جی این این سوشل

دنیا

فرانس پنشن اصلاحات: صدر میکرون کی حکومت عدم اعتماد کے ووٹ سے بچ گئی

سینٹریسٹ ایم پیز کی طرف سے پیش کردہ ووٹ کے حق میں 278 ووٹ پڑے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

فرانس پنشن اصلاحات: صدر میکرون کی حکومت عدم اعتماد کے ووٹ سے بچ گئی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

پیرس: فرانسیسی حکومت عدم اعتماد کے ووٹ کی حد تک بچ گئی تھی، جو اس وقت شروع ہوا جب اس نے پنشن کی عمر میں 64 سال تک اضافہ کرنے پر مجبور کیا۔

اس نے پیرس میں نئے حکومت مخالف مظاہروں کو جنم دیا، جہاں پولیس کے ساتھ تصادم کے بعد 101 افراد کو گرفتار کیا گیا۔

سینٹریسٹ ایم پیز کی طرف سے پیش کردہ ووٹ کے حق میں 278 ووٹ پڑے۔اگر یہ کامیاب ہوتا تو صدر ایمانوئل میکرون کو نئی حکومت کا نام دینا پڑتا یا نئے انتخابات کا اعلان کرنا پڑتا۔

دوسری تحریک عدم اعتماد، جو میرین لی پین کی انتہائی دائیں بازو کی نیشنل ریلی پارٹی نے پیش کی تھی، بھی منظور نہ ہو سکی۔

اب دونوں ووٹ ناکام ہوگئے، ریٹائرمنٹ کی عمر 62 سے بڑھا کر 64 سال کرنے کا متنازع بل قانون بن جائے گا۔

تجارت

ملک میں مہنگائی کی شرح میں 0.21 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے،ادارہ شماریات

سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح39.26فیصد ریکارڈکی گئی ہے،وفاقی ادارہ شماریات

پر شائع ہوا

Nouman Haider

کی طرف سے

ملک میں مہنگائی کی شرح میں 0.21 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے،ادارہ شماریات

 ملک میں مہنگائی بے لگام ہو گئی۔ تازہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے بھی 21 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق رواں ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 0.21فیصد کا اضافہ دیکھنے میں آیا جب کہ سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح39.26فیصد ریکارڈکی گئی ہے

اعدادووشمارکے مطابق گزشتہ ہفتہ کے دوران کیلا کی قیمت میں 7.62 فیصد، ایل پی جی 6.60 فیصد، انڈے 3.41 فیصد ، دال مسور2.25 فیصد، دال مونگ 2.22 فیصد، سرسوں کاتییل 2.16 فیصد، آٹا 2.02 فیصد، 5 لیٹرکوکنگ آئل 0.81 فیصد،دال چنا 0.65 فیصد، اورایک کلو بناسپتی گھی کی قیمت میں 0.33 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی، اس کے برعکس ٹماٹر کی قیمت میں 29.15 فیصد، پیاز20.85 فیصد، چکن 7.01 فیصد، آلو1.74 فیصد، تیارچائے 1.38 فیصد، اری سکس چاول 1.26 فیصد، لہسن 1.02 فیصد، اور جارجیٹ کی قیمت میں 1.29 فیصد کا اضافہ ریکارڈکیاگیا۔

اعدادوشمارکے مطابق سب سے کم یعنی 17,732 روپے ماہوارآمدنی رکھنے والے گروپ کیلئے قیمتوں کے حساس اشاریہ میں 0.30 فیصد کا اضافہ ریکارڈکیاگیا، 17733 روپے سے لیکر22888 روپے، 22889 روپے سے لیکر29517 روپے، 29518 روپے سے 44175 روپے اور اس سے زیادہ ماہوارآمدنی رکھنے والے گروپوں کیلئے قیمتوں کے حساس اشاریہ میں بالترتیب 0.31 فیصد،0.27 فیصد، 0.25 فیصد اور0.16 فیصدکا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ صارفین کیلئے قیمتوں کاحساس اشاریہ کا تعین ملک کے 17 بڑے شہروں کی 50 مارکیٹوں میں 51 ضروری اشیا کی قیمتوں میں ردوبدل کی بنیاد پرکیا جاتا ہے

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹیکنالوجی

بجٹ میں فری لانسرز کیلئے بھی ٹیکس سہولتوں کا اعلان 

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بجٹ 2024-2023 پیش کرتے ہوئے بتایا ہے کہ آئی ٹی اور آئی ٹی خدمات معیشت کے سب سے تیزی سے ترقی کرنے والے شعبے ہیں

پر شائع ہوا

Farhan Malik

کی طرف سے

بجٹ میں فری لانسرز کیلئے بھی ٹیکس سہولتوں کا اعلان 

    
اسلام آباد: نئے مالی سال کا بجٹ 14 ہزار 460 ارب روپے کا بجٹ قومی اسمبلی میں پیش کیا گیا ہے۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بجٹ 2024-2023 پیش کرتے ہوئے بتایا ہے کہ آئی ٹی اور آئی ٹی خدمات معیشت کے سب سے تیزی سے ترقی کرنے والے شعبے ہیں اور ان کا برآمدات میں نمایاں حصہ ہے، عالمی معیشت میں مسائل کی وجہ سے یہ شعبہ بھی مشکلات کا شکار ہوا پھر بھی ہمیں یقین ہے کہ یہ شعبہ آنے والے سالوں میں Engine of Growth ثابت ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اپنا کاروبار کرنے والے فری لانسرز کے اعتبار سے دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے، ان کو در پیش مسائل کا حل اور عمومی طور پر اس شعبے کے مسائل کو حل کرنے کے لیے مندرجہ ذیل اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھاکہ آئی ٹی برآمدات کو بڑھانے کے لیے انکم ٹیکس 0.25 فیصد کی رعایتی شرح لاگو ہے اور یہ سہولت 30 جون 2026 تک جاری رکھی جائے گی، فری لانسرز کو ماہانہ سیلز ٹیکس گوشوارے جمع کرنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑتا تھا لہٰذا کاروباری ماحول میں آسانیاں پیدا کرنے کے لیے 24 ہزار ڈالر تک سالانہ کی برآمدات پر فری لانسرز کو سیلز ٹیکس رجسٹریشن اور گوشواروں سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے۔

وزیر خزانہ کا کہنا تھاکہ اس کے علاوہ ان کے لیے ایک سادہ انکم ٹیکس ریٹرن کا اجرا کیا جارہا ہے، آئی ٹی خدمات فراہم کرنے والوں کو اجازت ہو گی کہ وہ اپنی برآمدات کے ایک فیصد کے برابر مالیت کے سافٹ وئیر اور ہارڈ وئیر بغیر کسی ٹیکس کے درآمد کر سکیں گے، ان درآمدات کی حد 50 ہزار ڈالرز سالانہ مقرر کی گئی ہے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ آئی ٹی خدمات اور ایکسپورٹرز کے لیے آٹومیٹڈ ایگزیمشن سرٹیفکیٹ جاری کرنے کو یقینی بنایا جائے گا اور IT شعبہ کو ایس ایم ایز کا درجہ دیا جارہا ہے جس سے اس شعبے کو انکم ٹیکس ریٹس کا فائدہ ملے گا۔

ان کا کہنا تھاکہ اسلام آباد کی حدود میں آئی ٹی سروسز پر سیلز ٹیکس کی موجودہ شرح کو 15 فیصد سے کم کر کے 5 فیصد کی جارہی ہے، اس کے علاوہ IT کے شعبے میں قرضہ جات کی فراہمی کو ترغیب کے لیے بینکوں کو اس شعبے میں 20 فیصد کے رعایتی ٹیکس کا استفادہ حاصل ہوگا، اگلے مالی سال میں 50 ہزار آئی ٹی گریجویٹس کو فنی تربیت دی جائے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

نان فائلر پر 50 ہزار سے زائد رقم نکالنے پر ٹیکس کی شرح میں اضافہ

وفاقی حکومت نے نان فائلر پر 50 ہزار سے زائد رقم نکالنے پر ٹیکس کی شرح میں اضافہ کردیا۔

پر شائع ہوا

Farhan Malik

کی طرف سے

نان فائلر پر 50 ہزار سے زائد رقم نکالنے پر ٹیکس کی شرح میں اضافہ

اسلام آباد: نئے مالی سال کا بجٹ 14 ہزار 460 ارب روپے کا بجٹ قومی اسمبلی میں پیش کیا گیا ہے۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بجٹ 2024-2023 پیش کرتے ہوئے بتایا ہے کہ نان فائلر افراد کی جانب سے بینک سے رقم نکالنے کو دستاویزی اور ان کی ٹرانزیکشن کے اخراجات بڑھانے کیلئے 50 ہزار روپے سے زائد کی رقم نکالنے پر 0.6 فیصد کی شرح سے ٹیکس عائد کیا جارہا ہے۔

غیر ملکی ملازمین رکھنے والے امیر افراد پر ٹیکس میں اضافہ

وفاقی حکومت نے غیر ملکی ملازمین رکھنے والے امیر افراد پر عائد ٹیکس کی شرح میں اضافہ کر دیا ہے۔

بجٹ تجاویز کے مطابق اس وقت کم و بیش 10 ہزار غیر ملکی شہری پاکستان کے امیر گھرانوں میں مددگار کی حیثیت سے کام کر رہے ہیں، اوسطاً ہر گھر یلو مددگار کو سالانہ 6000 امریکی ڈالر تک تنخواہ دی جاتی ہے۔

تجاویز میں کہا گیا ہے کہ گھریلو مددگاروں کو ادا کی جانے والی رقم پر ایک سال میں دو لاکھ روپے کی شرح سے ود ہولڈنگ ٹیکس عائد کرنے کی تجویز ہے۔

بجٹ تجاویز میں کہا گیا ہے کہ ورک پرمٹ جاری کرنے والی اتھارٹی غیر ملکیوں کو نوکری پر رکھنے والوں سے یہ ٹیکس وصول کرے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll