جی این این سوشل

دنیا

امریکی ایوان نمائندگان میں پاکستان پر تاریخی قرارداد متعارف

امریکی ایوان نمائندگان کے رکن کانگریس جمال باومین نے قرارداد متعارف کرائی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

امریکی ایوان نمائندگان میں پاکستان پر تاریخی قرارداد متعارف
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

امریکی ایوان نمائندگان میں پاکستان پر تاریخی قرارداد متعارف، 23 مارچ کو یوم پاکستان قرار دینے کا کہہ دیا گیا۔

امریکی ایوان نمائندگان کے رکن کانگریس جمال باومین نے قرارداد متعارف کرواتے ہوئے کہا کہ 23 مارچ کو یوم پاکستان قراردینا پاک امریکا تعلقات کو مضبوط کرنے کی عکاسی ہے۔

امریکی رکن کانگریس باومین نے اپنے پیغام میں پاکستان ڈے کے ساتھ رمضان کی بھی مبارک باد دی۔

کھیل

پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام لیول ٹو امپائرنگ کورسز کا آغاز

لیول ٹو کورس میں شریک امپائرز کی عمر کی حد  45 سال مقرر کی گئی ہے،پی سی بی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام لیول ٹو امپائرنگ کورسز کا آغاز

پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام لیول ٹو امپائرنگ کورسز کا آغاز کل بروز منگل سےشروع ہو جائےگا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق قذافی اسٹیڈیم  میں ہونے والا امپائرنگ کورسز چار روز جاری رہے گا، لیول ٹو امپائرنگ کورسز میں 65 امیدوار شرکت کریں گے، جس کا مقصد پی سی بی کے امپائرز پول کومزید مستحکم کرنا ہے۔

 ترجمان پی سی بی کے مطابق  کورس میں کامیاب ہونے والے امپائرز کو پی سی بی ڈیویلپمینٹ پینل آف امپائرز میں شامل کیا جائے گا۔ کامیاب امپائر ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کے میچوں میں امپائرنگ کرسکیں گے. 

کورس میں شریک امیدواروں کو پہلے تین روز  ٹریننگ کے مرحلے سے گزرنا ہوگا، جبکہ آخری روز امیدواروں کے انٹرویوز اور تحریری امتحان ہوں گے.

آئی سی سی ایلیٹ پینل میں شامل امپائر احسن رضا، آئی سی سی اور پی سی بی کےانٹرنیشینل امپائرز پینل میں شامل آصف یعقوب اور پی سی بی کے ایلیٹ پینل آف امپائرز میں شامل ناصر حسین کو ٹرینر مقرر کیا گیا ہے۔لیول ٹو کورس میں شریک امپائرز کی عمر کی حد  45 سال مقرر کی گئی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

موجودہ حکومت تحریک انصاف کو ختم کرنے کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے،عمران خان

فسطائی حکومت نے جنرل مشرف کے مارشل لاء کو بھی  پیچھے چھوڑ دیا ہے،چیئرمین پاکستان تحریک انصاف

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

موجودہ حکومت تحریک انصاف کو ختم کرنے کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے،عمران خان

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت تحریک انصاف کو ختم کرنے کے ایک نکاتی ایجنڈے پر عمل پیرا ہے۔

اپنے ٹویٹ میں عمران خان کا کہنا تھا کہ قانون کی حکمرانی کو پوری طرح پسِ پشت ڈالتے ہوئے اس فسطائی حکومت نے جنرل مشرف کے مارشل لاء کو بھی  پیچھے چھوڑ دیا ہے اور تحریک انصاف کو کچلنے کے یک نکاتی ایجنڈے پر کاربند ہے جبکہ ملکی معیشت اوندھے منہ تباہی کی گہری کھائی میں گرتی جارہی ہے۔

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 315 روپے میں فروخت ہورہا ہے جبکہ شناختی کارڈ نہ رکھنے والوں کیلئے تو یہ 320 سے 325 روپے میں دستیاب ہے۔ سرکاری اور اوپن مارکیٹ کے نرخ میں 30 روپے فی ڈالر کا فرق ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ معیشت میں ڈالرز کی ذخیرہ اندوزی اور روپے کے مقابلے میں ڈالرز پر عوام اور کاروباری طبقے کے غیرمعمولی اعتماد کا سیدھا مطلب یہ ہے کہ ملک میں مقامی یا غیرملکی سرمایہ کاری ناپید ہے

چیئرمین پی ٹی آئی نے  کہا کہ سرمایہ کاری نہ ہونے سے مجموعی قومی پیداوار میں شدید کمی پیدا ہوگی یا معیشت کو اس سے بھی شدید دھچکہ پہنچے گا اور ملک نہایت بلند افراطِ زر کے چنگل میں پھنسے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم رہنماؤں کے اربوں ڈالرز بیرونِ ملک تجوریوں میں محفوظ ہیں چنانچہ یہ قابلِ فہم ہے کہ کیوں انہیں معیشت کی تباہی کی رتّی بھر فکر نہیں۔ سوال یہ پیدا ہوتا ہے پاکستانی اسٹیبلشمنٹ ملک کو مکمل معاشی تباہی و بدحالی کی دلدل میں گرنے کی اجازت کیسے دے رہی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان

ہنڈریڈ انڈیکس میں5سو سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان دیکھنے میں آر ہا ہے ۔ ہنڈریڈ انڈیکس میں5سو سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔ ٹریڈنگ کے دوران ہنڈریڈ انڈیکس اکتالیس ہزار پانچ سو پچیس پر ٹریڈ کررہا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll