عدالت نے مقدمے سے بری کرتے ہوئے حسان نیازی کو 50 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا


اشتعال انگیز تقاریر کیس میں عدالت نے حسان نیازی کو بڑا ریلیف دیتے ہوئے مقدمے سے بری کردیا۔عدالت نے حسان نیازی کو 50 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیاکراچی کی سٹی کورٹ میں عمران خان کے فوکل پرسن حسان نیازی کے خلاف مقدمے کی ابتدائی سماعت ہوئی۔ حسان نیازی کی والد حفیظ اللہ نیازی اپنے وکلا کے ہمراہ جوڈیشل مجسٹریٹ ایسٹ صبغت اللہ کی عدالت میں پیش ہوئے۔
چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی سندھ بارکونسل نعیم قریشی ایڈووکیٹ حسان نیازی کی جانب سے پیش ہوئے۔ انہوں نے مؤقف اپنایا کہ یہ مقدمہ غیر قانونی اور بے بنیاد ہے۔ ایک بیرسٹر کو بے بنیاد مقدمے میں گرفتار کر رکھا ہے۔ اسی طرح کا ایک مقدمہ بلوچستان ہائی کورٹ کالعدم قرار دے چکی ہے۔ جن دفعات کے تحت یہ مقدمہ درج کیا گیا، وہ حکومت کا نمائندہ ہی درج کروا سکتا ہے۔ ان دفعات کے تحت مقدمہ کوئی عام شہری درج نہیں کروا سکتا۔
اس پر عدالت نے ریمارکس دیے کہ ملزم کا ریمانڈ آنے دیں پھر ساری صورتحال دیکھتے ہیں۔ عدالت نے سماعت میں کچھ دیر کا وقفہ کردیا۔ وقفے کے بعد دوبارہ سماعت ہوئی۔ پولیس نے حسان نیازی کو عدالت میں پیش کردیا۔ عدالت نے استفسار کیا کہ ریمانڈ پیپر کہاں ہے؟ پولیس نے بتایا کہ تفتیشی افسر آرہا ہے ریمانڈ پیپر اس کے پاس ہے.
پولیس نے حسان نیازی کے 2 ہفتوں کے ریمانڈ کی استدعا کردی۔ حسان نیازی کے وکلا کی جانب سے ریمانڈ کی مخالفت کی گئی۔ پی ٹی آئی وکلاء کا کہنا تھا کہ سیاسی مخالفت پر جھوٹا کیس بنایا گیا ہے۔ تفتیشی افسر نے پیش ہوکر کہا کہ ملزم سے تفتیش کرنی ہے انتہائی سخت الزامات ہیں۔ پی ٹی آئی وکلاء نے حسان نیازی کی رہائی کا مطالبہ کردیا۔
عدالت نے حسان نیازی کو زیر دفعہ 63 کے تحت رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے حسان نیازی کی ہتھکڑیاں کھولنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے حسان نیازی کے خلاف مقدمہ ڈسچارج کرتے ہوئے بری کرنے کا حکم دے

پاک فوج نے بہادری اور مفاہمت سے ملکی سلامتی کا دفاع کیا ، مولانا فضل الرحمٰن
- 4 گھنٹے قبل
ڈی پی او جہلم کی زیر صدارت کھلی کچہری کا انعقاد ، تھانہ جلالپورشریف کی نئی بلڈنگ کا دورہ
- 3 گھنٹے قبل

پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی برطانوی پارلیمنٹ میں بھی زیر بحث
- 3 گھنٹے قبل

پاکستان جوابی کارروائی میں بھارت کے عوام کو نشانہ نہیں بنائے گا : خواجہ آصف
- 4 گھنٹے قبل

پاکستانی ہیکرزنے آپریشن سالارکے تحت کئی بھارتی ویب سائٹس ہیک کر لی
- ایک گھنٹہ قبل

پاکستان بھارت کو اس کے جرائم کا ذمہ دار ٹھہرانے کا مطالبہ کرتا ہے ، دفتر خارجہ
- 3 گھنٹے قبل

پاکستانی فورسز نے مزیددرجنوں اسرائیلی ساختہ بھارتی ڈرون مار گرائے، مجموعی تعداد 77 ہوگئی
- 3 گھنٹے قبل

سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بڑی کمی،فی تولہ کتنے کا ہو گیا ؟
- 3 گھنٹے قبل

پاک بھارت کشیدگی: پنجاب کے تمام نجی اسپتالوں کو ایمرجنسی ہیلتھ الرٹ جاری
- 2 گھنٹے قبل

پاکستان نے بھارتی رافیل کیسے گرائے،فضائی جھڑپ عالمی افواج کیلئے کیس اسٹڈی بن گئی، برطانوی میڈیا
- 2 گھنٹے قبل

ایرانی وزیر خارجہ کا پاکستانی ہم منصب سے رابطہ، پاک بھارت کشیدگی کم کرنے پر زور
- 3 گھنٹے قبل

پاک بھارت کشیدگی: سعودی وزیرمملکت خارجہ امورایک روزہ دورے پر اسلام آبادپہنچ گئے
- 2 گھنٹے قبل