جی این این سوشل

دنیا

کریمیا میں روسی میزائل تباہ کر دیے گئے، یوکرین کا دعویٰ

علاقے پر ڈرون سے حملہ کیا گیا ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

کریمیا میں روسی میزائل تباہ کر دیے گئے، یوکرین کا دعویٰ
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

کیف: یوکرین کی وزارت دفاع نے کہا کہ ملحقہ کریمیا کے شمال میں ہونے والے ایک دھماکے نے ریل کے ذریعے منتقل کیے جانے والے روسی میزائلوں کو تباہ کر دیا ہے۔ 

جھانکوئی شہر کے روسی سربراہ نے کہا کہ علاقے پر ڈرون سے حملہ کیا گیا ہے، یوکرین نے دھماکوں کا اعلان کیا لیکن جیسا کہ معمول ہے واضح طور پر یہ نہیں کہا کہ اس حملے کے پیچھے اس کا ہاتھ تھا۔

اگر تصدیق ہو جاتی ہے، تو یہ یوکرین کی فوج کی طرف سے کریمیا میں ایک غیر معمولی حملہ ہو گا، جس کا 2014 سے الحاق ہے۔

یوکرین کی وزارت دفاع کے بیان میں کہا گیا ہے یوکرین کے جزیرہ نما کریمیا کو قبضے سے پاک کرنے کے لیے تیار کرتے ہیں۔

کیف نے کہا کہ میزائل روس کے بحیرہ اسود کے بحری بیڑے کے استعمال کے لیے بنائے گئے تھے۔روس میں نصب ایڈمنسٹریٹر Ihor Ivin نے کہا کہ ایک 33 سالہ شخص کو گرائے جانے والے ڈرون سے چوٹ لگنے کے بعد ہسپتال لے جایا گیا تھا۔

پاکستان

انوار الحق کاکڑ کا دورہ متحدہ عرب امارات اختتام پذیر

انوار الحق کاکڑنے کہا کہ دورے سے دونوں ممالک کے مابین اقتصادی و معاشی تعاون کے نئے دور کا آغاز ہوگا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

انوار الحق کاکڑ کا دورہ متحدہ عرب امارات اختتام پذیر

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا دورہ متحدہ عرب امارات اختتام پذیرہوگیا۔وزیر اعظم کویت کے سرکاری دورے پر ابو ظہبی کے البطین ہوائی اڈے سے کویت سٹی کے لئے روانہ ہو گئے جہاں کویتی قیادت سے ملاقاتوں کے علاوہ نگران وزیراعظم کی موجودگی میں افرادی قوت، انفارمیشن ٹیکنالوجی، معدنیات و کان کنی، غذائی تحفظ، توانائی اور دفاع کے شعبوں میں باہمی تعاون کی مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط بھی ہوں گے۔

وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق ہوائی اڈے پر متحدہ عرب امارات کے وزیر توانائی و انفراسٹرکچرسہیل محمد المزروعی اور پاکستانی سفارتی عملے نے نگران وزیر اعظم کو رخصت کیا۔ دورہ کویت کے دوران نگران وزیرِ اعظم ولی عہد کویت شيخ مشعل الاحمد الجابر الصباح اور وزیرِ اعظم شيخ احمد النواف الاحمد الصباح سے ملاقات کریں گے۔

دورے کے دوران دونوں ممالک کے مابین اقتصادی و معاشی تعاون کے نئے دور کا آغاز ہوگا اور مختلف شعبوں جن میں افرادی قوت، انفارمیشن ٹیکنالوجی، معدنیات و کان کنی، غذائی تحفظ، توانائی اور دفاع کے شعبوں میں باہمی تعاون کی مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہوں گے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

دوسری شادی کیخلاف عدالت جانے پر شوہر کا بیوی پر بہیمانہ تشدد

خاتون ملزم عمیرکے دوسری شادی کرنے پر عدالت میں پیش ہو نے جا رہی تھی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

دوسری شادی کیخلاف عدالت جانے پر شوہر کا بیوی پر بہیمانہ تشدد

اوکاڑہ : اوکاڑہ میں شوہر نے بیوی کو تشدد کر کے زخمی کر دیا ۔

ملزم عمیر نے خاتون کے ہاتھ کی انگلیاں اور بازو توڑ دیا ، خاتون ملزم عمیرکے دوسری شادی کرنے پر عدالت میں پیش ہو نے جا رہی تھی ۔

خاتون کے مطابق ملزم عمیر پہلے بھی گھر میں مار پیٹ کرتا رہتا تھا لیکن آج اس نے خاتون کے ہاتھ کی انگلیاں اور بازو توڑ دیا ۔

پڑھنا جاری رکھیں

صحت

قومی سطح پر 35.4 بلین روپے کی لاگت سے ہیپاٹائٹس پروگرام کا آغاز کیا جا رہا ہے، ڈاکٹر ندیم جان

نیشنل ہیلتھ سپورٹ پروگرام کا بھی اجراء کیا جارہا ہے جس کے وجہ سے پرائمری ہیلتھ کیئر سسٹم کو مضبوط کیا جائے گا، نگران وزیر صحت

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

قومی سطح پر 35.4 بلین روپے کی لاگت سے  ہیپاٹائٹس پروگرام کا آغاز کیا جا رہا ہے، ڈاکٹر ندیم جان

نگران وفاقی وزیربرائے قومی صحت ڈاکٹر ندیم جان نے کہا ہے کہ 35.4 بلین روپے کی لاگت سے قومی سطح پر ہیپاٹائٹس پروگرام کا آغاز کیا جارہا ہے۔

وزارت قومی صحت میں بین الصوبائی وزراءصحت کے اجلاس میں انہوں نے کہا کہ نیشنل ہیلتھ سپورٹ پروگرام کا بھی اجراء کیا جارہا ہے جس کے وجہ سے پرائمری ہیلتھ کیئر سسٹم کو مضبوط کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او ) کے تعاون سے 500 بنیادی مراکز صحت کی اپ گریڈیشن اور مکمل فعالی کا منصوبہ مختصر ترین مدت میں مکمل کیا جارہا ہے اور اس کا بوجھ قومی خزانے پر نہیں ڈالا جائے گا۔

اجلاس میں صحت کے شعبے کی بہتری کیلئے مختلف موضوعات پر سیر حاصل گفتگو ہوئی اور اہم ترین متفقہ فیصلے کیے گئے جبکہ اجلاس میں تمام صوبوں کے وزرائے صحت اور نمائندگان نے شرکت کی۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll