جی این این سوشل

پاکستان

عمران خان کیخلاف خاتون جج کیس میں ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

عمران خان کو 18 اپریل کو عدالت میں پیش کیا جائے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

عمران خان کیخلاف خاتون جج کیس  میں ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

اسلام آباد: سابق وزیراعظم عمران خان کیخلاف خاتون جج کیس میں ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری۔

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے بدھ کو خاتون جج زیبا چوہدری کو دھمکیاں دینے کے کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔

تفصیلات کے مطابق سول جج ملک امان نے کیس کی سماعت کی اور وارنٹ جاری کئے۔

انہوں نے عمران کی آج عدالت میں حاضری سے استثنیٰ کی اپیل مسترد کرتے ہوئے پولیس کو ہدایت کی کہ انہیں 18 اپریل کو عدالت میں پیش کیا جائے۔

تجارت

ملک میں معاشی استحکام کیلئے اصلاحاتی ایجنڈے پر گامزن ہیں، وزیر خزانہ

آئی ایم ایف سمیت مالیاتی اداروں سے مثبت بات چیت چل رہی ہے، محمد اورنگزیب

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ملک میں معاشی استحکام کیلئے اصلاحاتی ایجنڈے پر گامزن ہیں، وزیر خزانہ

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملک میں معاشی استحکام کیلئے اصلاحاتی ایجنڈے پر گامزن ہیں۔ ہماری توجہ ٹیکس نیٹ بڑھانے پر مرکوز ہے۔ اخراجات میں کمی لانے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔

چینی ٹی وی کو انٹرویو میں وزیر خزانہ نے کہا کہ آئی ایم ایف سمیت مالیاتی اداروں سے مثبت بات چیت چل رہی ہے۔ مختلف عالمی اداروں سے مل کر متعدد منصوبوں پر کام کررہے ہیں۔ چین نے ہمیشہ پاکستان کا مکمل ساتھ دیا۔

انہوں نے کہا کہ سی پیک کے دوسرے فیز کے تحت پاکستان میں خصوصی اکنامک زونز قائم ہونے ہیں اور اس کے ذریعے چین کے قرضوں کی ادائیگی ہوگی، یہ اسی طرح ہونا تھا۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ ہم چین کے مشکور ہیں کہ اس نے قرضوں کو رول اور کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے سب سے زیادہ متاثر ہوا، چین نے ہمیشہ پاکستان کی ترقی میں بھرپور کردار ادا کیا ہے، سی پیک چین کی طرف سے شاندار اور مثالی منصوبہ ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

جوڈیشل کمپلیکس کیس میں اعظم سواتی کی ضمانت میں توثیق

کیا آپ کو اعظم سواتی کی تحویل کی ضرورت ہے؟، جج کا تفتیشی افسر سے استفسار 

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

جوڈیشل کمپلیکس کیس میں اعظم سواتی کی ضمانت میں توثیق

اسلام آباد: انسداد دہشت گردی کی عدالت (اے ٹی سی) نے جوڈیشل کمپلیکس میں توڑ پھوڑ کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اعظم سواتی کی ضمانت میں توثیق کردی۔

تفصیلات کے مطابق جج طاہر عباس سپرا نے کیس کی سماعت کی۔ تفتیشی افسر عدالت میں پیش ہوئے۔

سماعت کے دوران طاہر عباس سپرا نے تفتیشی افسر  سے استفسار کیا کہ ملزم گاڑی سے باہر آیا ہے یا نہیں؟ جس پر تفتیشی افسر نے بتایا اعظم سواتی گاڑی میں موجود تھے تاہم فوٹیج میں کہیں نظر نہیں آئے۔

جج نے استفسار کیا کہ کیا آپ کو اعظم سواتی کی تحویل کی ضرورت ہے؟ تاہم تفتیشی افسر نے اس سے انکار کر دیا۔

بعد ازاں عدالت نے مقدمے میں اعظم سواتی کی ضمانت کی توثیق کردی۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

عالمی بینک کا سعودی عرب میں نالج سینٹر قائم کرنے کا عزم

مجوزہ نالج سینٹر سے مسابقتی شعبوں میں علاقائی اورعالمی سطح پر تعاون کی راہیں ہموار ہوں گی، سعودی وزیر

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عالمی بینک کا سعودی عرب میں نالج سینٹر قائم کرنے کا عزم

ورلڈ بینک گروپ اور قومی مسابقتی سینٹر نے سعودی عرب میں نالج سینٹر قائم کرنے کے فیصلہ کیا ہے۔ 

ایس پی اےکے مطابق اس موقع پر وزیر تجارت اور قومی مسابقتی مرکز کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین ڈاکٹر ماجد بن عبداللہ القصبی اور امریکا میں متعین سعودی عرب کی سفیر شہزادی ریما بنت بندر بن سلطان، ورلڈ بینک گروپ کے صدر اجے بنگا اور گروپ کے دیگر اعلی عہدیدار بھی موجود تھے۔

سعودی وزیر تجارت نے بتایا کہ مجوزہ نالج سینٹر سے مسابقتی شعبوں میں علاقائی اورعالمی سطح پر تعاون کی راہیں ہموار ہوں گی۔نالج سینٹر کی کمیٹی مختلف سرکاری وزارتوں اور اداروں کے ارکان پر مشتمل ہوگی جس میں وزارت خزانہ، اقتصادیات اور وزارت منصوبہ بندی شامل ہے۔

نالج سینٹر کے ذریعے کاروباری اور معاشی ترقی کےلئے مثالی خدمات انجام دی جائیں گی، جس کا مقصد کاروباری امور کو مزید آسان بنانا ہے۔

خیال رہے سینٹر کے قیام کی تقریب کے اعلان کے موقع پر وزیر تجارت ماجد القصبی کے ساتھ ورلڈ بینک کے گروپ کے صدر اور دیگر سینئر ماہرین نے بھی خصوصی ملاقاتیں کیں جس میں تجارت کے فروغ اور کسٹم معاملات کے حوالے سے متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll