جی این این سوشل

پاکستان

کورونا کی دوسری لہر میں کمی ، 24 گھنٹے میں 24 افراد انتقال کر گئے

لاہور: ملک میں کورونا کی دوسری لہر میں کمی آنے لگی ، 24 گھنٹوں میں 26افرادانتقال کرگئے جس کے بعد ملک میں جاں بحق ہونےوالوں کی مجموعی تعداد 11 ہزار 683ہوگئی۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

کورونا کی دوسری لہر میں کمی ، 24 گھنٹے میں 24 افراد انتقال کر گئے
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی ) کی جانب سے جاری تازہ اعدادو شمار کے مطابق 24 گھنٹو ں کے دوران ایک ہزار 615نئے کیس بھی سامنے آگئے۔متاثرہ افراد کی تعداد 5لاکھ 46 ہزار 428تک جاپہنچی۔ ملک بھرمیں کورونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد 33ہزار 493ہوگئی۔ ملک میں کورونا سے5لاکھ 1 ہزار252افراد صحتیاب ہو چکے ہیں اور زیر علاج مریضوں کی تعداد 33 ہزار 493 ہے۔

اعدادو شمار کے مطابق اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 41 ہزار418، خیبرپختونخوا میں 67 ہزار214، سندھ 2 لاکھ 47 ہزار249، پنجاب میں ایک لاکھ 57 ہزار796، بلوچستان18 ہزار823، آزاد کشمیر 9ہزار19 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 909 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 4 ہزار747 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 3 ہزار996، خیبر پختونخوا ایک ہزار906، اسلام آباد 475، گلگت بلتستان میں 102، بلوچستان میں 195 اور آزاد کشمیر میں 262 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

گزشتہ24گھنٹوں میں1278افرادکوروناوائرس کوشکست دےچکے،تاہم اب تک5لاکھ ایک ہزار252مریض کوروناکوشکست دےچکے،ملک بھرمیں گزشتہ24گھنٹوں  میں34ہزار785ٹیسٹ کئےگئے، ملک بھرمیں اب تک79لاکھ66ہزار981ٹیسٹ ہوچکےہیں۔ 

 

کھیل

بھارت نے کرکٹ ٹیم کے بعد کبڈی ٹیم کو بھی پاکستان آنے سے روک دیا

دونوں ٹیموں کے درمیان 19 نومبر کو کرتارپور میں میچ طے تھا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بھارت نے کرکٹ ٹیم کے بعد کبڈی ٹیم کو بھی پاکستان آنے سے روک دیا

بھارت نے کرکٹ ٹیم کے بعد کبڈی ٹیم کو بھی پاکستان آنے سے روک دیا۔

بھارت نے کبڈی ٹیم کو بھی پاکستان جانے کی اجازت دینے سے انکار کردیا ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان 19 نومبر کو کرتارپور میں میچ طے تھا۔ 

بھارت کے فیصلے سے حریف کبڈی فیڈریشن حکام نے پاکستانی منتظمین کو آگاہ کردیا ہے۔

بھارتی کبڈی ٹیم کے ساتھ 21 نومبر کو لاہور اور 23 نومبر کو بہاولپور میں میچز کھیلنے کا مجوزہ پروگرام بنایا گیاتھا۔

بھارتی حکومت کے رویے پر پاکستانی کبڈی  فیڈریشن کے حکام  نے افسوس کا اظہار کیا ہے، منتظمین اب ننکانہ میں نمائشی میچ کروانے کی تیاریاں کررہے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

توشہ خانہ ٹو کیس،بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستیں مسترد

عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد کرنے کیلئے 18 نومبر کی تاریخ مقرر کر دی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

توشہ خانہ ٹو کیس،بانی  پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستیں مسترد

توشہ خانہ ٹو کیس،بانی چیئرمین پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستیں مسترد کر دی گئیں۔

توشہ خانہ ٹو کیس میں عمران خان اور  بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستوں پر سماعت اڈیالہ جیل میں ہوئی۔ 

عدالت نے بریت کی درخواستوں پر پہلے سے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی درخواستیں مسترد کرتے ہوئے خارج کر دیں۔

عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد کرنے کیلئے 18 نومبر کی تاریخ مقرر کر دی ہے۔

یاد رہے کہ عدالت نے توشہ خانہ ٹو کیس میں بریت کی درخواست پر فیصلہ 8 نومبر کو محفوظ کیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

پہلا ٹوئنٹی : آسٹریلیا کی پاکستان کو 29 رنز سے شکست

تاخیر کے باعث ٹیموں کے درمیان فی اننگز 7 اوورزکا کھی آسٹریلیا کی جانب سے دیے گئے 94 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ٹی 20 سیریز ، پاکستان کا پہلے میچ میں آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ آج برسبین میں کھیلا جارہا ہے اور پاکستان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستانی وقت کے مطابق میچ دوپہر ایک بجے شروع ہونا تھا لیکن اب میچ 3 بج کر 20 منٹ پر شروع ہوگا۔

فی الحال برسبین میں بارش رک گئی ہے اور امپائرز پچ کا معائنہ کررہے ہیں، ٹیموں کے درمیان فی اننگز 7 اوورزکا کھیل ہوگا جب کہ اب ٹاس بھی ہوچکا ہے۔

رضوان کا اس میچ کے حوالے سے کہنا تھا کہ تیاری اچھی ہے، فائنل الیون سے متعلق وہی فیصلہ کریں گے جو بہتر ہوگا۔

 پاکستان اور آسٹریلیا کا پہلا ٹی ٹوئنٹی بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ
 
دوسری جانب آسٹریلیا کو مچل اسٹارک، جوش ہیز ل ووڈ، مستقل کپتان مچل مارش اور اوپنر ٹریوس ہیڈ کی خدمات حاصل نہیں ہوں گی، جوش انگلس سیریز میں آسٹریلیا کی قیادت کریں گے۔

اس فارمیٹ میں دونوں ٹیمیں آخری بار مارچ 2022 میں لاہور میں آمنے سامنے آئی تھیں جس میں آسٹریلیا نے کامیابی حاصل کی تھی۔

واضح رہے کہ دورہ آسٹریلیا میں ون ڈے سیریز جیتنے والی پاکستان ٹیم کے پاس ٹی ٹوئنٹی سیریز جیت کر مزہ ڈبل کرنے کا سنہری موقع ہے ۔ 

 آسٹریلیا کی جانب سے دیے گئے 94 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے ،  پاکستان کی آدھی ٹیم 16 رنز پر ہی پویلین لوٹ گئی۔ 

واضح رہے کہ  پاکستان کو جیت کے لیے 94 رنز کا ہدف دیا، پاکستان ٹیم مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 64 رنز بنا سکی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll