دنیا
امریکا میں شدید طوفان کے باعث 23 افراد چل بسے
امریکی ریاست میسی سپی میں شدید طوفان کے نتیجے میں 23 افراد زندگی کی بازی ہار گئے ہیں۔

عرب میڈیا الجزیرہ کے مطابق ریاست ایمرجنسی مینجمنٹ ایجنسی (MEMA) کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ شدید طوفان کے نتیجے میں درجنوں افراد زخمی ہیں اور چار افراد لاپتہ ہیں جبکہ سرچ اور ریسکیو ٹیمیں بچ جانے والوں کی تلاش میں مصروف ہیں۔ تاہم ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق ریاستی دارالحکومت جیکسن سے تقریباً 110 کلومیٹر شمال میں شارکی اور ہمفریز کاؤنٹیز میں تلاش اور بچاؤ کی امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
ریاستی گورنر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ ہم نے طبی امداد کا کام شروع کر دیا ہے، متاثرہ افراد کے لیے مزید ایمبولینسز اور دیگر ہنگامی اثاثوں کو بڑھایا جا رہا ہے، شہریوں سے اپیل ہے کہ موسم کی صورتحال دیکھ کر سفر کریں اور حد سے زیادہ احتیاط کریں۔
رولنگ فورک کے میئر ایلڈریج واکر نے امریکی میڈیا سی این این کو بتایا کہ ان کا قصبہ بنیادی طور پر مٹ گیا ، لیکن میں یقین دلانا چاہتا ہوں ہم مضبوطی کے ساتھ حالات کا سامنا کریں گے۔
جرم
والدہ کا علاج کرانے آئی لڑکی سے مبینہ جنسی زیادتی
قانون نافذ کرنے والےاداروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم وارڈ اٹینڈنٹ کو گرفتار کر لیا۔

شکارپور: ایک انتہائی شرمناک واقعہ میں بدھ کے روز شکارپور کے سول اسپتال میں ایک نوجوان خاتون اٹینڈنٹ کو مرد وارڈ اٹینڈنٹ نے مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔
فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) میں متاثرہ کے بیان کے مطابق لڑکی دو دن قبل اپنی بیمار ماں کے ساتھ اسپتال گئی تھی ۔ اور اسے رات کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ۔
قانون نافذ کرنے والےاداروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم وارڈ اٹینڈنٹ کو گرفتار کر لیا، اور اس سے فی الحال مکمل تفتیش جاری ہے۔ سول ا سپتال شکارپور کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نے کہا ہے کہ طبی معائنے کی رپورٹ آنے پر کیس سے متعلق مزید تفصیلات سامنے آئیں گی۔
پاکستان
نواز شریف کا وطن واپسی سے قبل عرب ممالک کے دوروں کا امکان
نواز شریف پاکستان آنے سے پہلے سعودی عرب، یو اے ای اور قطر کا دورہ کر سکتے ہیں، پارٹی ذرائع

مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کا وطن واپسی سے پہلے مشرق وسطی کے تین ممالک کے دوروں کا امکان ہے۔
پارٹی ذرائع کے مطابق نواز شریف پاکستان آنے سے پہلے سعودی عرب، یو اے ای اور قطر کا دورہ کر سکتے ہیں۔
نواز شریف کے مذکورہ ممالک کے دوروں کے انتظامات کیے جارہے ہیں، مریم نواز سمیت متعدد اہم لیگی رہنما ان کے ہمراہ ہوں گے۔
نواز شریف پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کے معاملات کو آگے بڑھائیں گے۔
پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف کے ان ممالک کے سربراہان کے ساتھ عرصہ دراز سے تعلقات ہیں اور نواز شریف کے وطن واپس پہنچتے ہی ان ممالک سے اچھی خبریں آنا شروع ہو جائیں گی۔
دنیا
سعودی عرب اور چین کے مابین سیاحتی معاہدے پر دستخط
معاہدے کے تحت سالانہ 30لاکھ چینی سیاح سعودی عرب آئیں گے

چین نے باضابطہ طور پر سعودی عرب کواہم ترین سیاحتی مقام کا درجہ دیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سعودی وزیر سیاحت احمد الخطیب نے میڈیا کو بتایا کہ چین میں سعودی سفیر، سعودی ٹورازم اتھارٹی کے سی ای او اور چین کے نائب وزیر سیاحت کی موجود گی میں دونوں ملکوں کے نمائندوں نے ایک معاہدے پر دستخط کردیے ہیں
معاہدے کے تحت سالانہ 30لاکھ چینی سیاح سعودی عرب آئیں گے۔ اس معاہدے سے دونوں ملکوں کے درمیان رابطے کو فروغ ملے گا اور سیاحت کے شعبے میں مواقع کھلیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ مہینوں کے دوران دونوں دوست ملک سیاحت کے فروغ کے لیے جو کوششیں کررہے تھے وہ معاہدے کی صورت میں سامنے آئی ہیں۔احمد الخطیب کا کہنا تھا کہ معاہدہ یہ پیغام دے رہا ہے کہ سیاحت، کاروبار، سرمایہ کاری اور جدید ٹیکنالوجی کے شعبوں میں دونوں ملکوں کے تعلقات مستحکم ہیں۔
چین کے نائب وزیر سیاحت و ثقافت کا کہنا تھا کہ یہ معاہدہ دونوں ملکوں کے درمیان کئی عشروں سے جاری تعلقات کو آگے بڑھانے کے سلسلے میں اہم اقدام ہے ،اس معاہدے سے دونوں ملکوں کے درمیان افہام و تفہیم، باہمی احترام اور ایک دوسرے کی قدرو منزلت بڑھے گی۔
سعودی سیاحتی محکمے کے چیئرمین فہد حمید الدین نے کہا کہ سعودی محکمہ سیاحت چین میں 4سیاحتی نمائشوں کا انعقاد کرے گا
-
تجارت ایک دن پہلے
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1000 روپے کی کمی
-
دنیا 14 گھنٹے پہلے
امریکی عدالت نے ڈونلڈ ٹرمپ کو دھوکا دہی میں ملوث قرار دیدیا
-
پاکستان 2 دن پہلے
صحافی عمران ریاض بحفاظت بازیاب ہو گئے: پولیس
-
تجارت 7 گھنٹے پہلے
عوام پر ایک اور بجلی بم گرانے کی تیاری
-
دنیا 14 گھنٹے پہلے
عراق میں شادی کی تقریب میں آتشزدگی، 100 سے زائدہلاک، 150 زخمی
-
تفریح 9 گھنٹے پہلے
سلمان خان کی انڈیا سے بڑی مانگ
-
تجارت ایک دن پہلے
ڈالر کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری،روپیہ مزیدمضبوط ہوگیا
-
پاکستان 2 دن پہلے
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ ربڑ کی معمول کی صفائی کی وجہ سے مین رن وے 25 تا 30 ستمبر مخصوص اوقات میں دستیاب نہیں ہوگا،ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی