انہیں معیشت کی تباہی کی رتّی بھر فکر نہیں۔ سوال یہ پیدا ہوتا ہے پاکستانی اسٹیبلشمنٹ ملک کو مکمل معاشی تباہی و بدحالی کی دلدل میں گرنے کی اجازت کیسے دے رہی ہے۔
-
جرم 2 دن پہلے
باپ نے عزت کے نام پر بیٹی کو جلا کر مارڈالا
-
پاکستان 10 گھنٹے پہلے
عمران خان نے جھوٹ سے لوگوں کی ذہن سازی کر کے انہیں ملک دشمنی، دہشت گردی، شہدا اور غازیوں کی بے حرمتی سکھائی، مریم اورنگزیب
-
پاکستان 3 گھنٹے پہلے
سپریم کورٹ ریویوآف ججمنٹس اینڈ آرڈر ایکٹ 2023 سے فائدہ نواز شریف اور جہانگیرترین نہیں اٹھا سکتے: وزیر قانون
-
دنیا 11 گھنٹے پہلے
بھارت میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپوں میں درجنوں باغی ہلاک
-
تجارت 2 دن پہلے
سعودی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں کمی
-
پاکستان 2 دن پہلے
لاہور سے پہلی حج پرواز 327 عازمین حج کو لے کر علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ سے مدینہ منورہ روانہ ہو گئی،ترجمان
-
پاکستان ایک دن پہلے
اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے
-
پاکستان 2 دن پہلے
عمران خان نے حکومت کے ساتھ مذاکرات کیلئے کمیٹی کا اعلان کردیا