Advertisement
تجارت

عالمی مارکیٹ کے ساتھ پاکستان میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ

عالمی منڈی میں فی اونس سونے کے ریٹ 10 ڈالر بڑھ کر 1981 ڈالر ہوگئے

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Mar 31st 2023, 9:39 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
عالمی مارکیٹ کے ساتھ پاکستان میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ

لاہور: 24 کیرٹ فی تولہ سونے کے دام 700 روپے بڑھ کر 208700 روپے ہوگئی۔ 10 گرام سونے کی قیمت 601 روپے اضافے سے 178927روپے ہوگئی۔

عالمی منڈی میں فی اونس سونےکےریٹ10ڈالربڑھ کر1981ڈالرہوگئے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں دس ڈالر کی بڑھوتری دیکھی گئی اور نئی قیمت ایک ہزار 968 امریکی ڈالر ہو گئی تھی۔

عالمی مارکیٹ میں قیمتیں بڑھنے کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد،پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، فیصل آباد، گوجرانوالہ، ملتان سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت میں 2300 روپے کا اضافہ دیکھا گیا اور نئی قیمت دو لاکھ 7 ہزار 900 روپے ہوگئی۔

Advertisement
Advertisement