جی این این سوشل

دنیا

امریکا: ٹیکساس کے ڈیری فارم میں دھماکے سے 18 ہزار گائیں ہلاک

واقعہ ڈِمِٹ ٹاؤن کے قریب قائم ایک ساؤتھ فورک ڈیری میں پیش آیا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

امریکا: ٹیکساس کے ڈیری فارم میں دھماکے سے 18 ہزار گائیں ہلاک
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

امریکی ریاست ٹیکساس کے ایک ڈیری فارم میں دھماکے سے 18 ہزار گائیں ہلاک ہونے کی تصدیق واشنگٹن ڈی سی میں قائم اینیمل ویلفیئر انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے بھی کی گئی ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ڈِمِٹ ٹاؤن کے قریب قائم ایک ساؤتھ فورک ڈیری میں پیش آیا جہاں ہزاروں کی تعداد میں گائیں موجود تھیں۔

میڈیا رپورٹس میں بتایاگیا ہے کہ انتظامیہ کی جانب سے دھماکے کی وجوہات معلوم کرنے کی کوشش کی جارہی ہیں تاہم انتظامیہ کا خیال ہےکہ فارم میں موجود مشینری کی وجہ سے میتھین گیس سے آتشزدگی کی کیفیت پیدا ہوئی جس سے دھماکا ہوا۔

انتظامیہ کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں کچھ گائیں زخمی بھی ہوئی ہیں اور کچھ کو بچا لیا گیا ہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہےکہ حادثے کے نتیجے میں ایک شخص شدید زخمی ہوا جس کی حالت تشویشناک ہے۔

دنیا

برازیل میں طوفانی بارشیں، 29 افراد ہلاک اور 60 لاپتا

بارشوں سے سڑکیں تباہ ہوگئیں اور کئی شہروں کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

برازیل میں طوفانی  بارشیں، 29 افراد ہلاک اور 60 لاپتا

برازیل میں ہونے والی شدید بارشوں میں 10 ہزار سے زائد افراد بے گھر ہوگئے جب کہ 29 افراد ہلاک اور 60 لاپتا ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق برازیل میں ہونے والی بارشوں نے سیلابی صورت اختیار کرلی۔ ہزاروں لوگ سیلابی ریلے میں پھنس گئے جنہیں محفوظ مقام پر منتقل کرنے کے لیے ریسکیو ہیلی کاپٹر کو طلب کیا گیا۔

بارشوں کے باعث 10 ہزار سے زائد افراد بے گھر ہوگئے جنھیں ریلیف کیمپوں میں منتقل کردیا گیا تاہم اب بھی سیکڑوں افراد گھروں کی چھت پر پناہ لیے ہوئے ہیں۔

مجموعی طور پر 29 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ 100 سے زائد زخمی ہیں۔ 60 افراد تاحال لاپتا ہیں جن کی تلاش کا کام جاری ہے۔

بارشوں سے سڑکیں تباہ ہوگئیں اور کئی شہروں کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا۔ معمولات زندگی ٹھپ ہوکر رہ گئے اور مواصلاتی نظام درہم برہم ہے۔

برازیل کی ریاست ریوگرانڈی کے گورنر نے صورتِ حال کو بدترین آفت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ صورتِ حال تشویشناک ہے جو مزید بگڑ سکتی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

آڈیو لیکس کیس: آئی بی کی بینچ پر اعتراض واپس لینے درخواست خارج

آپ کی اعتراض والی درخواست تو پہلے ہی خارج کی جا چکی ہے، آرڈر آئے گا تو وہ آپ کو مل جائے گا، جسٹس بابر ستار کے ریمارکس

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

آڈیو لیکس کیس: آئی بی کی بینچ پر اعتراض واپس لینے درخواست خارج

اسلام آباد ہائیکورٹ نے آڈیو لیکس کیس میں جسٹس بابر ستار پر اعتراض واپس لینے کی آئی بی کی متفرق درخواست خارج کر دی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے آڈیو لیکس کیس میں جسٹس بابر ستار پر اعتراض واپس لینے کی انٹیلی جنس بیورو (آئی بی ) کی درخواست پر ساعت کی۔

سماعت کے دوران اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ آئی بی آڈیو لیکس کیس میں بینچ پر اعتراض کی درخواست واپس لینا چاہتا ہے۔

جسٹس بابر ستار نے ریمارکس دیے کہ آپ کی اعتراض والی درخواست تو پہلے ہی خارج کی جا چکی ہے، آرڈر آئے گا تو وہ آپ کو مل جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ آرڈر میں ڈائریکٹر جنرل آئی بی کو نوٹس کیا ہے کہ کیوں نا ان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے، آرڈر میں یہ بھی پوچھا گیا ہے کہ کس نے درخواست دائر کرنے کی اتھارٹی دی تھی؟

جسٹس بابر ستار نے کہا کہ آپ نے جو جواب دینا ہے وہ آرڈر آنے کے بعد دے دیجیے گا۔

بعدازاں عدالت نے انٹیلی جنس بیورو (آئی بی ) کی جانب سے بینچ پر اعتراض واپس لینے کی متفرق درخواست خارج کر دی۔

یاد رہے کہ انٹیلی جنس بیورو (آئی بی) سمیت 4 اداروں نے جسٹس بابر ستار پر اعتراض کرتے ہوئے کیس سے الگ ہونے کی استدعا کی تھی۔

گزشتہ سماعت پر عدالت نے پیمرا، پی ٹی اے، اور ایف آئی اے کی درخواستیں 5،5 لاکھ روپے جرمانوں کے ساتھ خارج کر دیں تھیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

پاکستان کرکٹ بورڈ: پی ایس ایل کمشنر نائلہ بھٹی مستعفی

پی سی بی میں پی ایس ایل کی کمشنرنائلہ بھٹی کا استعفیٰ منظورکرلیا گیا، ذرائع

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان کرکٹ بورڈ: پی ایس ایل کمشنر نائلہ بھٹی مستعفی

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) میں پاکستان سپرلیگ کمشنر نائلہ بھٹی اپنےعہدے سےمستعفی ہو گئیں۔

ذرائع کاکہنا ہےکہ پی ایس ایل کمشنرنائلہ بھٹی کا استعفی منظورکرلیا گیا ہے۔

بورڈ حکام سےاختلافات کے باعث نائلہ بھٹی نےاستعفی دیا،نائلہ بھٹی سابق چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کی ٹیم کا حصہ تھیں۔

یاد رہے اس سے پہلے ڈائریکٹرمیڈیا اور میڈیکل بورڈ کے سربراہ ڈاکٹر سہیل بھی مستعفی ہو چکے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll