اسلام آباد: وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ کالعدم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) اورحکومت کے درمیان مذاکرات شروع ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات شیخ رشید نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ کالعدم ٹی ایل پی سے حکومت کی بات چیت چل پڑی ہے، مذاکرات پنجاب حکومت نے کیے ، پہلا دور کامیابی سے مکمل ہوا ، بات چیت کا دوسرا مرحلہ آج ہو گا۔وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ بات چیت کے دوسرے دور میں باقی معاملات بھی طے پا جانے کی امید ہے۔
انہوں نے کہا کہ کالعدم ٹی ایل پی نے یرغمال بنائے گئے 11 پولیس اہلکاروں کو چھوڑ دیا ہے، ٹی ایل پی کے لوگ مسجد رحمت اللعالمین سے واپس جا چکے ہیں، جبکہ پولیس بھی پیچھے ہٹ چکی ہے۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ کم و بیش 192 ناکوں میں سے ایک ناکہ رہ گیا تھا اس میں بھی بہتری آگئی ہے۔باقی معاملات بھی جلد طے پا جائیں گے۔
واضح رہے کہ وزارت داخلہ نے تحریک لبیک پاکستان ( ٹی ایل پی) کو کالعدم قرار دے دیا تھا۔ وزارت داخلہ کیجانب سے تحریک لبیک پاکستان پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997کے تحت تحریک لبیک پاکستان کو کالعدم قرار دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا تھا کہ تحریک لبیک پاکستان ملک میں دہشت گردی اور دوسرے گھناؤنے جرائم میں ملوث ہے۔ تحریک لبیک پاکستان ملک میں لوگوں کواکسا کر انتشار پیدا کرنے میں ملوث ہے اس کے ساتھ ساتھ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کی اموات اور زخمی کرنے میں بھی ملوث ہے۔

محکمہ ریلوے کا مزید 11 ٹرینیں پرائیوٹ کرنے کا فیصلہ
- 4 گھنٹے قبل

اسپیکر پنجاب اسمبلی نے اپوزیشن کے معطل ارکان کے خلاف مزید کارروائی روک دی
- 5 گھنٹے قبل

ایل این جی کی قیمتوں میں نمایاں کمی ،نوٹیفکیشن جاری
- 4 گھنٹے قبل

سونا سینکڑوں روپے سستا،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 4 گھنٹے قبل

بانی پی ٹی آئی کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے نئی سیاسی جماعت کا اعلان کر دیا
- 5 گھنٹے قبل

وزیراعظم سے انڈونیشین وزیر دفاع کی ملاقات،تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
- 4 گھنٹے قبل

دہشت گردی انسانیت کا مشترکہ مسئلہ ہے، پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے،وزیرخارجہ
- 3 گھنٹے قبل

وزیر اعظم کی صدر مملکت سے ملاقات، ملکی سیاسی، معاشی اور سیکیورٹی صورت حال پر تبادلۂ خیال
- ایک گھنٹہ قبل

فیلڈ مارشل سے انڈونیشین وزیر دفاع کی ملاقات ، دفاعی تعاون سمیت علاقائی سیکیورٹی امور پرگفتگو
- ایک گھنٹہ قبل

لیجنڈری بالی وڈ اداکار دھیرج کمار 79 سال کی عمر میں چل بسے
- 4 گھنٹے قبل

عافیہ صدیقی کیس: وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا
- ایک گھنٹہ قبل

اسحاق ڈار کی چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات،دو طرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانےکا عزم
- 5 گھنٹے قبل