تجارت
سونے کی فی تولہ قیمت میں سینکڑوں روپے کی کمی
ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں سینکڑوں روپے کی کمی دیکھنے میں آئی۔

گزشتہ روز ملک میں فی تولہ سونے کے بھاؤ میں 5600 روپے کا اضافہ ہوا تھا تاہم آج سونے کی قیمت میں کمی واقع ہوئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1800 روپے کی کمی ہوئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کا بھاؤ بھی 1543 روپے کم ہوا ہے۔
سونے کی فی تولہ قیمت کمی کے بعد 2 لاکھ 5 ہزار 700 روپےہو گئی ہے جبکہ 10 گرام سونا ایک لاکھ 61 ہزار 658 روپے کا ہو گیا ہے۔
انٹرنیشنل مارکیٹ میں سونے کی قیمت 19 ڈالر کمی کے بعد 1929 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔
صحت
نگراں وفاقی وزیر صحت کی متحدہ عرب امارات کے وزیر صحت عبدالرحمن بن محمد الاویس سے ملاقات
کوپ 28کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد دی اور اسلام آباد میں گلوبل ہیلتھ سمٹ میں شرکت کی دعوت دی

نگراں وفاقی وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان نے اقوام متحدہ کے زیراہتمام سالانہ موسمیاتی کانفرنس ‘کوپ 28’ کے موقع پر دبئی میں متحدہ عرب امارات کے وزیر صحت عبدالرحمن بن محمد الاویس سے ملاقات کی۔
اس موقع پر ڈاکٹر ندیم نے اپنے ہم منصب کو ‘کوپ 28’ کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد دی اور اسلام آباد میں گلوبل ہیلتھ سمٹ میں شرکت کی دعوت دی۔
ڈاکٹر ندیم جان نے اپنے ہم منصب کو پاکستان کے شعبہ صحت میں جاری اصلاحاتی ایجنڈے سےآگاہ کیا اور جنوری 2024 میں ہونے والی گلوبل ہیلتھ سیکیورٹی سمٹ کے بارے میں آگاہ کیا۔ وفاقی وزیر نے بتایا کہ ابتدائی طور پر گلوبل ہیلتھ سیکیورٹی سمٹ دسمبر 2023 میں میں منعقد ہونا تھی تاہم دسمبر میں متحدہ عرب امارات کی میزبانی میں ‘کوپ 28’ کانفرنس کے پیش نظر جنوری میں جی ایچ ایس ایس کی تاریخیں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ اس سربراہی اجلاس کا مقصد اقوام عالم کو اکٹھا کرنا اور مستقبل کی کسی بھی عالمی وبا سے نمٹنے کے لیے مربوط حکمت عملی تیار کرنے کا موقع فراہم کرنا ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم ادویات اور ویکسین کی مقامی تیاری میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے پاکستان میں فارما پارک قائم کر رہے ہیں۔متحدہ عرب امارات کے وزیر صحت نے گلوبل ہیلتھ سیکیورٹی ایجنڈا کی تعریف کی۔
انہوں نے مزید کہا کہ عالمی صحت سلامتی سمٹ وقت کی ضرورت ہے، متحدہ عرب امارات کی قیادت ایسے منصوبوں میں دلچسپی رکھتی ہے جو پاکستانی عوام کی خدمت کرتے ہیں۔ متحدہ عرب امارات کے وزیر صحت نے باہمی تعلقات اور صحت کے شعبے میں بھی شراکت داری کو کو مزید مضبوط اور بہتر بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
پاکستان
سندھ کے مختلف شہروں میں سندھی کلچر ڈے منایا جا رہا ہے
کراچی میں مرکزی تقریب کراچی پریس کلب کے قریب منعقد ہوگی، جس میں شہریوں کی بڑی تعداد شرکت کرتی ہے

سندھ کلچر ڈے کی مناسبت سے کراچی سمیت صوبے بھر میں ریلیاں اور تقریبات کا انعقاد کیا جارہا ہے۔
کراچی میں مرکزی تقریب کراچی پریس کلب کے قریب منعقد ہوگی، جس میں شہریوں کی بڑی تعداد شرکت کرتی ہے۔
جیکب آباد میں سندھی کلچر ڈی کے حوالے سے نجی اسکول میں شاندار تقریب کا انعقاد کیا جہاں پر بچوں نے ثقافتی لباس زیبِ تن کرکے ثقافت کو اجاگر کیا، ہر طرف اجرک ٹوپی اور سندھ کے ثقافت کے رنگ بکھر گئے۔
شاندار تقریب میں ثقافتی کھانے بھی تیار کئے گئے، اسکول کے بچوں نے ثقافتی لباس زیب تن کرکے ٹیبلوز پیش کئے۔
حیدرآباد میں بھی یوم ثقافت سندھ انتہائی جوش و خروش سے منایا جا رہا ہے حیدرآباد میں مرکزی اسٹیج سجایا گیا ہے جہاں نوجوان سندھی گیتوں پر والہانہ رقص کیا۔سندھی ٹوپی اجرک کے ساتھ ثقافتی دن منانے والوں نے کوئٹہ پریس کلب میں تقریب کا انعقاد کیا اور ایک دوسرے کو اجرک ٹوپی پہنا کر مبارک باد دی۔
اس دن کو منانے والوں کا کہنا تھا کہ ملک میں ثقافت کا فروغ کرے بھائی چارے کی فضا کو پروان پڑھایا جاسکتا ہے۔
پاکستان
کسی بھی غیر ملکی کو غیرقانونی طور پر پنجاب میں نہیں رہنے دیا جائےگا ،نگران وزیر اعلیٰ پنجاب
ملاقات میں غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے انخلاء سے متعلق سپورٹ، کوآرڈینیشن اور تعاون پر بھی گفتگو کی گئی

محسن نقوی سے اقوام متحدہ کے ہائی کمیشن برائے مہاجرین کی نمائندہ فلپاکونڈلر نے ملاقات کی جس میں غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے انخلاء سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے انخلاء سے متعلق سپورٹ، کوآرڈینیشن اور تعاون پر بھی گفتگو کی گئی۔
نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے خلاف واضح پالیسی اپنائی ہے، پنجاب حکومت وفاق کی گائیڈ لائنز پر عمل کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب سے15ہزار سے زائد غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کو واپس بھجوایا جا چکا ہے، تمام عمل کو شفاف بنایا گیا ہے۔
محسن نقوی نے کہا کہ یو این ہائی کمیشن برائے مہاجرین سے ہر ممکن تعاون جاری رکھیں گے۔
نمائندہ یو این ہائی کمیشن برائے مہاجرین نے کہا کہ انخلاء اور اس عمل کو ریگولیٹ کرکے دستاویزی شکل دینا اچھا اقدام ہے۔
-
پاکستان ایک دن پہلے
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان شرائط طے پا گئیں
-
تجارت ایک دن پہلے
سردی آتے ہی مرغی کے انڈوں کی قیمت میں مزید اضافہ
-
پاکستان ایک دن پہلے
بیرسٹر گوہر علی خان بلامقابلہ پی ٹی آئی کے چیئرمین منتخب
-
پاکستان 2 گھنٹے پہلے
الیکشن کمیشن کا قومی اسمبلی کی نشستوں میں کمی کا اعلان
-
پاکستان 22 گھنٹے پہلے
چلاس مسافر بس پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 8 افراد جاں بحق ،متعدد زخمی
-
علاقائی 2 دن پہلے
کل بروز ہفتہ تعلیمی ادارے بند رہیں گے، کابینہ کمیٹی برائے انسداد سموگ
-
پاکستان ایک دن پہلے
کوپ 28 کانفرنس سے بہت زیادہ توقعات وابستہ ہیں ،انوارلحق کاکڑ
-
پاکستان 4 گھنٹے پہلے
پاکستان نے سفارتی سطح پر بھارت کوشکست دے دی