جی این این سوشل

ٹیکنالوجی

فٹ بال سٹار کرسٹیانو رونالڈو کو باورچی بنا دیا

ڈیجیٹل آرٹسٹ نے AI سے تیار کردہ حیرت انگیز تصاویر کا ایک نیا سیٹ جاری کیا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

فٹ بال سٹار کرسٹیانو رونالڈو  کو باورچی بنا دیا
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

متحدہ عرب امارات: فٹ بال سٹار کرسٹیانو رونالڈو سے لے کر سڑک پر کھانا کھاتے ہوئے ول اسمتھ تک مصالحے کاٹ رہے ہیں اور پوپ فرانسس تلے ہوئے ناشتے کی ٹرے چیک کر رہے ہیں، متحدہ عرب امارات میں مقیم ڈیجیٹل آرٹسٹ جیو جان ملور نے دبئی کے رہائشیوں کو خواہش دلائی کہ تصاویر زندہ ہو جائیں۔

ملور نے جمعرات کو AI سے تیار کردہ حیرت انگیز تصاویر کا ایک نیا سیٹ جاری کیا جس میں مشہور شخصیات کو عام رہائشیوں کے ساتھ کندھے ملاتے ہوئے دکھایا گیا ہے - بالکل ان کے دلوں کے قریب ایک سڑک پر کراما۔

"یہ حیرت انگیز افراد رمضان کے مقدس مہینے میں کم خوش نصیبوں کو کھانا بنا رہے تھے اور پیش کر رہے تھے،" انہوں نے مصنوعی ذہانت کا استعمال کرتے ہوئے بنائی گئی انتہائی حقیقت پسندانہ تصویروں کے لیے کیپشن میں لکھا۔

ملور کی میک اپ "رمضان فوڈ اسٹریٹ" میں، رونالڈو اور ڈیوڈ بیکہم دونوں کھانا تیار کرتے اور پیش کرتے ہوئے تہبند پہنے نظر آتے ہیں۔

پاکستان

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا 12ربیع الاول 1445ھ/2023 کے موقع پر قوم کے نام پیغام

میلادالنبیﷺ کے بابرکت موقع پر پاکستانی قوم اور پوری امت مسلمہ کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں

پر شائع ہوا

Baqar Gillani

کی طرف سے

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا 12ربیع الاول 1445ھ/2023 کے موقع پر قوم کے نام پیغام

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے نبی اکرم ﷺ کی زندگی وسیرت اور اس میں موجود تعلیمات پر غور کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بحیثیت قوم ہم پر لازم ہے کہ ہم اپنی روزمرہ کی زندگی میں ان اقدار کو قائم کریں اور ایسے ماحول کو فروغ دیں جہاں ہر فرد کی عزت اور حقوق محفوظ ہوں۔ 12ربیع الاول، عید میلاد النبی کی مناسبت سے اپنے پیغام میں صدر نے کہا کہ میں میلادالنبیﷺ کے بابرکت موقع پر پاکستانی قوم اور پوری امت مسلمہ کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ حضرت محمدرسول اللہ خاتم النبیین ﷺ کی ولادت ِباسعادت تمام جہانوں کیلئے ایک عظیم اور مبارک ترین نعمت ہے۔

آپﷺ کی بدولت انسانیت اللہ تعالیٰ کی جانب سے ہدایت کے انعام اور رحمت سے سرفراز ہوئی ۔حضرت محمد ﷺ کو تمام جہانوں کیلئے رحمت بنا کر بھیجا گیا اور آپﷺ کی زندگی اللہ تعالیٰ کی اطاعت ، عدل و انصاف اور انسانوں کی جانب شفت ومحبت کی مجسم تصویر ہے۔ آپؐ کی تعلیمات ہمہ گیر اور آفاقی ہیں اور انسانیت کیلئے رہنمائی کا ایک لازوال ذریعہ ہیں۔ آپؐ کی تعلیمات دور ِحاضر سمیت رہتی دنیا تک درپیش بے شمار چیلنجز کا حل پیش کرتی ہیں۔

رسول اللہ ﷺ کی سیرت ِطیبہ میں ہمیں نہ صرف ایمانیات وعبادات بلکہ تمام شعبہ ہائے زندگی سے متعلق ایک کامل نمونہ ملتا ہے۔ اللہ تعالیٰ کی وحدانیت، سماجی انصاف، حقوق العباد، صنفی مساوات، اور پسماندہ لوگوں کی فلاح و بہبود کے حوالے سے آپؐ کی ہدایات اسلام کے پیغام کی جامعیت اور عالمگیریت کی آئینہ دار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مختلف ثقافتوں اور مذہبی تنوع کا حامل ملک ہے ۔ یہاں اسلام کے علاوہ دیگر ادیان اور مذاہب کے لوگ بھی رہتے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے گزشتہ رات عمرہ ادا کرنے کی سعادت حاصل کی

مسجد الحرام میں امت مسلمہ کی خوشحالی کے لیے دعا کی

پر شائع ہوا

Baqar Gillani

کی طرف سے

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے گزشتہ رات عمرہ ادا کرنے کی سعادت حاصل کی

اسلام آبا: نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے گزشتہ رات عمرہ ادا کرنے کی سعادت حاصل کی۔

وزیراعظم آفس میڈیا ونگ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نگران وزیراعظم نے مسجد الحرام میں امت مسلمہ کی خوشحالی کے لیے دعا کی۔

انوار الحق کاکڑ نے خانہ کعبہ کے اندر نماز ادا کرنے کی سعادت بھی حاصل کی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

حضور اکرم ﷺکی زندگی بنی نوع انسان کیلئے مشعلِ راہ ہے،چیئرمین سینیٹ کا عید میلاد النبی کے موقع پر پیغام

ہماری بقا ء اور دینی و دنیاوی کامیابی کا انحصار اسوہ حسنہ کی مکمل پیروی پر منحصر ہے

پر شائع ہوا

Baqar Gillani

کی طرف سے

حضور اکرم ﷺکی زندگی بنی نوع انسان کیلئے مشعلِ راہ ہے،چیئرمین سینیٹ کا عید میلاد النبی کے موقع پر پیغام

اسلام آباد: چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس دن کو منانے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ ہم اپنے کردار گفتار اور اخلاق وعمل سے ثابت کریں کہ ہم آپ ﷺکے امتی ہیں۔ عید میلاد النبیﷺ کے پُرمسرت اور بابرکت موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے مسلمانانِ عالم اسلام اور خاص طور پر اہل وطن کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی ہے۔

چیئرمین سینیٹ نے اس پُر نور مقدس موقع پر اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ اس بابرکت دن کی فضلیت وسعادت سے ہر مسلمان کا دل نور سے منور کر دے اور وطن عزیز کو اس مقدس دن کی نسبت سے اپنی رحمتوں سے مالا مال اور درپیش مسائل سے نجات دلائے۔ خاتم النبین آنحضرت محمد ﷺصرف مسلمانوں کے لئے ہی نہیں بلکہ بنی نوع انسان اور تمام کائنات کے لئے رحمتہ العالمین بن کر تشریف لائے۔ اس لحاظ سے 12 ربیع ا لا ول کا دن اسلامی تاریخ کا ہی نہیں بلکہ پوری کائنات اور انسانیت کیلئے عظیم ترین دن کا درجہ رکھتا ہے۔

یہ دن تمام انسانوں کو نسلی، علاقائی، طبقاتی، لسانی اور جغرافیائی تعصبات کی دلدل سے نکال کر واحدانیت، امن و محبت اور ا تحاد و یگانگت کا درس دیتا ہے۔ اخوت،بھائی چارے اور مساوات کی فضاء قائم کرنے کے لئے اسوہ حسنہ رسول ﷺکی پیروی ناگریز ہے۔ ہماری بقا ء اور دینی و دنیاوی کامیابی کا انحصار اسوہ حسنہ کی مکمل پیروی پر منحصر ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll