پاکستان ٹیم کے زمبابوے میں کوویڈ ٹیسٹ کلیئر آگئے جس کی وجہ سے انہیں پریکٹس کا پروانہ مل گیا ، پیر سے ہرارے میں ٹریننگ کا آغاز ہوگا، بلند حوصلہ گرین شرٹس نئے دیس میں بھی فتح کا سلسلہ برقرار رکھنے کیلئے پراعتماد ہیں، نئے کھلاڑیوں کو موقع دیئے جانے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم جنوبی افریقہ میں ون ڈے اور ٹوئنٹی 20 سیریز میں کامیابی کے بعد اپنے اگلے پڑاؤ زمبابوے میں ڈیرے ڈال چکی ہے جہاں پر تمام سکواڈ کا کوویڈ ٹیسٹ کلیئر آیا ہے، مہمان دستے کے ہرارے پہنچنے کے بعد کورونا وائرس ٹیسٹ لئے گئے تھے جن کا نتیجہ مثبت رہا ہے.
گذشتہ روز ٹیم نے مکمل آرام کیا اب پیر سے ہرارے سپورٹس کلب میں ٹریننگ کا باقاعدہ آغاز ہوگا، پروٹیز دیس میں ملنے والی فتح سے پلیئرز کے ساتھ کوچنگ اسٹاف کا حوصلہ بھی بلند ہوا ہے۔
کپتان بابر اعظم پہلے ہی واضح کرچکے کہ بھارت میں رواں برس شیڈول ٹی 20 ورلڈ کپ کے تناظر میں مختلف کمبی نیشنز کی آزمائش کا سلسلہ جاری رہے گا، اسی لئے نئے کھلاڑیوں کو موقع دیئے جانے کا امکان ہے۔
دوسری جانب زمبابوے نے بھی ٹی 20 جنگ کیلئے اپنا لشکر ترتیب دے دیا، ٹیم کی قیادت سین ولیمز کے ہاتھوں میں ہوگی، مقابلے کی تیاریوں کا باقاعدہ آغاز بھی کردیا۔ یاد رہے کہ پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 4 ٹی 20 میچز کی سیریز میں 1-3 سے شکست دی، آخری میچ میں بابر اعظم نے برق رفتار سنچری سے ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا تھا، زمبابوے سے سیریز میں بھی ان سے بلند توقعات وابستہ ہوں گی۔

ہیڈ کوارٹر ہسپتال کوٹ رادھا کشن میں 15 سالہ لڑکی کے ساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی
- 3 hours ago

الیکشن کمیشن نے رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کو نااہل قرار دے دیا
- 2 hours ago

بانی پی ٹی آئی کی سہولیات سے متعلق سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کا اہم بیان سامنے آ گیا
- 24 minutes ago

پاکستان میں 4 جی کوریج خطے میں سب سے کم اور 5 جی کے لیے تیاری ناکافی ہے، ایشیائی ترقیاتی بینک
- 5 hours ago

کرکٹ کی 128 سال بعد اولمپکس میں واپسی، میچز کی تاریخوں کا اعلان
- 2 hours ago

بانی پی ٹی آئی کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے نئی سیاسی جماعت کا اعلان کر دیا
- 18 minutes ago

مشہور زمانہ سائنس فکشن فلم ’ہیری پوٹر‘ کی نئی ٹی وی سیریز کی پروڈکشن کا آغاز
- 7 hours ago

عمران خان کی 6 جبکہ بشریٰ بی بی کی ایک مقدمے میں عبوری ضمانتوں میں توسیع
- 6 hours ago

پاکستان کا فوڈ ایمرجنسی مؤقف مسترد،آئی ایم ایف کا چینی کی درآمد پر ٹیکس چھوٹ پر تحفظات کا اظہار
- 3 hours ago

نیتن یاہو کی حکومت سنگین سیاسی بحران کا شکار، اتحادی جماعت نےعلیحدگی اختیار کر لی
- 4 hours ago

ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کا امکان
- 7 hours ago

برطانیہ نے پاکستانی طلبہ اور پیشہ ور افراد کے لیے ای ویزا کی نئی سہولت کا آغاز کردیا
- 5 hours ago