Advertisement

اے این ایف کی کارروائیاں، اسلام آبادایئرپورٹ پر قطر جانے والے شخص سے 2 کلو آئس برآمد

دبئی جانے والے ملزم کے پیٹ سے 131 ہیروئن بھرے کیپسولز برآمد

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 years ago پر Mar 27th 2023, 5:24 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
اے این ایف کی   کارروائیاں، اسلام آبادایئرپورٹ پر قطر جانے والے شخص سے 2 کلو آئس برآمد

اسلام آباد: اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف ) نے منشیات کے خلاف ملک بھر میں کامیاب کارروائیوں کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔

اے این ایف کے ترجمان کے مطابق اے این ایف اور اے ایس ایف کی اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئےقطرجانے والے ملزم کے ٹرالی بیگ سے 2 کلو 24 گرام آئس برآمد کر کے صوابی کا رہائشی ملزم گرفتار کر لیا ہے۔

اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے دبئی جانے والے ملزم کے پیٹ سے 131 ہیروئن بھرے کیپسولز برآمد کر کےخیبر ایجنسی کا رہائشی ملزم گرفتار کر لیا ہے۔

لاہور انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے بنکاک جانے والے ملزم کے پیٹ سے 30 ہیروئن بھرے کیپسولز برآمد کر کےپاکپتن کا رہائشی ملزم گرفتار کر لیا ہے۔

فیصل آباد میں کارروائی کرتے ہوئے کار سے 4 کلو 800 گرام افیون برآمد کر کےفیصل آباد کے رہائشی 2 ملزمان گرفتار کیا گیا ہے۔

اے این ایف اور ایف سی نے خیبر میں 2 مختلف مشترکہ کارروائیوں کے دوران پلاسٹک کے تھیلوں سے مجموعی طور پر 43 کلو چرس برآمد کئے۔

افغانستان سے بلوچستان کے راستے منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بنائی۔ چاغی کے قریب کارروائی کرتے ہوئے 25 کلو کرسٹل ہیروئن برآمد کر لیں۔ گرفتار مُلزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لئے گئے ہیں۔

Advertisement
ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز، خوفزدہ بھارتی ٹیم کا پاکستان کے خلاف میچ کھیلنے سے انکار

ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز، خوفزدہ بھارتی ٹیم کا پاکستان کے خلاف میچ کھیلنے سے انکار

  • 5 گھنٹے قبل
کراچی کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے بارش، موسم خوشگوار

کراچی کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے بارش، موسم خوشگوار

  • 6 گھنٹے قبل
 ویتنام میں خراب موسم کے باعث کشتی ڈوبنے سے 34 افراد جاں بحق

 ویتنام میں خراب موسم کے باعث کشتی ڈوبنے سے 34 افراد جاں بحق

  • 5 گھنٹے قبل
شمالی ایران میں 5.4 شدت کے زلزلے، عوام میں خوف و ہراس

شمالی ایران میں 5.4 شدت کے زلزلے، عوام میں خوف و ہراس

  • 5 گھنٹے قبل
 خیبر پختونخوا،سینیٹ کی مخصوص نشستوں کے لیے ہونے والا اجلاس کورم پورا نہ ہونے پر ملتوی

 خیبر پختونخوا،سینیٹ کی مخصوص نشستوں کے لیے ہونے والا اجلاس کورم پورا نہ ہونے پر ملتوی

  • 4 گھنٹے قبل
ایلون مسک کا بچوں کیلئے مخصوص اور دوستانہ مواد اے آئی چیٹ متعارف کرانے کا اعلان

ایلون مسک کا بچوں کیلئے مخصوص اور دوستانہ مواد اے آئی چیٹ متعارف کرانے کا اعلان

  • 6 منٹ قبل
مالاکنڈ میں سکیورٹی فورسز  کا  آپریشن، 3 دہشتگرد  ہلاک

مالاکنڈ میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 3 دہشتگرد  ہلاک

  • 5 گھنٹے قبل
پشاور ہائی کورٹ نے مخصوص نشستوں پر حلف برداری کے لیے گورنر کے پی کو نامزد کر دیا

پشاور ہائی کورٹ نے مخصوص نشستوں پر حلف برداری کے لیے گورنر کے پی کو نامزد کر دیا

  • ایک گھنٹہ قبل
 بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل کو بیرون ملک سفر سے روک دیا گیا

 بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل کو بیرون ملک سفر سے روک دیا گیا

  • چند سیکنڈ قبل
پنجاب میں شدید بارشوں کے پیش نظر سیلاب کا خدشہ، پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

پنجاب میں شدید بارشوں کے پیش نظر سیلاب کا خدشہ، پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

  • 40 منٹ قبل
خیبرپختونخوا ، اپوزیشن لیڈر عباداللہ کا  حلف برداری اجلاس ملتوی کرنے پر عدالت جانے کا اعلان

خیبرپختونخوا ، اپوزیشن لیڈر عباداللہ کا حلف برداری اجلاس ملتوی کرنے پر عدالت جانے کا اعلان

  • 2 گھنٹے قبل
پکنک کے لیے کینجھر جھیل جانے والی بس کو حادثہ ، 6 افراد جاں بحق

پکنک کے لیے کینجھر جھیل جانے والی بس کو حادثہ ، 6 افراد جاں بحق

  • 5 گھنٹے قبل
Advertisement