آ ئیں عہد کریں کہ اگلے 50 سال ماضی کے 50 سال کی غلطیوں کا ازالہ ہوں گے، مریم اورنگزیب کا ٹویٹ
یہ اختیار عوام منتخب نمائندوں کے ذریعے استعمال کریں گے

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے 1973 کے دستور کے 50 سال مکمل ہونے پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ آ ئیں عہد کریں کہ اگلے 50 سال ماضی کے 50 سال کی غلطیوں کا ازالہ ہوں گے، قوم کے دکھوں کا مداوا ہوں گے۔
اپنے ٹویٹ میں وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ یہ عوام کے حقوق اور ریاستی اداروں کے فرائض کی کتاب ہے، یہ اتحاد اور اتفاق کی ضامن، عدل وانصاف، مساوات اور آزادی کی ضمانت ہے یہ وعدہ ہے اللہ تعالیٰ سے کہ حاکمیت صرف اس کی ہے، یہ اختیار عوام منتخب نمائندوں کے ذریعے استعمال کریں گے۔
آئین سےانحراف پر ملک و قوم نے صدمے سہے، ناچاقی ونااتفاقی، محرومیوں، دہشت گردی، معاشی تباہی، مہنگائی کےعذاب جھیلے۔ آئین سے انحراف سے ادارے برباد ہوئے، عدل و انصاف کی جگہ ظلم نے لی۔ آئیں عہد کریں کہ اگلے 50 سال ماضی کے 50 سال کی غلطیوں کا ازالہ ہوں گے، قوم کے دکھوں کا مداوا ہوں گے pic.twitter.com/2aGYRTw66J
— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) April 10, 2023
آئین سےانحراف پر ملک و قوم نے صدمے سہے، ناچاقی ونااتفاقی، محرومیوں، دہشت گردی، معاشی تباہی، مہنگائی کےعذاب جھیلے۔
انہوں نے کہا کہ آئین سے انحراف سے ادارے برباد ہوئے، عدل و انصاف کی جگہ ظلم نے لی ، آئیں عہد کریں کہ اگلے 50 سال ماضی کے 50 سال کی غلطیوں کا ازالہ ہوں گے، قوم کے دکھوں کا مداوا ہوں گے۔

لندن کے ساؤتھ اینڈ ائیرپورٹ پر چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، پروازیں معطل، ایمرجنسی نافذ
- 5 گھنٹے قبل

سپریم کورٹ سمیت پاکستان بھر کی عدالتوں میں 23 لاکھ 62 ہزار سے زائد مقدمات التواء کا شکار
- 2 گھنٹے قبل

آئی ایم ایف نے پاکستان کی معاشی کارکردگی کو حوصلہ افزا قرار دے دیا
- 5 گھنٹے قبل

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، 1 لاکھ 35 ہزار کا سنگِ میل عبور
- 3 گھنٹے قبل

ایس آئی ایف سی کے تحت زرعی شعبے میں اہم اصلاحات جاری
- 2 گھنٹے قبل

انڈونیشیا کے تانمبر جزائر میں 7.0 شدت کا زلزلہ
- ایک گھنٹہ قبل

سیکریٹری جنرل یو این کا اسحاق ڈار سے ٹیلی فونک رابط،تنازعات کے حل کیلئے عزم کا اعادہ
- 14 گھنٹے قبل

ملک کے مختلف حصوں میں آج بارش کا امکان
- 5 گھنٹے قبل

فیفا کلب ورلڈ کپ فائنل، چیلسی نے پیرس سینٹ جرمین کو شکست دے کر ٹائٹل جیت لیا
- 6 گھنٹے قبل

مولانا فضل الرحمان کے بھائی نے علی امین گنڈاپور کا الیکشن لڑنے کا چیلنج قبول کرلیا
- 5 گھنٹے قبل

دریائے سندھ میں تونسہ بیراج پر درمیانے درجے کا سیلاب
- 3 گھنٹے قبل

رہنما تحریک انصاف شیخ وقاص اکرم کے گھر پولیس کا چھاپہ
- 15 گھنٹے قبل