سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے کیسز کی نگرانی کرنیوالے جج کو قتل کی دھمکیاں ،سکیورٹی بڑھا دی گئی
اقدام انتہائی خوفناک ہے ، ہم اس کی مذمت کرتے ہیں، ٹرمپ کے وکیل

واشنگٹن: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے کیسز کی نگرانی کرنے والے جج کو قتل کی دھمکیوں کے بعد ان کی سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔
سعودی ذرائع ابلاغ نے امریکی فاکس نیوز چینل کے حوالے سے بتایا کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مقدمے کی نگرانی کرنے والے نیویارک شہر کے جج کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دی گئیں جس کے بعد ان کی سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔
مین ہٹن سپریم کورٹ کے جسٹس جوآن مرشان کو دھمکیاں تقریباً ایک ہفتہ قبل سے دی جا رہی ہیںتاہم گزشتہ منگل کو ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے جعلی کاروباری ریکارڈز کے 34 سنگین الزامات کے بعد ان میں اضافہ ہوگیا ہے۔
کورٹ ایڈمنسٹریشن آفس کے ترجمان لوسیئن شالفن نےکہا کہ چیمبرز کو متوقع سپام اور ہتک آمیز کالز اور ای میلز موصول ہوئی ہیں، جن میں سے سبھی کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
انہوں نےکہا کہ گز شتہ ہفتوں کے دوران ہم نے سکیورٹی خدشات اور ممکنہ خطرات کا جائزہ لینا شروع کر دیا ہے اور عدالتوں اور اس کے آس پاس اور پورے ضلع میں سکیورٹی کی موجودگی کو برقرار رکھا ہے۔
انہوں نے کہا کہ 2 عدالتی اہلکار جوآن مرشان کو آفس آنے اور جانے کے لیے مقرر کئے گئےہیں، یہ ایک احتیاطی اقدام ہے جو تقریباً ایک ہفتہ قبل شروع ہوا تھا۔
ٹرمپ کے دفاعی وکیل جو ٹاکوپینا نے کہا کہ یہ اقدام انتہائی خوفناک ہے اور ہم ایسے کسی بھی شخص کی مذمت کرتے ہیں جو اس طرح کے رویے میں ملوث ہے۔

توشہ خانہ 2 کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف نیب گواہ کا بیان قلم بند
- 15 گھنٹے قبل

علیمہ خان کا مشعال یوسفزئی کے سینیٹر منتخب ہونے پر اعتراض: فیصلہ میرٹ کے خلاف ہے
- 16 گھنٹے قبل

چینی بحران: حکومتی قیمت نظرانداز، ملک بھر میں چینی 200 روپے فی کلو فروخت ہونے لگی
- 11 گھنٹے قبل

پاک بھارت 7 مئی کی فضائی جھڑپ:پاک فضائیہ کی کارروائی کی تفصیلات جاری
- 16 گھنٹے قبل

پاکستان اور کرغزستان کا کرپٹو اور بلاک چین کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
- 15 گھنٹے قبل

ایشیا کپ 2025: دبئی اور ابوظبی میزبانی کریں گے، پاک-بھارت ٹاکرا 14 ستمبر کو دبئی میں ہوگا
- 11 گھنٹے قبل

ایرانی صدر وفد کے ہمراہ اسلام آباد پہنچ گئے
- 14 گھنٹے قبل

عالمی ومقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں بھاری اضافہ
- 15 گھنٹے قبل
چیک با ؤنس کیس میں سلیمان شہباز کو ریلیف ، مقدمہ معطل کرنے کا تحریری فیصلہ جاری
- 13 گھنٹے قبل

ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کا فائنل: پاکستان چیمپئنز نے جنوبی افریقہ کو 196 رنز کا ہدف دے دیا
- 10 گھنٹے قبل

غزہ پر اسرائیلی جارحیت جاری، امداد کے منتظر 13 افراد سمیت 36 فلسطینی شہید
- 10 گھنٹے قبل

کل جماعتی حریت کانفرنس کی 5 اگست کو مکمل ہڑتال کی کال، بھارتی اقدامات مسترد
- 11 گھنٹے قبل