2017 کی مردم شماری پر بھاری اخراجات آئے


اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اسحاق ڈار نےایک بار پھرمیثاق معیشت کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ معیشت پر سیاست نہیں ہونی چاہئے،، میثاق معیشت کرسکتے ہیں، گزشتہ 5 سال میں فراڈ پالیسیوں اور نا اہلی کے باعث یہ معاشی صورتحال ہے۔
جمعرات کو ایوان بالا کے اجلاس میں سینیٹر محسن عزیز اور سینیٹر فیصل جاوید کے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ 2017 کی مردم شماری پر بھاری اخراجات آئے۔
بھاری اخراجات کے باوجود اس پر سنجیدہ تحفظات تھے جن کے باعث 2018 کے انتخابات میں مسئلہ تھا، 1973 کے آئین کے تحت یہ مردم شماری ہے۔
انہوں نے کہا کہ نادرا کے تعاون سے جدید نظام کے تحت بچت کی جاسکتی ہے، اگر اس کےلئے قانون میں ترمیم کی ضرورت ہے تو یہ کی جاسکتی ہے۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ ابھی یہ معاملہ سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے کہ دو صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات پرانی مردم شماری پر ہونے چاہئیں یا نہیں اگر یہ انتخابات ہوجاتے ہیں تو اکتوبر میں عام انتخابات میں کیا صورتحال ہوگی۔
موجودہ حکومت نے عالمی سطح پر کوئی وعدہ نہیں توڑا، تمام ادائیگیاں بروقت کی گئیں ہیں۔ سابق حکومت نے عالمی سطح پر معاہدہ توڑا جس کے نتائج بھگت رہے ہیں۔
چین کے بینکوں نے اپنا قرضہ رول اوور کردیا ہے۔ مشکل کے باوجود زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہورہا ہے، زرمبادلہ کے ذخائر10 ارب ڈالر سے زائد ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جون تک زرمبادلہ کے ذخائر13 ارب ڈالر تک لے جانے کی کوشش کررہے ہیں۔ شرح سود میں کمی کےلئے کوشاں ہیں، معیشت پر سیاست نہیں ہونی چاہئے، میثاق معیشت کرسکتے ہیں، یہ قوم کے مستقبل کا معاملہ ہے۔اس میں کوئی شک نہیں کہ ملک میں مہنگائی ہے۔
خیبرپختونخوا:ضلع مہمند، بنوں میں سیکیورٹی فورسز کی دو مختلف کارروائیاں، فتنہ الخوارج کے 13 دہشت گرد ہلاک
- 14 گھنٹے قبل

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 2 دن قبل

پاکستان کی سوڈان میں اقوام متحدہ کی عبوری سکیورٹی فورس پرحملے کی مذمت
- 14 گھنٹے قبل
پاکستان ڈیجیٹل اثاثوں کے ضابطے میں عالمی ماڈل بننے کا خواہاں ہے،بلال
- 14 گھنٹے قبل

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 2 دن قبل
آسٹریلیا ، فائرنگ واقعے میں 12افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 14 گھنٹے قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 2 دن قبل
سڈنی حملہ دہشت گردی ہے جس میں صرف یہودیوں کو نشانہ بنایا گیا، آسٹریلوی وزیراعظم
- 13 گھنٹے قبل
انڈر 19ایشیا کپ: بھارت نے پاکستان کو 90رنز سے ہرادیا
- 14 گھنٹے قبل
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 2 دن قبل

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 2 دن قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 2 دن قبل



