کراچی :ممتاز عالمِ دین اور سابق رویت ہلال کمیٹی چئیرمین مفتی منیب الرحمان نے آج ملک گیر پہیہ جام ہڑتال کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور واقعے کے خلاف ممتاز عالمِ دین مفتی منیب الرحمان نے کراچی میں دیگر علماء کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے آج بروزپیر کو ملک گیر پہیہ جام اور شٹرڈاؤن ہڑتال کا اعلان کردیا۔مفتی منیب الرحمان کا کہنا تھا کہ تاجر اور ٹرانسپورٹرز کاروبار بند رکھیں،اسٹاک ایکسچینج بھی بند رکھی جائیں ۔
جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نےکہا ہےکہ ہم متحدہ مجلس عمل کے پلیٹ فارم سے لاہور واقعے کی مذمت کرتے ہیں ۔ اسلام آباد میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہم بھی اس معاملے میں مفتی منیب کے ساتھ ہیں۔
ادھر امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے لاہور کی موجودہ صورت حال پر تحقیقات کے لیے عدالتی کمیشن قائم کرنے کا مطالبہ کر دیا۔
دوسری جانب لاہور اور گوجرانوالہ سمیت دیگر شہروں کی تاجر تنظیموں نے علماء کرام کی جانب سے آج دی گئی پہیہ جام ہڑتال کی کال کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روزلاہور میں پولیس اور رینجرز نے آپریشن کیا تھا ۔اس حوالے سے وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت مذاکرات پر یقین رکھتی ہے لیکن بلیک میل نہیں ہوں گے، لاہور میں پولیس اور رینجرز اہلکاروں کو اغواء کیا گیا جس پر آپریشن ہوا۔وفاقی وزیر اطلاعات نے مزید کہا ہے کہ ریاست کالعدم مسلح گروہ کے سامنے بلیک میل نہیں ہوئی، عمران خان عاشق رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہیں انہوں نے ہر فورم پر بات کی ہے۔
واضح رہے کہ وزارت داخلہ نے تحریک لبیک پاکستان ( ٹی ایل پی) کو کالعدم قرار دے دیا تھا۔ وزارت داخلہ کیجانب سے تحریک لبیک پاکستان پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997کے تحت تحریک لبیک پاکستان کو کالعدم قرار دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا تھا کہ تحریک لبیک پاکستان ملک میں دہشت گردی اور دوسرے گھناؤنے جرائم میں ملوث ہے۔ تحریک لبیک پاکستان ملک میں لوگوں کواکسا کر انتشار پیدا کرنے میں ملوث ہے اس کے ساتھ ساتھ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کی اموات اور زخمی کرنے میں بھی ملوث ہے۔

دوسرا ون ڈے: پاکستان کا جنوبی افریقا کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
- 6 گھنٹے قبل

بجلی کی قیمتوں میں تین ماہ کیلئے اضافے کا امکان
- 5 گھنٹے قبل

ٹرمپ انتظامیہ نےاب تک 80 ہزار غیر ملکیوں کے ویزے منسوخ کردیئے ہیں
- 5 گھنٹے قبل

ٹرمپ کے حکم پر تین دہائیوں بعد ایٹمی تجربات کا آغاز،بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ
- 11 گھنٹے قبل

قومی بچت اسکیموں کے منافع کی شرخ میں تبدیلی کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری
- 8 گھنٹے قبل

امریکی صدر کا پاک بھارت جنگ کے دوران 7 کی بجائے 8 طیارے گرائے جانے کا دعویٰ
- 11 گھنٹے قبل

ایل او سی کے دونوں اطراف کشمیری آج یوم شہدا جموں منا رہے ہیں
- 10 گھنٹے قبل

27ویں آئینی ترمیم کی حمایت، وزیر اعظم سے ملاقات میں ایم کیو ایم پاکستان نے اپنے مطالبات رکھ دیئے
- 7 گھنٹے قبل

اسلام آباد میں ڈینگی کے وار جاری،گزشتہ 24 گھنٹوں میں 10 نئے کیسز رپورٹ
- 11 گھنٹے قبل

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا دورہ برونائی ، دونوں ممالک کے مابین دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق
- 9 گھنٹے قبل

پاک افغان طالبان کے درمیان دہشت گردی کی روک تھام کے لیے مذاکرات کا تیسرا دور آج ہوگا
- 11 گھنٹے قبل

سونے کی قیمت میں پھر بڑا اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 6 گھنٹے قبل









