لاہور : ملک کے تمام تعلیمی ادارے 67 دن بعد دوبارہ کھل گئے۔ آج سے پہلی سے آٹھویں جماعت اور ہائیر ایجوکیشن کی کلاسز میں تعلیمی سرگرمیاں شروع ہوگئیں۔ہفتے میں تین ایک گروپ اور تین دن دوسراگروپ سکول آئے گا۔

جی این این کے مطابق ملک بھر میں تعلیمی سرگرمیاں دوبارہ بحال ہو گئیں ، سکولوں میں پہلی سے آٹھویں تک جبکہ کالجز اور جامعات میں تھرڈ ائیر سے پی ایچ ڈی تک کلاسز شروع ہوگئی ہیں۔ تعلیمی سرگرمیاں بحال ہونے پر بچوں کے ساتھ ساتھ والدین اور اساتذہ بھی خوش ہیں۔سکول کھلنے پر بچوں کی بڑی تعداد خوش نظر آئی، حکومت نے تعلیمی اداروں میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد لازمی قرار دیا ہے۔
محکمہ سکول یجوکیشن اور ہائر ایجوکیشن کے مطابق طلبا کو متبادل دنوں میں بلایا جائے گا۔ہفتے میں تین ایک گروپ اور تین دن دوسراگروپ سکول آئے گا۔ سکولوں اور کالجز میں سمارٹ نصاب کے مطابق تعلیم دی جا رہی ہے جبکہ کچھ جامعات میں آن لائن اور بعض میں طلبا کے امتحانات آن کیمپس ہوں گے۔
واضح رہے کہ 26نومبر 2020 کو کورونا وائرس کی دوسری لہر کے باعث پاکستان کے تمام سرکاری و نجی سکول کو 24 دسمبر تک بند کردیا گیا تھا جس میں طلباء کو آن لائن پڑھانے کی اجازت دی گئی تھی۔اس کے بعد 25 دسمبر 2020 سے 10جنوری تک موسم سرما کی تعطیلات دے دی گئی تھی۔
کورونا کیسز میں کمی کے بعد حکومت کی جانب سے 18 جنوری سے 9 سے 12 کلاس تک سکول کھولنے کی اجازت دی گئی تھی۔جب کے پرائمری سکولز اور یونیورسٹیز میں بھی تعلیمی سرگرمیاں آج (یکم فروری )سے بحال کرنے کے احکامات دیے گئے تھے۔

بیرونِ ملک سفر کے لیے نادرا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی، تاریخ کا اعلان
- 11 گھنٹے قبل

پاکستان کی سعودی عرب میں ایسٹ ویسٹ پائپ لائن پر ڈرون حملوں کی مذمت
- 12 گھنٹے قبل
پیراگلائیڈر آصف محمود چترال میں پیرا گلائیڈنگ کے دوران جان سے گئے
- 2 دن قبل

مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی محمود بشیر ورک جہان فانی سے کوچ فرماگئے
- 14 گھنٹے قبل

کراچی: اسکول کی خستہ حال دیوارگرنے سے 5 افراد جاں بحق
- ایک دن قبل

پاکستان کا سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور خوشحالی کے لیے حمایت کا اعادہ
- 2 دن قبل

ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب آج ہوگی، دلہا کون ہے؟
- 14 گھنٹے قبل

خریداروں کے لئے خوشخبری: ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی
- 2 دن قبل

پاکستان کے یومِ دفاع و شہداء کی مناسبت سے تھائی لینڈ میں تقریب کا انعقاد
- 16 گھنٹے قبل

پاکستان کا یمن میں کشیدگی کم کرنے کیلئے تمام مخلصانہ کوششوں کی حمایت جاری رکھنے کا عزم
- 2 دن قبل

ملک میں سونے فی تولہ قیمت میں معمولی کمی
- 3 دن قبل
کرکٹرزامام الحق اور محمد رضوان کےموبائل فونز ظبط، وجہ سامنے آگئی
- 3 دن قبل
