پاکستان اور ملائیشیا باہمی تجارت اور سرمایہ کاری، دفاع سمیت متعدد شعبوں میں تعاون میں اضافہ کریں گے، دفتر خارجہ
بات چیت میں پاکستان نے آسیان کے ساتھ تعلقات میں اضافہ کی خواہش کا بھی اظہار کیا

اسلام آباد: پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان دو طرفہ سیاسی مشاورت کا دوسرا دورکوالالمپور میں منعقد ہوا۔
دفتر خارجہ کی ترجمان کی جانب سے بدھ کو جاری بیان کے مطابق مذاکرات کی مشترکہ صدارت ایڈیشنل فارن سیکرٹری (ایشیا و پیسفک) ممتاز زہرہ بلوچ اور ملائیشیا کی وزارت خارجہ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل (دو طرفہ امور) داتو نارمن بن محمد نے کی۔
فریقین نے پاکستان ملائیشیا تعلقات کے تمام پہلوئوں کا جائزہ لیا اور دوطرفہ سٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کی تجدید کی۔
ترجمان کے مطابق پاکستان اور ملائیشیا ہر سطح پر روابط اور بات چیت کو فروغ ، موجودہ دوطرفہ میکانزم کو فعال اور تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لئے نئے شعبوِں میں تعاون قائم کریں گے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں ممالک باہمی تجارت اور سرمایہ کاری، دفاع اور سلامتی، زراعت اور خوراک کی حفاظت، توانائی، صحت، تعلیم اور سائنس و ٹیکنالوجی سمیت متعدد شعبوں میں تعاون میں اضافہ کریں گے۔
ملائیشیا میں اضافی پاکستانی افرادی قوت کی خدمات حاصل کرنے سمیت پارلیمانی تبادلوں اور عوام کے درمیان رابطوں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔ بیان کے مطابق دونوں ملکوں کے درمیان علاقائی امن و سلامتی، اسلامو فوبیا اور موسمیاتی تبدیلی سمیت باہمی دلچسپی کے متعدد علاقائی اور عالمی امور پر ہم آہنگی پائی گئی۔
فریقین نے کثیرالجہتی پلیٹ فارمز بشمول او آئی سی اور اقوام متحدہ میں قریبی تعاون میں اپنی دلچسپی کا اعادہ کیا۔ بات چیت میں پاکستان نے آسیان کے ساتھ تعلقات میں اضافہ کی خواہش کا بھی اظہار کیا جس سے مکمل مذاکراتی شراکت داری شروع ہوگی۔
ایڈیشنل سیکریٹری خارجہ نے پاکستان میں سیلاب متاثرین کے لیے فراخدلانہ مدد اور انسانی امداد پر ملائیشیا کا شکریہ ادا کیا۔

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- ایک دن قبل

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 4 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 2 دن قبل

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- 16 گھنٹے قبل

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 11 گھنٹے قبل
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی
- 2 دن قبل

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا
- 11 گھنٹے قبل

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 4 دن قبل

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 2 دن قبل

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک
- 11 گھنٹے قبل

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 3 دن قبل

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- ایک دن قبل





