جی این این سوشل

تفریح

یہ وہ مستقبل نہیں جس کا ہم نے تصور کیا تھا،شان شاہد

شان شاہد کے روپے کی گھٹتی قدر میں بتدریج اضافے پر پریشانی کا اظہار کیا ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

یہ وہ مستقبل نہیں جس کا ہم نے تصور کیا تھا،شان شاہد
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

پاکستان شوبز کے سینئر اداکار شان شاہد کے روپے کی گھٹتی قدر میں بتدریج اضافے پر پریشانی کا اظہار کیا ہے۔اداکار شان شاہد نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر پاکستان کی کرنسی کی درجہ بندی ایتھوپیا سے نیچے ہونے کی خبر شیئر کرتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

شان شاہد نے انسٹاگرام پر لکھا کہ ’واقعی یہ ایک افسوسناک دن ہے۔ ساری زندگی ہم نے ایک بہتر مستقبل کے لیے کام کیا، اور یہ حال؟ یہ وہ مستقبل نہیں ہے جس کا ہم نے تصور کیا تھا۔

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Shaan Shahid (@official.shaanshahid)

یاد رہے کہ شان شاہد سمیت پاکستان شوبز کے کئی فنکار ملک کے بگڑتے حالات پر تشویش کا اظہار کرتے دکھائی دے رہے ہیں جبکہ سوشل میڈیا پر عوام کو مہنگائی کے خلاف آواز اُٹھانے کیلئے بیدار کرنے کی بھی بھرپور کوشش کر ہے ہیں۔

دنیا

روسی صدر ولادمیر پیوٹن نے ترک صدر کی تجویز مسترد کر دی

ترکیہ صدر کے بیان کے بارے میں پوچھے جانے پر پیسکوف نے کہا کہ کرائمیا کا موضوع ہمارے اور ہمارے ترک دوستوں کے درمیان اختلافات کے زمرے میں آتا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

روسی صدر ولادمیر پیوٹن نے ترک صدر  کی تجویز مسترد کر دی

کریملن کا کہنا ہے کہ وہ ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان سے متفق نہیں ہے کہ کرائمیا کو کیف کے کنٹرول میں واپس آنا چاہیے۔


کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے کہا ہے کہ روس ترکیہ صدر رجب طیب اردوان کے اس بیان سے مکمل طور پر متفق نہیں ہے کہ کرائمیا کو یوکرین کے کنٹرول میں واپس آنا چاہیے۔

واضح رہے کہ رجب طیب اردوان نے اس ہفتے کہا تھا کہ یوکرین کی علاقائی سالمیت، خودمختاری اور آزادی کے لیے ترکی کی حمایت غیر متزلزل ہے اور کرائمیا کی واپسی بین الاقوامی قانون کا تقاضا ہے۔

ترکیہ صدر کے بیان کے بارے میں پوچھے جانے پر پیسکوف نے کہا کہ کرائمیا کا موضوع ہمارے اور ہمارے ترک دوستوں کے درمیان اختلافات کے زمرے میں آتا ہے۔

کریملن نے رواں ہفتے کہا تھا کہ صدر ولادیمیر پیوٹن تیاریاں مکمل ہونے کے بعد صدر رجب طیب اردوان سے بات چیت کے لیے ترکییہ کا دورہ کر سکتے ہیں۔

پیسکوف نے کہا کہ ترک صدر ماسکو کے ساتھ روایتی طور پر قریبی اقتصادی تعلقات کی وجہ سے امریکہ کے دباؤ میں تھے۔

 

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

معیشت ٹیک آف پوزیشن میں ہے ، آئی ایم ایف پروگرام آخری ہو گا ، مریم نواز

سرمایہ کاروں کا اعتماد دن بدن بڑھ رہا ہے۔پنجاب میں ضروری اشیاء خورونوش کے نرخ دیگر صوبوں کی نسبت سب سے کم ہیں۔مہنگائی میں کمی آنے سے عوام نے سکھ کا سانس لیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

معیشت ٹیک آف پوزیشن میں ہے ، آئی ایم ایف پروگرام آخری ہو گا ، مریم نواز

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز  نے آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ اجلاس کے لیے وزیراعظم شہباز شریف کی مخلصانہ کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیاہے اور آئی ایم ایف کے مثبت ردعمل کو معاشی ترقی کے لیے خوش آئند قرار دے دیا -

وزیراعلی مریم نواز نے کہاکہ وزیر اعظم شہباز شریف اور انکی ٹیم نے معاشی بحران سے نمٹنے کیلئے ناقابل فراموش کردار ادا کیا۔  پاکستان کی معیشت بلند پرواز کے لیے ٹیک آف پوزیشن میں آ چکی ہے۔آئی ایم ایف کا حالیہ پروگرام آخری ثابت ہوگا۔ وقت دور نہیں جب پاکستان کا معاشی قوت کے طور پر ظہور ہوگا۔

 انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ( ن) کی حکومت نواز شریف کی قیادت میں عوام کی معاشی مشکلات کے حل کے لیے کوشاں ہے۔معیشت کا مستحکم ہونے کے بعد ترقی کی جانب گامزن ہونا خوش آئند امر ہے۔  مسلم لیگ( ن) ہی پاکستان کے عوام کی امیدوں کا محور ہے۔  حکومتی معاشی پالیسی ریٹ میں کمی سے کاروبار اور معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہونگے۔

سرمایہ کاروں کا اعتماد دن بدن بڑھ رہا ہے۔پنجاب میں ضروری اشیاء خورونوش کے نرخ دیگر صوبوں کی نسبت سب سے کم ہیں۔مہنگائی میں کمی آنے سے عوام نے سکھ کا سانس لیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

داعش کاایک مرتبہ پھر افغانستان پر حملہ، 15 افراد جاں بحق

داعش کے دہشت گردوں نے افغانستان کے صوبے دائی کنڈی میں معصوم لوگوں کو نشانہ بنایا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

داعش کاایک مرتبہ پھر  افغانستان پر حملہ، 15 افراد جاں بحق

داعش کے دہشت گردوں نے ایک مرتبہ پھر افغانستان کے صوبے دائی کنڈی میں معصوم لوگوں کو نشانہ بنایا ہے۔ اب تازہ واقعہ میں 15 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق دہشت گردوں نے صوبے دائی کنڈی میں حملہ کیا۔ داعش نے ذمہ داری قبول کرلی ہے جبکہ وزارت داخلہ نے بھی گزشتہ روز ہونے والے حملے کی تصدیق کردی۔

وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا کہ نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کچھ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔

خیال رہے کہ گزشتہ فروری میں کالعدم تنظیم داعش یا دولت اسلامیہ خراسان کے انٹیلی جنس سربراہ قاری فاتح اورداعش بھارت کے سربراہ اعجاز امین اہنگرکوکابل میں ہلاک کردیا گیا تھا جس کی افغان حکومت نے باقاعدہ طورپراس کی تصدیق تھی۔

اعجاز امین کی ہلاکت کے بعد افغانستان میں داعش کے حملوں میں تبدریج اضافہ ہوا ہے۔ اس سے قبل امریکا بھی افغانستان میں بگڑتی امن و امان سے متعلق تشویش کا اظہار کرچکا ہے۔ تقریباً 25 سال سےبھارت کومطلوب اعجازاہنگرعرف ابوعثمان الکشمیری کا نام جنوری 2023 میں دہشتگردوں کی فہرست میں شامل کیا گیا تھا۔

اس سے قبل حرکت اللہ جہاد نامی تنظیم سے وابستہ اعجاز ہنگرنے 2015 میں دولت اسلامیہ میں شمولیت اختیارکی تھی، بھارتی حکومت کے مطابق وہ مقبوضہ کشمیر میں تنظیم کیلئے لوگوں کو بھرتی کرتا تھا۔

طالبان کی نگراں حکومت سے قبل اعجاز اہنگرافغان جیل میں تھا تاہم 2021 میں کابل پرطالبان کنٹرول کےبعد جیل سے فرار ہوگیا تھا۔

واضح رہے کہ داعش نے گزشتہ ماہ بھی دارالامان کے جنوب مغربی علاقے میں حملہ کیا تھا جس میں 6 افراد ہلاک اور 13 زخمی ہوگئے تھے

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll