جی این این سوشل

کھیل

بھارت کو آسٹریلیا کےہاتھوں ہوم گراؤنڈ پر شکست

آسٹریلیا نے تین ون ڈے میچوں  کی سیریز کے تیسرے میچ میں بھارت کو ہرا کر سیریز 1-2 سے اپنے نام کرلی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

بھارت کو آسٹریلیا کےہاتھوں ہوم گراؤنڈ پر شکست
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

آسٹریلیا نے تین ون ڈے میچوں  کی سیریز کے تیسرے میچ میں بھارت کو 21 رنز سے ہرا کر سیریز 1-2 سے اپنے نام کرلی۔چنئی کرکٹ اسٹڈیم میں کھیلے گئے تیسرے میچ  میں آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 49 اووز میں 269 رنز اسکور کیے جبکہ بھارت کی 248 رنز تک محدود رہی۔

قبل ازیں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔  ٹریوس ہیڈ اور مچل مارش نےآسٹریلیا کو 68 رنزکا اسٹینڈ فراہم کیا۔ ٹریوس ہیڈ 33 رنز بناکر ہردک پانڈیا کا شکار بنے۔ کپتان اسٹیون اسمتھ پہلے ہی گیند پراسٹمپ ہوگئے۔

آسٹریلیا کے تیسرے ٹاپ بیٹر مچل مارش کی وکٹ بھی پانڈیا ہی کے حصے میں آئی۔ مارش نے سب سےزیادہ 47 رنز بنائے۔آسٹریلوی اننگزمیں کوئی بھی کھلاڑی نصف سینچری اسکورنہیں کرسکا اور وقفے وقفے سے وکٹیں گرتی رہیں۔ 49ویں اوور کے اختتام پر کینگروز کی اننگز 269نزپر سمٹ گئی۔

تجارت

زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں 4.120 ارب ڈالر کا نمایاں اضافہ

19 اپریل 2024 کوزرمبادلہ کے ملکی ذخائر کا حجم 13.281 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا، اسٹیٹ بینک

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں  4.120 ارب ڈالر کا نمایاں اضافہ

زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں جاری مالی سال کے آغازسے لیکر اب تک مجموعی طور پر 4.120 ارب ڈالر کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق 30 جون 2023 کو زرمبادلہ کے ملکی ذخائر کا حجم 9.160 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا جس میں سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 4.445 ارب ڈالر اوربینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 4.715 ارب ڈالر تھا۔

اعداد و شمار کے مطابق 19 اپریل 2024 کوزرمبادلہ کے ملکی ذخائر کا حجم 13.281 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جس میں سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 7.981 ارب ڈالر اور بینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 5.299 ارب ڈالر تھا۔

جاری مالی سال کے آغازسے لیکر اب تک سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر میں 3.536 ارب ڈالر اور بینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائرمیں 584 ملین ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

مریم نواز کی نیدرلینڈ کمپنیوں کو پنجاب میں سرمایہ کاری کی دعوت

ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور تجارتی تعلقات کے فروغ اور صوبے میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مریم نواز کی نیدرلینڈ کمپنیوں کو پنجاب میں سرمایہ کاری کی دعوت

وزیراعلیٰ پنجاب نے نیدرلینڈ کی کمپنیوں اور سرمایہ کاروں کو صوبے میں سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھانے کی دعوت دی ہے ۔

پاکستان میں نیدر لینڈ کی سفیر ہینا ئڈے سے جمعہ کے روز لاہور میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز  نے کہاکہ پنجاب فصلوں کی کاشت، آبپاشی کے طریقوں اورجدید زرعی مشینوں سمیت مختلف شعبوں میں نیدر لینڈز سے تعاون کا خواہاں ہے۔

واضح رہے کہ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور تجارتی تعلقات کے فروغ اور صوبے میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا ۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پولیس کے بعد مریم نواز کو ایلیٹ وردی پہنائے جانے کی تیاریاں ، بڑا انکشاف

ذرائع کے مطابق پولیس کی جانب سے ایلیٹ فورس پاسنگ آئوٹ پریڈ کی تقریب  کےلیے حتمی تاریخ کا فیصلہ ابھی تک نہیں ہوسکا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پولیس کے بعد مریم نواز کو ایلیٹ وردی  پہنائے جانے کی تیاریاں ، بڑا انکشاف

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی پولیس وردی میں تصاویر سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں جس پر انہیں کافی تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے پولیس کی وردی پہننے کے بعد ذرائع کے مطابق وزیراعلی پنجاب کی ایلیٹ فورس کی وردی بھی تیار کی جاچکی ہے جسے پہن کر وہ تقریب میں شرکت کریں گیں ۔

ذرائع کے مطابق پولیس کی جانب سے ایلیٹ فورس پاسنگ آئوٹ پریڈ کی تقریب  کےلیے حتمی تاریخ کا فیصلہ ابھی تک نہیں ہوسکا ہے تاہم محکمہ پولیس نے بیدیاں روڈ پرایلیٹ ٹریننگ سنٹر میں ایلیٹ فورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کےلیے تیاریاں مکمل کرلی گئی  ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : 

چوہنگ پولیس ٹریننگ کالج میں پاسنگ آؤٹ پریڈ کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی تھی،  اسی تقریب میں انہوں نے پولیس وردی میں ملبوس پریڈ کا معائنہ کیا تھا ۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll