بدمعاش ٹولے کی جانب سے سپریم کورٹ پر حملے کی کوششیں جاری ہیں،چیئرمین پاکستان تحریک انصاف


پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ آج پاکستان میں قانون کی حکمرانی نہیں، گزشتہ 10 ماہ سے جو کچھ ہو رہا ہم فسطائیت کی طرف بڑھ رہے ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ملک میں قانون کی حکمرانی نہیں، آئین کی مکمل خلاف ورزی کی جارہی ہے، پی ٹی آئی کے کارکنوں، سوشل میڈیا کی ٹیموں کے ورکرز کو گھروں میں گھس کر دھمکایا جاتا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ یہاں تک کہ جب مطلوب شخص موجود نہ ہو ان کے خاندان کے افراد کو اغوا کرلیا جاتا ہے، اغوا، حراست میں تشدد، متعدد جعلی کیسز، میڈیا پر پابندی، صحافیوں کو ہراساں کیا جارہا ہے۔
موجودگی کیصورت میں اہلِ خانہ تک کو اٹھا رہےہیں۔اغواء،دورانِ حراست تشدد،جعلی مقدمات کی بھرمار، میڈیا پرمکمل پابندی اور صحافیوں کو ہراساں کئےجانے جیسےلاتعداد واقعات میں آج کےپاکستان کا عکس جھلکتا ہےجس میں قانون کی حکمرانی کا تو نشان تک نہیں جبکہ آئین سےانحراف ہرپہلوسےنمایاں ہے
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) March 29, 2023
مطلوبہ کارکنوں کی عدم موجودگی کی صورت میں اہلِ خانہ تک کو اٹھا رہےہیں۔اغواء،دورانِ حراست تشدد،جعلی مقدمات کی بھرمار، میڈیا پرمکمل پابندی اور صحافیوں کو ہراساں کئےجانے جیسےلاتعداد واقعات میں آج کےپاکستان کا عکس جھلکتا ہےجس میں قانون کی حکمرانی کا تو نشان تک نہیں جبکہ آئین سےانحراف ہرپہلوسےنمایاں ہے.
مجرموں کے ٹولے کیجانب سے سپریم کورٹ آف پاکستان پر حملے، اس کے اختیارات کو کم کرنے اور اسے نیچا دکھانے کی کوششوں کی عوام بھرپور مزاحمت کررہے ہیں اور یہ مزاحمت جاری رہے گی۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) March 29, 2023
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے مزید کہا کہ بدمعاش ٹولے کی جانب سے سپریم کورٹ پر حملے کی کوششیں جاری ہیں، پاکستان کے عوام کی طرف سے مزاحمت کی جاتی رہے گی۔

بھارت نے طیارہ حادثے کا ذمہ دار کس ملک کو قرار دیا ؟ رپورٹ آ گئی
- 16 hours ago

ٹرائی سیریز: سری لنکا نے پاکستان کو جیت کیلئے 129رنز کا ہدف دے دیا
- 15 hours ago

لاہورمیں جائیداد کے تنازع پر گروہوں کے درمیان فائرنگ، 2 افراد قتل،ملزمان گرفتار
- 18 hours ago

حسینہ واجدکی سزا بنگلہ دیش کا اندرونی معاملہ ہے ،پاکستان اس میں مداخلت مناسب نہیں سمجھتا،دفتر خارجہ
- 19 hours ago

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اورخشک، جبکہ شمالی علاقوں میں موسم سرد رہنے کا امکان،محکمہ موسمیات
- 18 hours ago

معروف پنجابی گلوکار ٹریفک حادثے میں جاں بحق
- 16 hours ago
ٹرائی نیشن سیریز: پاکستان نے سری لنکا کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی
- 12 hours ago

اسلام آباد میں انسداد ڈینگی مہم مزید تیز، کیسز کی تعدادمیں نمایاں کمی
- 15 hours ago

ایبٹ آباد: گاڑی گہری کھائی میں جاگری، طالبات سمیت 6 افراد جاں بحق
- 18 hours ago

سیکیورٹی فورسز کا بنوں میں مشترکہ آپریشن،مزید 8 خارجی دہشت گرد جہنم واصل
- 16 hours ago

بھارتی جنگی طیارہ ’تیجس‘ کیوں تباہ ہوا؟ وجہ سامنے آگئی
- 19 hours ago

ٹی ٹونٹی ورلڈکپ: پاکستان اور بھارت ایک ہی گروپ میں شامل،میچ کی تاریخ بھی سامنے آگئی
- 15 hours ago












